لانگ مارچ، عمران خان رات کو آئینگے واپس لاہور،پیچھے نہیں ہٹیں گے،رہنما

0
44
Imran Khan

لانگ مارچ، عمران خان رات کو آئینگے واپس لاہور،پیچھے نہیں ہٹیں گے،رہنما

عمران خان کی راولپنڈی روانگی کی تیاری، ائیرپورٹ کیلئے بلٹ پروف گاڑی پہنچا دی گئی
عمران خان کی بلٹ پروف گاڑی میں اسٹریچر بھی لگا دیا گیا، عمران خان کی ٹانگ پر بریسز کی وجہ سے گھٹنے کو حرکت نہیں دے سکتے ڈاکٹرز بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ سفر کریں گے،روانگی سے قبل ڈاکٹرز کی ٹیم عمران خان کا دوبارہ چیک اپ کرے گی عمران خان ایک بجے کے بعد زمان پارک سے راولپنڈی روانہ ہوں گے، عمران خان اولڈ ائیر پورٹ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے راولپنڈی پہنچیں گے،روانگی سے قبل عمران خان پارٹی رہنماوں سے ٹیلی فونک مشاورت کریں گے، عمران خان دوپہر تک زمان پارک سے ہی لانگ مارچ کی صورتحال مانیٹر کریں گے،پی ٹی آئی رہنما اسلم اقبال زمان پارک پہنچ گئے اسلم اقبال عمران خان کے ساتھ روالپنڈی جائیں گے

لانگ مارچ کے بعد چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور میں ہی قیام کرنے کا فیصلہ کیا ہے،راولپنڈی میں لانگ مارچ کے بعد عمران خان رات 8بجے لاہور واپس جائیں گے ،ڈاکٹرز نے عمران خان کو راولپنڈی میں جلسے کے بعد لاہور میں ہی رہنے کی تجویزدی ہے،عمران خان کا راولپنڈی جلسے کے بعد لاہور واپسی اورقیام کا امکان ہے ڈاکٹرز روزانہ چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کا چیک اپ کریں گے مکمل صحت یابی کے بعد ہی عمران خان بنی گالہ اسلام آباد منتقل ہوں گے

عمران خان کو لفٹ سے اسٹیج تک پہنچایا جائے گا،عمران خان کیلئے 200 فٹ لمبا ریمپ تیار کیا جائے گا عمران خان کیلئے بلٹ پروف کنٹینر بھی نصب کیا جائے گا پولیس کے 2ہزار اہلکار و افسران ڈیوٹی کے فرائض انجام دینگے بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات ہونگے ایس ایس پی آپریشنز سیکیورٹی کی نگرانی کرینگے لانگ مارچ کے شرکاکے لیے دو پارکنگ پوائنٹس بنائے جا رہے ہیں ایک پارکنگ راول روڈ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے گراؤنڈ میں ہو گی دوسری پارکنگ ڈگری کالج ففتھ روڈ پر بنائی جائے گی اسلام آباد سے آنے والے قافلے کوروال سے بذریعہ راول روڈ داخل ہونگے جی ٹی روڈ سے آنے والے قافلے بھی بذریعہ راول روڈ داخل ہونگے موٹر وے سے قافلے آئی جے پی روڈ سے بذریعہ ففتھ روڈ جلسہ گاہ پہنچیں گے

پنجاب پولیس نے لانگ مارچ کی سیکیورٹی کی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم قائم کر دیا پنجاب سینٹرل پولیس آفس میں قائم کنٹرول روم 3 شفٹوں میں کام کرے گا پنجاب سینٹرل پولیس آفس میں کنٹرول روم کے انچارج اے آئی جی آپریشن ہونگے سیاسی سرگرمیوں کے جاری رہنے تک سیکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم فعال رہے گا، لانگ مارچ کے حوالہ سے پولیس کی جانب سے سیکیورٹی ایڈوائزی جاری کی گئی ہے پی ٹی آئی قیادت کو 28 نکاتی ایڈوائزری سے تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی واثق قیوم کوہدایات تحریری طور پر دی گئیں .پولیس حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وی آئی پی سیکیورٹی کے لیے ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے،اعلیٰ قیادت کیلئے بلٹ پروف روسٹرم اور اسٹیج لازمی ہے عمران خان بلٹ پروف جیکٹ بھی لازماً استعمال کریں،کسی عوامی مقام پر عمران خان گاڑی سے باہر نہ نکلیں، روایت کے برعکس عمران خان کی نقل و حرکت کو خفیہ رکھا جائے،سیکیورٹی افسر اورقانون نافذکرنے والے اداروں سے رابطے میں رہ کرنقل و حرکت کی ہدایت کی گئی اور کہا گیا کہ وی آئی پی کی گاڑی کی پارکنگ الگ اور مخصوص ہو گی،اسٹیج پر شرکاکی فہرست پہلے سے انتظامیہ کو فراہم کی جائے، فہرست کے علا و ہ کوئی بھی ا سٹیج پر نہیں جا سکے گا، جلسہ گاہ میں کوئی مسلح پرائیویٹ گارڈ نہیں ہوگا، عمران خان کسی مقام پر عوام سے ملاقات نہیں کریں گے، جلسے میں ڈرون کیمرہ اورآتشبازی پر مکمل پابندی ہو گی،کارکنوں کو کسی عمارت کی چھت پر چڑھنے کی اجازت نہیں ہو گی،

تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ ملک افراتفری کی جانب جا رہا ہے،ہم ملک میں جلد انتخابات کے خواہاں ہیں،آج عمران خان آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، اگر کوئی ہار کے ڈرسے الیکشن نہیں کرتا تو یہ ملک کے ساتھ زیادتی ہے ،پی ٹی آئی کارکن آنسو گیس شیل کے عادی ہو گئے ہیں،

راولپنڈی میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ، اسلام آباد کے داخلی راستے بند کر دیئے گئے،ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کا آج آخری مرحلہ ہے،عمران خان راولپنڈی میں مستقبل کا پلان بتائیں گے،صاف اور شفاف الیکشن ہوں گے تو ہی یہ قوم آگے بڑھے گی،ہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن کا اعلان جلد از جلد کریں ،جب تک ہمیں انصاف نہیں ملتا پیچھے نہیں ہٹیں گے،چار گولیاں کھا کر بھی عمران خان کا عزم اور ارادہ بلند ہے،

رات بھر زیادتی کے بعد برہنہ حالت میں نرس کو سڑک پر ملزمان پھینک گئے

دو کمسن لڑکیوں کو برہنہ کر کے گھمانے والے کیس میں اہم پیشرفت

ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

لانگ مارچ وجلسہ کے پیش نظر چاندنی چوک جانب اسلام آباد دونوں اطراف مکمل ڈائیورشن ہے۔ٹریفک پولیس حکام کے مطابق کمیٹی چوک سے چاندنی چوک جانیوالی ٹریفک کو کمرشل مارکیٹ کیطرف ڈائیورٹ کیا جا رہا ہے۔ فیض آباد سے چاندنی چوک دونوں اطراف ہر طرح کی ٹریفک کےلئے بند ہے۔ نائتھ ایونیو سے ڈبل روڈ کیطرف ٹریفک کا داخلہ بند ہے۔کورال چوک سے ایکسپریس وے اسلام آباد کیطرف داخلہ بند ہے۔ راولپنڈی کی باقی تمام شاہراہیں ٹریفک کےلئے کھلی ہیں۔لانگ مارچ و جلسہ کے دوران ٹریفک پولیس کے750سے زیادہ اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔لانگ مارچ کی گزر گاہوں کے دوران ٹریفک کو مرحلہ وار متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کیا جائے گا۔ متبادل راستوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے اضافی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ٹریفک و رش صورتحال کے متعلق ایف ایم88.6اورآفیشل سوشل میڈیا پر لمحہ بالمحہ آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ اس دوران مری روڈ پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔شہری کسی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لئے 20سے 30منٹ کا اضافی وقت رکھیں۔

شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

واضح رہے کہ عمران خان نے لاہور سے لانگ مارچ کا آغاز کیا تھا، وزیرآباد میں مبینہ حملے کے بعد عمران خان زمان پارک آ گئے تھے، اسکے بعد تحریک انصاف نے مختلف شہروں میں جلسے کئے، آج تحریک انصاف پنڈی کی جانب مارچ کر رہی ہے،

کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

 صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،

تحریک انصاف کا کل راولپنڈی میں جلسے کا اعلان

عمران خان کی لاہور سے راولپنڈی سفر کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی

الیکشن کی تاریخ چاہئے تو عمران خان پی ڈی ایم قیادت سے ملیں، وزیر داخلہ

 چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Leave a reply