مردوں سے دوقدم آگے بڑھ کریہ کام کرنا ہے، مریم نواز نے خواتین رہنماؤں کو دیئے مشورے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز کی خواتین ارکان پارلیمنٹ اورپارٹی کی خواتین عہدیداران سے ملاقات ہوئی ہے
ملاقات میں پی ڈی ایم کے لاہور میں 13 دسمبر کو جلسے کے حوالے سے مشاورت کی گئی،خواتین نے جلسے کی کامیابی اور پی ڈی ایم کی عوامی تحریک سے متعلق تجاویز پیش کیں،مریم نوازنے خواتین کو جلسے میں بھرپور شرکت کی دعوت دی،
مریم نواز کا کہنا تھا کہ خواتین کو پاکستان کی بہتری، ترقی میں تاریخی کردار ادا کرنا ہے،بے روزگاری سے گھریلو زندگی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے،عوام ہماری طرف دیکھ رہی ہے،فیصلہ سازی اور حکمت عملی کی تیاری میں خواتین کے کردار کو مزید بڑھائیں گے،پی ڈی ایم کی عوامی تحریک کی کامیابی میں خواتین کا بڑا کردار ہوگا،بیگم کلثوم نوازنے دورآمریت میں پاکستان کی سیاست میں تاریخی کردارادا کیا،مادرملت محترمہ فاطمہ جناح اوربیگم کلثوم نوازکے جذبے سے آگے بڑھیں گے
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کا جذبہ قابل رشک اور کامیابی کی نوید ہے،خواتین عہدیداران، کارکنان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں،مردوں سے دوقدم آگے بڑھ کرخواتین سیاسی معرکے میں بھرپور کردارادا کریں گی ،پاکستان کی 50فیصد آبادی خواتین پر مشتمل ہے،انہیں نظرانداز نہیں کیا جا سکتا،خواتین کوملک کی خوشحالی کے فیصلہ کن مرحلے میں تاریخی کردار ادا کرنا ہے،
ن لیگ کی رہنما مریم نواز آئندہ ہفتے سے لاہور میں اپنی ریلیوں کا آغاز کریں گی ،7دسمبر کو مریم نواز شمالی لاہور میں ریلی کی قیادت کریں گی ،8دسمبر کو سعد رفیق کے حلقے میں کنونشن منعقد کیا جائے،10دسمبرکو مریم نواز داتا دربار تک ریلی کی قیادت کریں گی،ابتدائی پلان پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو بھجوا دیا گیا،
دوسری جانب پی ڈی ایم کے 13 دسمبر کے جلسے کے لئے طے ہوا ہے کہ 12دسمبر کو ہی مینار پاکستان کا کنٹرول ن لیگ سنبھال لے گی۔ حکومت کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرنے پر سخت ردعمل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے ایڈمنسٹریش خواجہ سعد رفیق اور رانا ثناء اللہ کے کنٹرول میں ہوگی۔
پی ڈی ایم نے مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت نہ ملنے پر حکمت عملی طے کر لی ،مینار پاکستان کی اجازت نہ ملنے کے بعد ٹیکسالی چوک میں جلسہ کرنے پر غورکیا گیا ہے،اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ اگر روکا گیا ،راستے بند کیے تو جلسہ ٹیکسالی چوک میں کریں گے،ٹیکسالی چوک میں کارکنان ہر طرف سے باآسانی پہنچ سکیں گے،مینار پاکستان جلسے کیلئے پہلی ترجیح ہے، ٹیکسالی چوک دوسری آپشن ہے،
ملتان ،حالات کشیدہ، کینٹینر لگ گئے، اپوزیشن کا ہر حال میں جلسہ کرنیکا اعلان
بطور جانشین مشن کو آگے بڑھانے کا ذمہ دار ہوں،بلاول
مریم نواز ملتان کیلئے روانہ،کہا جلسہ ہونے سے پہلے سے ہی کامیاب ہوگیا
آصفہ بھٹوکراچی سے ملتان روانہ، کون ہے ہمراہ؟
آصفہ بھٹو مریم نواز پر پہلے روز ہی بازی لے گئی
ملتان میں پی ڈی ایم رہنماؤں پر مقدمے، بلاول کے ترجمان برس پڑے
رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟
مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں
مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟
کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا
مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا
پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسے پر مقدمہ درج
پی ڈی ایم جلسہ ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ، عدالت کا بڑا حکم
حکومت کوعوام نظرنہیں آتی، جلسہ کیا نظر آئے گا،مولانا فضل الرحمان
لاہور جلسے سے قبل نیب متحرک، رانا ثناء اللہ کیخلاف بڑا فیصلہ کر لیا
مینار پاکستان پر جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو کیا کرنا ہے؟ پی ڈی ایم نے لائحہ عمل بنا لیا
پی ڈی ایم کا جلسہ روکنے کیلئے درخواست دوبارہ دائر
پی ڈی ایم لاہور جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے مریم نواز نے کس کو طلب کر لیا؟
مسلم لیگ (ن) نے کے رہنما رانا مقبول، سابق مئیر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید، رکن صوبائی اسمبلی سمیع اللہ خان، راجہ خرم اور امتیاز الہیٰ نے ڈپٹی کمشنر کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست دی تھی۔ تاہم ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک نے موجودہ تناظر میں جلسے کی اجازت دینے سے صاف صاف انکار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جلسہ ہونا ہے یا نہیں اس کا فیصلہ پنجاب حکومت نے کرنا ہے۔ یہ سابق حکومت کا ہی فیصلہ ہے کہ گریٹر اقبال پارک میں جلسے نہیں ہو سکتے۔