مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، عائشہ اکرم نے کتنے ملزمان کی شناخت کر لی؟
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، عائشہ اکرم نے کتنے ملزمان کی شناخت کر لی؟
مینار پاکستان واقعے سے متعلق کیس کی سماعت ، شناخت پریڈ کا عمل جاری ہے
متاثرہ خاتون نے 155میں سے 6 ملزمان کی شناخت کرلی ملزمان کی مجسٹریٹ کی نگرانی میں شناخت پریڈ کرائی گئی،اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر سے بدسلوکی پر 144 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا
اس دوران مقدمے میں نامزد اور گرفتار ملزمان کے اہلخانہ بھی جیل کے باہر پہنچ گئے اور احتجاج کیا ،احتجاج کے باعث فیروز پور روڈ پر ٹریفک جام ہو گئی اس موقع پر مظاہرین کی پولیس سے ہاتھا پائی بھی ہوئی، جس کے بعد پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا مظاہرین کا کہنا ہے کہ بے گناہ افراد کو کیس میں گرفتار کیا گیا،
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں مینار پاکستان واقعے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ،عدالت نے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت عام شہری کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے سکتے ہیں مقدمہ درج کرنے یا نہ کرنے کا حکم دیناسیشن کورٹ کا کام ہے، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ ہجوم کو اکسانے پر خاتون کے خلاف فوجداری کارروائی کی جائے
واضح رہے کہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں خواتین کے ساتھ دست درازی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، مینار پاکستان واقعہ کے بعد رکشہ پر سوار خاتون کے ساتھ دست درازی کی ویڈیو بھی سامنے آئی اسکے علاوہ لاہور کے اقبال پارک کی ایک اور ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں خواتین چند لڑکوں پر تشدد کر رہی ہیں، اس ویڈیو کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ لڑکے لڑکی کو چھیڑ رہے تھے خواتین نے موقع پر پہنچ کر لڑکوں کی درگت بنا دی
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کا واقعہ،بلاول بھی خاموش نہ رہ سکے
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کا واقعہ، حکومتی شخصیت کا متاثرہ لڑکی سے رابطہ
پر تشدد رویہ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،شیریں مزاری
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کے واقعہ پر وزیراعظم عمران خان کا نوٹس
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی ،بختاور زرداری بھی پھٹ پڑیں
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،آئی جی پنجاب نے پولیس کو کیا حکم دے دیا؟
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم،افسران لڑکی کے گھر پہنچ گئے
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی ،نصف سی سی ٹی وی خراب نکلے،گرفتاریاں شروع
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،ابتدائی رپورٹ پیش،وزیراعلیٰ نے کیا اجلاس طلب
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،میڈیکل مکمل،سینے، کمر پر خراشوں کے ملے نشانات
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،عثمان بزدار نے اہم اجلاس کیا طلب
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،سو سے زائد افراد زیر حراست
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی ،اجلاس میں بزدار نے دیا بڑا حکم
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،پولیس افسران کی شامت آ گئی
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی
اور پولیس نے عائشہ اکرم کو واقعی گرفتار کر لیا؟
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، لڑکی کے ساتھ کا ہوا میڈیکل،عائشہ کے پھٹے کپڑوں بارے بھی حکم آ گیا
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، 350 افراد کی نشاندہی ہو گئی
خواتین کو ہراساں کرنے کی ویڈیوز وائرل،بزدار سرکار کا بڑا حکم
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، 40 ملزمان کی عدالت پیشی
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،71 سالہ بزرگ بھی گرفتار
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، ایک اور ملزم کی ضمانت،شناخت پریڈ کب ہو گی؟
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کیس ، پولیس نے سب کی دوڑیں لگوا دیں
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، ملزم کی درخواست ضمانت پر عدالت نے سنایا فیصلہ
واضح رہے کہ سینکڑوں افراد کی خاتون ٹک ٹاکر سے بدتمیزی، کپڑے پھاڑ کرہوا میں اچھالتے رہے لاہور میں 14 اگست کو گریٹر اقبال پارک میں منچلوں نے ایک خاتون سے بدتمیزی کی، کپڑے پھاڑ ڈالے اور اسے ہوا میں اچھالتے رہے۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ 14 اگست کو رونما مگراس کی ویڈیو ایک دن بعد وائرل ہوئی جس پر فوٹیج وائرل ہو نے پر پولیس نے 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔ لاہور پولیس کے مطابق 14 اگست جشن آزادی کا دن، لوگوں کی بڑی تعداد گریٹر اقبال پارک میں جمع، ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرام اپنے دو ساتھیوں عامر سہیل اور صدام حسین کے ساتھ وہاں پہنچیں اور ویڈیوز بنانا شروع کر دیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اچانک منچلوں کے ایک گروہ نے خاتون پر ہلہ بول دیا، کپڑے پھاڑے اور انہیں ہوا میں اچھالتے رہے، خاتون دہائی دیتی رہی جو کسی نے نہ سنی۔ خاتون نے بڑی مشکل سے جان چھڑائی، اس ہنگامہ آرائی کی ویڈیو وائرل ہوئی تو پولیس نے 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔مقدمے میں سرعام خاتون کو برہنہ کرنے اور ہنگامہ آرائی کی دفعات شامل ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ویڈیو آئی جی کو بھیجی اور ملزمان کی گرفتار ی سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔دوسری طرف متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ میں اور میرے کیمرا مین 14 اگست کو مینار پاکستان میں کورج کر رہے تھے کہ 300 سے 400 نامعلوم افراد نے ہم پر حملہ کر دیا سیکیورٹی گاڑدز نے مینار پاکستان کا پچھلا دروازہ کھولا تاکہ ہم بچ سکیں تاہم لوگ وہاں بھی اندر آگئے نامعلوم افراد نے تشدد کیا ،کپڑے پھاڑے ہمارا موبائل فون ، طلائی زیورات اور 15ہزار نقدی بھی لے گئے