مزید دیکھیں

مقبول

ڈونلڈ ٹرمپ کا سعودی عرب کے دورے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ...

وفاقی وزرا،مشیروں کو محکمے مل گئے،پرویز خٹک مشیر داخلہ مقرر

حکومت نے مختلف اہم محکموں میں وفاقی وزرا، وزرائے...

کائنات کے راز ریاضی میں چھپے ہوئے ہیں، امریکی ماہر فلکیات

واشنگٹن: امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسدان کی تحقیق...

کے الیکٹرک کی غفلت،شہریوں کے لیے مہنگی بجلی کا سبب بنی

اسلام آباد: ”کے الیکٹرک“ کمپنی کی ناقص حکمت عملی...

مریم نواز نیب میں پیشی کے بغیر واپس روانہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نیب میں پیشی کے بغیر واپس روانہ ہو گئیں

مریم نواز قافلے کی صورت میں نیب آفس پہنچی تھی، مریم نواز کی گاڑی کے ساتھ سیکورٹی کی گاڑی میں پتھر بھر کر لائے گئے تھے، نیب آفس پہنچنے پر ن لیگی کارکنان نے پولیس پر پتھراؤ کیا جس کے بعد مریم نواز کی گاڑی کا شیشہ ٹوٹ گیا،مریم نواز نے گاڑی کا شیشہ ٹوٹنے کے بعد مریم نواز دوبارہ واپس روانہ ہوئیں

دوسری جانب نجی ٹی وی کے مطابق نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ شر پسند عناصر کی طرف سےپتھراوَ کے بعد مریم نواز کی پیشی منسوخ کر دی،نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کی دوبارہ طلبی کے حوالے سے غور کیا جا رہا ہے،مریم نواز کی آئندہ پیشی کےلیے لائحہ عمل بھی مرتب کیا جائےگا،

مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر ن لیگ کے کارکنوں کا نیب آفس کے باہر سیکورٹی اہلکاروں سے جھگڑا ہوا ہے،نیب لاہور کے باہرمسلم لیگ ن کے کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراوَ کیا گیا،پولیس نے ن لیگی کارکنان کو نیب آفس جانے سے روکا تو ن لیگی کارکنان بپھر گئے اور پولیس پر پتھراؤ کرنا شروع کر دیا جس پر پولیس کی جانب سے لیگی کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کا استعمال کیا گیا

مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق نیب آفس کے باہر ن لیگی کارکنان کی بڑی تعداد جمع تھی ، نیب آفس کے باہر ن لیگی کارکنان کی پولیس کے ساتھ تلخ کلامی بھی ہوئی،نیب آفس کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی،ن لیگی کارکنوں کو پولیس اہلکاروں کو نیب آفس آنے سے روک دیا

نیب نے مریم نواز کو مختلف موضع جات کی چودہ سو چالیس کنال اراضی کے متعلق تفتیش کیلئے طلب کیا ہے۔ مسلم لیگ ن نے اپنے کارکنان کو رائیونڈ اور نیب لاہور آفس پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ جس کے بعد نیب آفس لاہور کے باہر سیکیورٹی کے انتظامات بھی کیے گئے اور خاردار تاریں لگا کر راستوں کو بند کر دیا گیا ہے.پولیس کی بھاری نفری نیب آفس کے باہر تعینات ہے اور غیر متعلقہ افراد کو نیب آفس میں جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی.

مریم نواز کے قافلے میں پتھر گاڑیوں میں لائے گئے،نیب آفس کے باہر ن لیگی کارکنان کا پتھراؤ

مریم نواز نیب آفس پہنچ گئیں،مریم کے قافلے میں بڑا "خطرہ” کھلبلی مچ گئی

کسی سے ڈرنے والی نہیں، مریم نواز

مریم نواز پر بے بنیاد مقدمہ،حکومت کے پاس اسکے علاوہ کوئی کام نہیں، رانا ثناء اللہ برس پڑے

مریم نواز نیب روانہ، لاہور کی سڑکیں بند،روانگی سے قبل ایسا کام کیا کہ…….

مریم نواز کو آج گرفتار کیا گیا تو….پرویز رشید نے کس خدشے کا کیا اظہار

نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے

مریم نواز کی نئے کیس میں طلبی، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

مریم نوازجلد جیل میں ہوں گی، ن لیگ نے بھی یوٹرن لے لیا، ایسا کس نے کہا؟

مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

پشتون تحفظ موومنٹ کے حق میں بلاول کے بعد مریم نواز بھی بول پڑیں

مریم نواز کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا

نیب لاہور نے مریم نواز سے 1440 کنال اراضی کی رسیدیں مانگ لیں،مریم نواز کو تمام دستاویزات 11 اگست کو ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے،مریم نواز کو اراضی سے متعلق تفصیلات جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے

نیب کی جانب سے سوالنامے میں کہا گیا ہے کہ اراضی کی خریداری پر کتنا ٹیکس اور کتنی ڈیوٹی دی مکمل تفصیلات فراہم کریں،حاصل کی گئی زمین کس مقصدکیلئےاستعمال کی جارہی ہے،

پولیس نے میری گاڑی پر پتھراؤ کر کے شیشہ توڑا ، مریم نواز سے اتنا ڈرتے ہو تو بلاتے کیوں ہو، مریم نواز

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan