لوٹے لے کر پی ٹی آئی کارکنان سندھ ہاؤس پہنچ گئے
لوٹے لے کر پی ٹی آئی کارکنان سندھ ہاؤس پہنچ گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات ، پی پی رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ ہاوس سے تحریک انصاف کے کارکنوں کو فوری واپس بلایاجائے،کارکن سندھ ہاوس سے نہ گئے تو گورنرہاوس کا راستہ ہمارے کارکنوں نے بھی دیکھاہے،اپوزیشن کے پی ٹی آئی حکومت سے متعلق خدشات درست ثابت ہورہے ہیں، عمران نیازی اسمبلی میں اکثریت کھونے کے بعد حواس باختہ ہوچکے ہیں، پی ٹی آئی حکمران جو کریں گے اسی زبان میں انہیں جواب دیا جائیگا،اگر کسی رکن اسمبلی کو نقصان پہنچا تو عمران نیازی اور شیخ رشید پر ذمہ داری ہوگی،پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کو گورنرہاوس سندھ کے گھیراو کی دھمکی دے دی، سعید غنی کا کہنا تھا کہ سندھ ہاوس سے کارکن واپس نہ بلائے گئے تو گورنرہاوس سندھ کا گھیراو کریں گے،
علاوہ ازیں ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ منحرف ارکان کے گھروں کے باہرمظاہرے کرائے جا رہے ہیں،کسی بھی جگہ کارکنوں کی تعداد 40 سے زائد نہیں ہے کسی رکن کے گھرپرپتھراؤکرایا توآپ کے گھرمحفوظ نہیں رہیں گے،آج شیخ رشید کہہ رہےتھےواپس آجائیں کچھ نہیں کہاجائےگا، کسی رکن کوپیسےدینے کے شواہد ہیں توسامنےلائےجائیں،جن ارکان کا ضمیر جاگا ہے وہ قانون کے مطابق فیصلہ کریں،
دوسری جانب جے یو آئی نے ایم این ایز کے تحفظ کا فیصلہ کیا ہے، جے یو آئی ترجمان کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کارکن تھوڑی دیر بعد سندھ ہاؤس کی طرف روانہ ہوں گے،جہاں غنڈہ گردی ہوگی وہاں جے یو آئی کارکن دفاع کے لئے موجود ہونگے ۔غنڈوں کے جھتے پولیس کی نگرانی میں ریڈ زون میں داخل کئے جارہے ہیں ۔پی ٹی آئی کی بدمعاشی کا ہر حال میں مقابلہ کریں گے ۔راولپنڈی اسلام آباد کے کارکن فوری طور پر اسلام آباد پہنچ جائیں ۔اگر کسی کارکن کو نقصان پہنچا تو ذمہ داری حکومت پر ہوگی
قبل ازیں پی ٹی آئی کارکنان سندھ ہاؤس پہنچ چکے ہیں ،اسلام آباد سندھ ہاوس میں تحریک انصاف کے باغی رہنما کے خلاف کارکنان میدان میں آگئے انصاف اسٹوٹنٹس فیڈریشن کے کارکنان نے سندھ ہاوس کے باہر لوٹے ہاتھ میں لیکر احتجاجی مظاہرہ کیا، انصاف اسٹوٹنٹس فیڈریشن کے کارکنان نے عمران خان کے حق اور اپوزیشن کے خلاف نعرے بازی کی،
تحریک انصاف کے کارکن لوٹے اٹھا کر سندھ ہاؤس پہنچ گئے#baaghitv #pakistan #islamabad #breaking pic.twitter.com/HJwpsbB24d
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) March 18, 2022
تحریک انصاف کے کارکنوں کا لوٹے اٹھا کر سندھ ہاوس کے باہر احتجاج جاری ہے پی ٹی آئی کارکنان نے اپوزیشن کے خلاف نعرے بازی کی، پی ٹی آئی کارکنوں نےسندھ ہاؤس کے باہر سے واپس جانے سے انکارکر دیا،اسلام آباد پولیس کی نفری بھی سندھ ہاؤس کے باہر پہنچ گئی پی ٹی آئی کارکنوں کو سندھ ہاوس سے جانے کی ہدایت کی گئی تا ہم کارکنان بضد ہیں کہ وہ نہیں جائیں گے، پی ٹی آئی کارکنوں کی اسلام آبادپولیس کے ایس پی کے ساتھ تلخ کلامی بھی ہوئی،
پشاور میں بھی تحریک انصاف کے کارکنان نے رکن اسمبلی کے گھر کے باہر لوٹے اٹھا کر احتجاج کیا ہے اور نعرے بازی کی ہے،
سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ منحرف اراکین ہوش کے ناخن لیں ضمیر فروشی سے اپنی سیاست ہمیشہ کیلیےختم کر رہے ہیں صبح کا بھولا اگر شام کو واپس آجائے تواسے بھولا نہیں کہتے ابھی کافی دن ہیں-عوام میں ذلت سے بہتر ہے-آئیں حق کے راستے پر آئیں -باطل!کو رد کردیں-پیسے لیے ہیں تواسے یتیم خانے کھول دیں سیاسی یتیم ہونے سے بچیں
