میٹرو بس کے واش روم سے 11سالہ بچی کی لاش برآمد
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے
اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون میں میٹرو بس کے واش روم سے 11سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے
لاش برآمد ہونے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی لاش پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں، لاش کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں،سیکٹر جی الیون میں واقع میٹرو بس اسٹیشن فی الحال استعمال میں نہیں ہے، واقعہ کی تحقیقات کے لئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی ہے ،لاش کس کی ہے ابھی تک شناخت نہیں ہوئی، پولیس نے گمشدگی کے کیسز کے ذریعے بچی کی شناخت کا بھی فیصلہ کیا ہے،
قبل ازیں رواں برس ماہ ستمبر میں بھی ایک واقعہ پیش آیا تھا،اسلام آباد میں مدرسے کے واش روم سے طالب علم کی لاش برآمد ہوئی تھی،پولیس کے مطابق 13سالہ طالب علم کی لاش تھانہ سہالہ کی حدود میں مدرسہ کے واش روم سے ملی مہتمم مدرسہ سے پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،
علاوہ ازیں تھانہ آبپارہ اسلام آباد کی حدود میں ایک مدرسے کے طالب علم کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی ہے،جنسی زیادتی کرنے والے لڑکے کی عمر 13 سال ہے،جس لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی ہے اسکی عمر 9 سال ہے، جس لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی ہے اس کی والدہ نے ملزم لڑکے اور مدرسہ انتظامیہ کے خلاف تھانہ آبپارہ اسلام آباد میں ایف آئی آر کروا دی ہے.
پولیس نے مدرسے کے لڑکے سے بد فعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر دی
مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی
طالب علم نے چائے پلائی اور پھر….مفتی عزیرالرحمان کی زیادتی کیس میں وضاحتی ویڈیو
طالب علم سے زیادتی کرنیوالے مفتی کو مدرسہ سے فارغ کر دیا گیا
مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل کی حمایت کرنیوالا مفتی اسماعیل بھی گرفتار
مفتی عزیز الرحمان کو دگنی سزا ملنی چاہئے، پاکستان کے معروف عالم دین کا مطالبہ
مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل، پولیس نے مانگا مفتی کا مزید”جسمانی” ریمانڈ
مفتی عزیز الرحمان کا اعتراف جرم، کہا بہت شرمندہ ہوں