مریم نواز شہباز شریف کیخلاف کیا کر رہی ہیں؟ شیخ رشید نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 17اگست سے مزید 10ٹرینیں چلائی جائیں گی،
لاہور میں ہفتہ وار اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون پاکستان کی تاریخ کا گیم چینجر ہے، ایم ایل ون کاکریڈٹ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کو جاتاہے،بجلی کے نرخوں میں کمی ہورہی ہے ،ملک ترقی کی جانب گامزن ہے، کورونا سے نمٹنے کےلیے اسمارٹ لاک ڈاوَن کی پالیسی کامیاب رہی،
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے، عثمان بزدار کے ساتھ عمران خان کھڑا ہے، جب تک عمران خان بزدار کے ساتھ کھڑا ہے بزدار رہین گے، مریم نے پتھراؤ والا جلوس نکالا وہ خود نااہل ہو چکی ہین، وہ چاہتی ہیں کہ شہباز شریف کیوں اہل پھر رہا ہے، جتنے پتھر میڈیا نے دکھائے ، لاہور کے میڈیا نے کمال کر دیا،سارے پاکستان سے بندے منگوائے گئے،پنڈی سے ویگنیں منگوائی گئیں، اس کا مطلب ہے کہ سارے پاکستان سے پتھراؤ گروپ اکٹھا کیا گیا
نیب کو پتھر پڑے تونیب پتیاں نچھاور نہین کرے گا،پتھراؤ در حقیقت الزامات کا رخ موڑنے کے لئے کیا گیا، پہلے بھی مریم نے نواز شریف کو یہاں پہنچایا ، اب مریم شہباز شریف کو یہاں پہنچانا چاہتی ہے، شہباز شریف ، حمزہ کا کیس سیریس ہے،پیشی پر جب لوگ جاتے ہیں یہ ایسے گئے کہ کوئی قلعہ فتح کرنے جا رہے ہوں،اے پی سی کی تاریخ ابھی تک نہیں دے محرم شروع ہو رہا ہے،ہھر ربیع الاول آ جائے گا، یہ چاہتے ہیں کہ مولانا کو استعمال کریں گے، مولانا انکے ساتھ آئے تو پھر پچھتائیں گے، مولانا صاحب جاگتے رہیں، ورنہ پچھتائیں گے، انکو صرف این آر او چاہئے، یہ نیب کو ختم کرنا چاہتے ہیں
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ 2620 کیسز ہیں،چیف جسٹس نے کہا کہ 120 ججز اور عدالتیں ہوں، اور 120 دن مین فیصلہ ہو تو اگلے الیکشن میں کرپٹ سارے سامنے آ جائیں گے،
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی ڈیمانڈ کوئی بھی پورا نہین کرے گا، اسمبلیوں سے کوئی استعفیٰ نہیں دے گا، سندھ میں انکی حکومت ہے، عمران خان پانچ سال پورے کریں گے، عمران خان کے ہاتھوں اپوزیشن زچ ہو گی،این آر او نہین ملے گا.
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کے دل کے قریب دوست ملک ہے،سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں کوئی دراڑ نہیں، جو جواب فارن آفس کا ہے وہ میں نہیں دے سکتا، فارن آفس کا احترام کریں،متحدہ عرب امارات او راسرائیل معاہدے پردفترخارجہ کابیان آچکا ہے،سول اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہے، ایک دوسرے کو مشورہ دیتے ہیں، باجوہ صاحب کل جا رہے ہیں ، سعودی عرب سے مزید اچھی خبریں آئیں گی
شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل
اسد عمر حاضر ہو، شیخ رشید کے بعد سپریم کورٹ نے اسد عمر کو بھی طلب کر لی
شہباز شریف لندن کیا بھول آئے؟ دوبارہ لندن جانے کی اجازت ملے گی؟ شیخ رشید کا بڑا دعویٰ
چھوٹی عید پر قربانی نہیں بلکہ گرفتاریاں ہوں گی،کس کس کی؟ شیخ رشید نے بتا دیا
نواز شریف ایٹمی دھماکے کے مخالف تھے،میں ایٹمی دھماکوں کیلئے کس کو ملا تھا، شیخ رشید نے بتا دیا
پاکستان اور بھارت کے مابین جنگ کا امکان ؟ شیخ رشید نے کی پیشنگوئی
شیخ رشید کا ٹویٹر اکاؤنٹ بنانے اور چلانے والا چل بسا
ریلوے ٹریک ڈیتھ ٹریک بن چکا، سیکرٹری ، سی ای او اور تمام ڈی ایس فارغ کرنا پڑیں گے، چیف جسٹس
الیکشن سے پہلے جھاڑو پھر جائے گا،پاکستان بدلنے جا رہا ہے، شیخ رشید
بہت ہو گیا، اب ریلوے کو ٹھیک کرنا ہو گا، شیخ رشید کی اجلاس میں افسران کو ہدایت
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ اتنے دن مریم کا بیانیہ ڈی فریزر مین لگا ہوا تھا انکی ایک ہی بات ہے کہ کیسز ختم کرو، میں کہہ چکا ہوں کہ اپوزیشن کی سیاست وقت ضائع کرنے کے مترادف ہے، لوگ انکے لئے نہیں نکلیں گے،ووٹ کی عزت سینیٹ الیکشن میں مل چکی ہے،65 نے ووٹ دئے اور 44 نکلے،میریٹ میں بیٹھ کر ووٹ نہیں دیئے