مئی کے بلز میں 4 روپے 12 پیسے فی یونٹ کمی ہوگی،وزارت توانائی

فیول پرائس کی ممکنہ طور پر بچت کر کے ثمرات عوام تک پہنچائیں گے۔
0
169
bijli

اسلام آباد: حکومت نے مسلسل تیسرے مہینے بجلی کے بلز میں کمی کیلئے درخواست نیپرا میں جمع کرادی۔

باغی ٹی وی : وزارت توانائی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مارچ کے مقابلے اپریل کے بلز7 روپے 6 پیسے سے کم کرکے 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ پر لائے گئے،اسی طرح اپریل کے مقابلے میں مئی کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ4.92 روپے سے کم کر کے 2.94 روپے پرلانے کی درخواست نیپرا میں سماعت کیلئے جمع کرادی گئی ہےمارچ کےمقابلے مئی کے بلز میں 4 روپے 12 پیسے فی یونٹ کمی ہوگی۔

وفاقی وزیر برائے توانائی و پیداوار اویس لغاری نے کہا کہ فیول پرائس کی ممکنہ طور پر بچت کر کے ثمرات عوام تک پہنچائیں گے۔

پی سی بی نے الیکشن کمیشن اور سکروٹنی کمیٹی تحلیل کردی

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بے ساکھیوں پر بنی فارم 47 کی حکومت نے پہلے بجلی اور اب پٹرول مہنگا کر دیا ایک سال پہلے کہا تھا بجلی 85 روپے فی یونٹ تک جائے گی، آج بتا رہے ہیں کہ بجلی 100 روپے فی یونٹ تک جائے گی، پٹرول بم جو گرایا گیا ہے آئی ایم ایف معاہدے کے تحت پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی لگائی جائے گی۔

واٹس ایپ میں اے آئی فیچر کا اضافہ

عمر ایوب نے کہا کہ 31 دسمبر تک 870 ارب روپے کا آئی ایم ایف کا ٹارگٹ پورا کرنا ہے یہ لوگ ڈنڈی مار کر 30 جون تک 970 ارب روپے جمع کریں گے، 15 روز بعد یہ دوبارہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائیں گے، یہ ٹارگٹ سے زیادہ جمع کرنے کے والے جیب کترے ہیں، ڈائریکٹ ٹیکس سے آپ کا کم ہوتا ہوا کاروبار مزید سکڑ رہا ہے، بے روزگاری عروج پر جا رہی ہے۔

آسٹریلیا میں ایک پُراسرار قسم کی چیونٹی دریافت

Leave a reply