مردان میں چوری ختم ،اب 24گھنٹے بجلی ملتی ہے،وزیر توانائی کا سینیٹ میں انکشاف

میرے اپنے حلقے میں زرعی ٹیوب ویل کو 2گھنٹے بجلی ملتی ہے ،وزیر توانائی
0
90
senate

سینیٹ کا اجلاس قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے آڈٹ مالی سال 2021-22کی آڈٹ رپورٹ سینیٹ میں پیش کی۔وزیر خزانہ نے مالی سال 2022-23کی آڈٹ رپورٹ ایوان میں پیش کی ،وزیر خزانہ نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ششماہی رپورٹ برائے سال 2023-24ایوان میں پیش کی ۔

واپڈا بلوچستان میں دہشتگردی کررہی ہے ۔سینیٹر دنیش کمار
سینیٹر دنیش کمار نے بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویلز کو کیسکو کی جانب سے بجلی کی یومیہ تین گھنٹوں کے لیے بجلی کی فراہمی کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کے زمینداروں کا معاشی قتل عام ہورہاہے واپڈا بلوچستان میں دہشتگردی کررہی ہے ۔ بلوچستان کو صرف 700میگاواٹ بجلی ملتی ہے جبکہ کل بجلی کی استعداد کار 40ہزار میگاواٹ سے زیادہ ہے ۔بلوچستان میں نئے سی ای او کے آنے کی وجہ سے کرپشن بڑھ گئی ہے ۔بلوچستان میں معمولی لائن مین کروڑپتی بن گیا ہے ۔وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہاکہ سی پیک کی جے سی سی میٹنگ صرف ایوان میں آنے کی وجہ سے ابھی تک نہیں گیا ہوں ۔ اس وقت بلوچستان میں 27400سے زائد ٹیوب ویل 404فیڈرز پر کام کررہے ہیں اس کے ساتھ غیر قانونی 12ہزار ٹرانسفارمر لگے ہوئے ہیں ۔یہ فیڈرز 96فیصدخسارے پر چل رہے ہیں ہمارے لوگ صارفین کو چوری کرنے کا طریقہ بتاتے ہیں کمپنیوں کو کمپنیوں کے طور پر چلایا ہی نہیں جارہاہے ہمارے افسران ان چیزوں میں ملوث ہیں 80ارب روپے 6 گھنٹے بجلی دینے کی وجہ سے ہورہاہے ہمارے پاس اضافی بجلی ہے 641 ارب روپے کے واجبات بلوچستان کے زرعی ٹیوب ویلز کے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ جہاں غیر قانونی ٹرانسفارمر لگے ہیں ان کو ہٹایا جائے گا ۔ مردان میں چوری ختم ہوئی تو اب 24گھنٹے بجلی ملتی ہے. میرے اپنے حلقے میں بھی 2گھنٹے بجلی ملتی ہے میں ان کو بھی 24گھنٹے بجلی نہیں دے سکتا ۔ گردشی قرضے کا مسئلہ کون حل کرئے گا ۔ پنجاب میں 3ہزار ارب بجلی دیتے ہیں اور سو ارب کا نقصان ہوتا ہے جبکہ بلوچستان میں 7سو ارب کی بجلی دیتے ہیں اور 641سو ارب کا نقصان ہوتا ہے ۔ سولر سسٹم پر سرمایہ کاری کرنے کو ہم تیار ہیں بلوچستان حکومت فیصلہ کرے، بلوچستان حکومت طریقہ کار بنا کر لائے۔بلوچستان پاکستان کا اہم ترین حصہ ہے ۔بورڈ میں جمعیت علماء اسلام کے لوگ بھی بیٹھے ہوئے ہیں کمپنی کو چلانا بورڈ کی ذمہ داری ہے کہ نہیں ۔ کامران مرتضیٰ نے کہاکہ پہلے ہم دہشت گرد تھے اب چور بھی ہوگئے ہیں ۔ بجلی سپلائی کمپنی کے ڈائریکٹر کے نام بھی کئی اور سے آتے ہیں ۔

