میں سمجھا تھا حادثے کے بعد وزیرریلوے استعفیٰ دینے کا اعلان کریں گے، چیف جسٹس
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹر ی میں سرکلر ریلوے کیس کی سماعت ہوئی
دوران سماعت چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اتنا بڑا حادثہ ہوا، مگر کیا ہوا؟ کچھ فرق نہیں پڑا،میں تو سمجھا تھا وزیر ریلوے پریس کانفرنس میں استعفیٰ دینے کا اعلان کریں گے،وزیرریلوے جائیں گے اور نہ کچھ کریں گے، وہ صرف بولنا جانتے ہیں، اس کے علاوہ کچھ نہیں،جو لوگ مر گئے ان کا کیا ہوگا؟
دوران سماعت چیف جسٹس گلزار احمد سیکرٹری ریلوے پر برہم ہو گئے اور کہا کہ ریلوے غریبوں کی سواری ہے تباہ کردیا،ریلوے کو عوام یا پھر سیاسی مقاصد کے لیے چلالیں ؟ریلوے میں سیاسی بھرتیاں کر دی گئیں،دنیا میں ریلوے میں جدید سہولیات ہیں،
کالا پل پر ریلوے اراضی پر پارک بنانےسے متعلق کیس کی سماعت ہوئی .چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ دو سال ہوگئے آرڈر کیے، پارک آج تک نہیں بنایا،کالا پل ریلوے اراضی پر ملبہ بھرا پڑا ہے، عدالت نے سیکرٹری ریلوے سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ وہاں پارک نہیں بنانا چاہتے ؟عدالت نے کالا پل ریلوے اراضی پر پارک بنانے کے اقدامات کا حکم دیا .چیف جسٹس گلزار احمد نے اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ریلوے پر وزیراعظم سے بات کریں، ریلوے وفاقی حکومت کے دائرے میں آتا ہے،
@MumtaazAwan
واضح رہے کہ چند روز قبل سندھ کے علاقے میں ترین حادثہ ہوا جس کے نتیجے میں پچاس سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے تھے، حادثہ کے بعد ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی جس کے بعد پاک فوج، رینجرز سمیت دیگر ادارے ریسکیو و ریلیف کے لئے موقع پر پہنچے، شدید زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہیلی کاپٹر پر ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں بھی زخمیوں کو منتقل کیا گیا اور انکا علاج معالجہ کیا گیا
حادثے پر اپوزیشن نے وفاقی وزیر ریلوے کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا تا ہم وزیر ریلوے نے کہا تھا کہ اگر میرے استعفیٰ سے کچھ فائدہ ہو سکتا ہے تو میں دے دیتا ہوں، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ٹرین حادثے کی ذمہ داری پچھلی حکومت پر ڈال دی تھی اور کہا تھا کہ سعد رفیق اس سب کے ذمہ دار ہیں
ریلوے کس کے دور میں اچھی رہی، سعد رفیق یا شیخ رشید؟ کمیٹی میں انکشاف
ٹرین حادثے میں 2 ریلوے اور 2 پولیس اہلکار بھی جاں بحق
حادثے کا شکار ہوئی ٹرین سرسید ایکسپریس کے ڈرائیور اعجاز احمد کا حادثے کے بارے انکشاف
ایک اورتیز گام ٹرین حادثے کا شکار
ٹرین حادثہ،بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کا عمل جاری
ٹرینوں کا شیڈول متاثر،ہلاکتوں پر دل انتہائی رنجیدہ،وفاقی وزیر ریلوے بھی بول پڑے
ملت ایکسپریس میں کراچی سے روانگی کے وقت کتنے مسافر سوار تھے؟
ٹرین حادثہ، ن لیگ نے قومی اسمبلی میں بڑا قدم اٹھا لیا
حادثہ کا ذمہ دار وزارت ریلوے نہیں، ریلوے حکام نے ہاتھ کھڑے کر دیئے
ٹرین حادثہ معمولی نہیں تھا بلکہ…وفاقی وزیر ریلوے کے تہلکہ خیز انکشافات