منحرف اراکین ہوش کے ناخن لیں-ضمیر فروشی سے اپنی سیاست ہمیشہ کیلیےختم کر رہے ہیں-صبح کا بھولا اگر شام کو واپس آجائے تواسے بھولا نہیں کہتے-ابھی کافی دن ہیں-عوام میں ذلت سے بہتر ہے-آئیں حق کے راستے پر آئیں-باطل!کو رد کردیں-پیسے لیے ہیں تواسے یتیم خانےکھول دیں سیاسی یتیم ہونے سے بچیں
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 18, 2022
موٹر سائیکل پر تصاویر لگا کر، ساتھ لوٹے باندھ کر اور چکر لگائے جا رہے ہیں فیصل آباد گھنٹہ گھر کے۔۔۔۔
انصافیوں کا احتجاج بھی NEXT LEVEL ہوتا ہے۔۔ pic.twitter.com/J37evQRxE3
— Waqas Amjad ( محترم ) (@waqas_amjaad) March 18, 2022
دوسری جانب اسد عمر کی زیر صدارت تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا اجلاس میں مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل ،عامر محمود کیانی اور ڈاکٹر بابر اعوان شریک تھے ،اجلاس میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح اور پارٹی کے لائحہ عمل کے حوالے سے مختلف امور پر غور کیا گیا
وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ راجہ ریاض کا ایک ووٹ عوام کے لاکھوں ووٹوں کی بدولت ہے،پی ٹی آئی کے ہر کامیاب رکن کی سیٹ عمران خان کی امانت ہے،ووٹر زنے استعفیٰ کا جائز مطالبہ کیا ہے
واضح رہے کہ اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا رکھی ہے،تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 28 مارچ کو ہو گی، 27 مارچ کو ڈی چوک پر تحریک انصاف نے جلسے کا اعلان کر رکھا ہے جس سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے جبکہ 25 مارچ کو اپوزیشن اتحاد نے بھی اپنے کارکنان کو ڈی چوک پہنچنے کا کہہ دیا ہے،مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ڈی چوک 25 مارچ کو پہنچیں گے اور کب تک وہاں بیٹھنا ہے اسکا فیصلہ اسی روز کریں گے،
پارلیمنٹ لاجز کے کمروں میں کیا کرتے ہو،مجھے سب پتہ ہے، مولانا فضل الرحمان
عمران خان نے رابطہ کیا تو مولانا کیا ردعمل دیں گے؟ مولانا فضل الرحمان کا تہلکہ خیز انٹرویو
گالم گلوچ تحریک انصاف کا ٹریڈ مارک بن چکا ،کہیں غائب نہیں، ترین گروپ کے رہنما کا بیان
سندھ ہاوس کے خلاف آپریشن کیا گیا تو غیرقانونی عمل ہوگا،گیلانی
وفاقی وزیرکا سندھ ہاؤس پر آپریشن کا عندیہ
اراکین کو دھمکیاں،حکومت ہمیں اشتعال نہ دلائے، بلاول کی وارننگ
سندھ ہاؤس میں کون کونسے حکومتی اراکین موجود؟ نام سامنے آ گئے
پی ٹی آئی کے 24 ایم این ایز سندھ ہاؤس میں موجود ،مزید آئیں گے ،راجہ ریاض
سندھ میں گورنر راج کا وزیراعظم کو دیا گیا مشورہ
کس نے کہا گیم ختم ہوا ،ابھی تو شروع ہوا ہے ،وفاقی وزیر
حملہ ہوا تو اس کے خطرناک نتائج نکلیں گے ،تین سابق وزراء اعظم کا خط
وزیراعظم کی زیر صدارت سینئر وزراء کا اجلاس، ڈی چوک جلسے بارے بھی اہم مشاورت
ن لیگ کا بھی لانگ مارچ کا اعلان، مریم نواز کریں گی قیادت،ہدایات جاری
گورنر راج کا مشورہ دینے والے شیخ رشید دوردورتک نظر نہیں آئیں گے،اہم شخصیت کا دعویٰ
اپوزیشن اراکین سیکریٹری قومی اسمبلی کے دفتر پہنچ گئے
مریم اورنگزیب کو اسمبلی جانے سے روکا گیا،پولیس کی بھاری نفری تھی موجود
پی ٹی آئی اراکین واپس آ جائیں، شیخ رشید کی اپیل
پرویز الہیٰ سے پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی،بزدار سے ن لیگی رکن اسمبلی کی ملاقات