تحریک انصاف سیکرٹریٹ کیخلاف کاروائی، شبلی فراز نے معاملہ سینیٹ میں اٹھا دیا
قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ سینیٹ فنانس کمیٹی بنانے میں میری کوئی رائے شامل نہیں تھی مگر جھوٹ بولا گیا کہ مجھ سے مشورہ لیا گیا ۔ایوان کے اندر اس طرح کی بات نہیں کرنی چاہیے اس کی وضاحت شیری رحمان اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ دیں گے ۔فسطائیت کی ایک لہر پاکستان میں چل رہی ہے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کیا گیا کل ایک اور شرم ناک واقع ہوا ہے رات کے اندھیرے میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی آفس کو گرایا گیا ہمارے اسلام آباد کے رہنما کو گرفتار کیا گیا طاقت سے آپ سیاست نہیں کرسکتے ہیں عوام کے دلوں سے عمران خان کی محبت ختم نہیں کرسکتے ہیں جو ظلم کررہے ہیں اس کو لکھا جارہاہے جو کچھ ہورہاہے یہ حکومت کی ایما پر ہورہاہے اس لیے یہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں ۔تاریخ کسی کو معاف نہیں کرتی ہے ۔ یہ فارم 47 کا معاملہ نہ ہوتا تو آپ کو اپنی اصلیت پتہ چل جاتی آپ کی اصل سیٹیں 27 ہیں ۔ اس سے ملک میں جمہوریت ووٹ کا تقدس اور روادای پنپ رہی ہے ۔ ایشیا ئی ترقیاتی بینک نے کہاہے کہ پاکستان کی معیشت آئی سی یو میں ہے ۔سیاسی عدم استحکام آپ نے پیدا کیا ہوا ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے دفتر پر حملے کی مذمت کرتے ہیں ۔ یہ بیساکھیوں کی حکومت ہے سر نیچا کرکے چلو اس طرح ملک میں سیاسی استحکام نہیں آئے گا ۔ ہمارے انفارمیشن سیکرٹری پر قاتلانہ حملہ کیا گیا اس پر نہیں بتایا گیا ۔ پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے دفتر پر حملہ ہوا ہے ۔ اگر یہ سیاست ہے تو ہم یہ سیاست چھوڑنے کو تیار ہیں ۔ جو ہمارے رہنماء اور کارکنان گرفتار ہوئے ان کو رہا کیا جائے ۔

تجاوزات ختم نہ کرنے پر سی ڈی اے نے قانون کے مطابق آپریشن کیا، وزیر قانون
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ تحریک انصاف کے دفتر کامعاملہ سی ڈی اے کا اپنا فیصلہ ہے ۔ سی ڈی اے نے تجاوزات ختم کرنے کے نوٹس دیئے ہیں انہوں نے نہیں ہٹائے تو سی ڈی اے نے آپریشن کیا ۔ قانون کے مطابق آپریشن کیا گیا ہے ۔ ٹی وی کے ٹکر سے لوگوں کی دل آزاری ہوتی ہے. تحریک انصاف کے دور حکومت میں ہم سیاسی قیدیوں کے لیے عدالتوں میں پیش ہوتے تھے ۔

ہاؤس فنائنس کمیٹی بنانے کی تحریک وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایوان میں پیش کی ۔8 رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے ۔ مسلم لیگ ق نے کمیٹی میں شامل نہ کرنے پر شدید احتجاج کیا ۔ ہاوس فنائنس کمیٹی بنانے کی تحریک منظور کرلی گئی۔سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا

موجودہ کابینہ کے تمام اراکین تنخواہ نہیں لے رہے،وزیر قانون کا سینیٹ میں انکشاف

سینیٹ اجلاس،ایرانی صدر کی شہادت،قرارداد منظور

تصاویر:سعودی عرب میں سوئمنگ سوٹ فیشن شو،خواتین ماڈلز کی نیم عریاں کیٹ واک

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

کم عمر لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے شوقین جعلی عامل کو عدالت نے سنائی سزا

کاروبار کے لئے پیسے نہ لانے پر بہو کو کیا گیا قتل

16 خواتین کو نازیبا و فحش ویڈیو ،تصاویر بھیج کر بلیک میل کرنے والا گرفتار

Leave a reply