مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کیس ، پولیس نے سب کی دوڑیں لگوا دیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مینار پاکستان لڑکی سے دست درازی کیس میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں
پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے، لڑکی سے دست درازی کرنیوالے ملزمان کو گرفتار کیا جا رہا ہے تا ہم گرفتار افراد کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ گرفتار 104 افراد میں سے درجنوں کا واقعہ سے تعلق ہی نہیں کئی ایسے نوجوان گرفتار کر لیے گئے جو وقوعہ کے وقت اپنے گھروں میں تھے جبکہ مینار پاکستان کے قریب سے گزرنے والوں کو پکڑلیا گیا بیوی بچوں کے ساتھ مینار پاکستان جانےوالے بھی گرفتار کرلیے گئے ہیں
دوسری جانب خاتون سے چار سو سے زائد افراد کی جانب سے برہنہ کر کے بد اخلاقی کے کیس کو مضبوط بنانے کیلئے تفتیشی ٹیم نے استغاثہ کی ٹیم کو پیشرفت پر بریفنگ دی ہے تفتیشی ٹیم نے استغاثہ کو بتایا کہ موصول ہونے والی تمام ویڈیوز فرانزک کیلئے بھجوائی جا چکی ہیں خاتون کے پھٹے کپڑوں سے فنگر پرنٹ کیلئے نمونے محکموں کو بھیج دیے گئے ہیں جبکہ نادرا کے ریکارڈ سے مزید ملزموں کی شناخت کا عمل جاری ہے
دوسری جانب لاہور کی عدالت نے مینار پاکستان کے گریٹر اقبال پارک میں ہوئی دست درازی کے کیس میں خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کی جانب سے 104 ملزمان کو شناخت کرنے کے لیے تاریخ مقرر کر دی گرفتار 104 ملزمان کی شناخت پریڈ کے لیے 28 اگست کی تاریخ مقرر کی گئی ہے، جیل سپرنٹنڈنٹ کو ملزمان کی شناخت پریڈ کے لیے انتظامات مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے
واضح رہے کہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں خواتین کے ساتھ دست درازی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، مینار پاکستان واقعہ کے بعد رکشہ پر سوار خاتون کے ساتھ دست درازی کی ویڈیو بھی سامنے آئی اسکے علاوہ لاہور کے اقبال پارک کی ایک اور ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں خواتین چند لڑکوں پر تشدد کر رہی ہیں، اس ویڈیو کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ لڑکے لڑکی کو چھیڑ رہے تھے خواتین نے موقع پر پہنچ کر لڑکوں کی درگت بنا دی
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کا واقعہ،بلاول بھی خاموش نہ رہ سکے
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کا واقعہ، حکومتی شخصیت کا متاثرہ لڑکی سے رابطہ
پر تشدد رویہ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،شیریں مزاری
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی کے واقعہ پر وزیراعظم عمران خان کا نوٹس
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی ،بختاور زرداری بھی پھٹ پڑیں
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،آئی جی پنجاب نے پولیس کو کیا حکم دے دیا؟
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم،افسران لڑکی کے گھر پہنچ گئے
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی ،نصف سی سی ٹی وی خراب نکلے،گرفتاریاں شروع
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،ابتدائی رپورٹ پیش،وزیراعلیٰ نے کیا اجلاس طلب
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،میڈیکل مکمل،سینے، کمر پر خراشوں کے ملے نشانات
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،عثمان بزدار نے اہم اجلاس کیا طلب
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،سو سے زائد افراد زیر حراست
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی ،اجلاس میں بزدار نے دیا بڑا حکم
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،پولیس افسران کی شامت آ گئی
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی
اور پولیس نے عائشہ اکرم کو واقعی گرفتار کر لیا؟
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، لڑکی کے ساتھ کا ہوا میڈیکل،عائشہ کے پھٹے کپڑوں بارے بھی حکم آ گیا
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، 350 افراد کی نشاندہی ہو گئی
خواتین کو ہراساں کرنے کی ویڈیوز وائرل،بزدار سرکار کا بڑا حکم
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، 40 ملزمان کی عدالت پیشی
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی،71 سالہ بزرگ بھی گرفتار
واضح رہے کہ سینکڑوں افراد کی خاتون ٹک ٹاکر سے بدتمیزی، کپڑے پھاڑ کرہوا میں اچھالتے رہے لاہور میں 14 اگست کو گریٹر اقبال پارک میں منچلوں نے ایک خاتون سے بدتمیزی کی، کپڑے پھاڑ ڈالے اور اسے ہوا میں اچھالتے رہے۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ 14 اگست کو رونما مگراس کی ویڈیو ایک دن بعد وائرل ہوئی جس پر فوٹیج وائرل ہو نے پر پولیس نے 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔ لاہور پولیس کے مطابق 14 اگست جشن آزادی کا دن، لوگوں کی بڑی تعداد گریٹر اقبال پارک میں جمع، ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرام اپنے دو ساتھیوں عامر سہیل اور صدام حسین کے ساتھ وہاں پہنچیں اور ویڈیوز بنانا شروع کر دیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اچانک منچلوں کے ایک گروہ نے خاتون پر ہلہ بول دیا، کپڑے پھاڑے اور انہیں ہوا میں اچھالتے رہے، خاتون دہائی دیتی رہی جو کسی نے نہ سنی۔ خاتون نے بڑی مشکل سے جان چھڑائی، اس ہنگامہ آرائی کی ویڈیو وائرل ہوئی تو پولیس نے 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔مقدمے میں سرعام خاتون کو برہنہ کرنے اور ہنگامہ آرائی کی دفعات شامل ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ویڈیو آئی جی کو بھیجی اور ملزمان کی گرفتار ی سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔دوسری طرف متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ میں اور میرے کیمرا مین 14 اگست کو مینار پاکستان میں کورج کر رہے تھے کہ 300 سے 400 نامعلوم افراد نے ہم پر حملہ کر دیا سیکیورٹی گاڑدز نے مینار پاکستان کا پچھلا دروازہ کھولا تاکہ ہم بچ سکیں تاہم لوگ وہاں بھی اندر آگئے نامعلوم افراد نے تشدد کیا ،کپڑے پھاڑے ہمارا موبائل فون ، طلائی زیورات اور 15ہزار نقدی بھی لے گئے
مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، ایک اور ملزم کی ضمانت،شناخت پریڈ کب ہو گی؟