مودی سرکار کی تجویز نامنظور،کسانوں نے دوبارہ بڑا اعلان کر دیا
مودی سرکار کی تجویز نامنظور،کسانوں نے دوبارہ بڑا اعلان کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کسانوں نے مودی سرکار کی جانب سے دی گئی تجاویز کو مسترد کر دیا
کسانوں نے بھارت میں 12 اور 14 دسمبر کو دوبارہ بڑے پیمانے پر احتجاج کا اعلان کیا ہے، دہلی کے قریب کسانوں کا احتجاج ابھی بھی جاری ہے۔کسانوں کا کہنا ہے کہ وہ 12دسمبر کو دہلی ، جئے پور قومی شاہراہ جام کریں گے اور 14 دسمبر کو ملک کے کئی حصوں میں احتجاجی مظاہرے کریں گے۔
کسانوں نے دیگر ریاستوں کے کسانوں پر بھی زور دیا کہ وہ دہلی پہنچ جائیں۔ کسان لیڈر درشن پال کا کہنا ہے کہ آگرہ دہلی ایکسپریس وے کو 12 دسمبر کے دن بند کردیا جائے گا۔ ملک میں کسی بھی ٹول پلازا پر اس دن کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا جائے گا۔ ہم دہلی میں تمام سڑکوں پر چکہ جام کریں گے۔ اگر تینوں زرعی قوانین کو ختم نہیں کیا گیا تو ہمارے احتجاج میں شدت پیدا ہوگی۔
۔ ملک گیر سطح پر بھارت بند کی کامیابی کے بعد کسان قائدین نے کہا کہ حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی ہے۔ ہماری بات چیت میں بھی کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے کسان قائدین کو مدعو کرکے بات چیت کی تھی لیکن یہ بات چیت بھی ناکام رہی۔ کسانوں کو بتایا گیا کہ حکومت تجاویز کی فہرست پیش کرے گی لیکن کسانوں نے ان تجاویز کو مسترد کردیا۔
بھارتی کسان نے کس پارٹی کی ٹی شرٹ پہن کر خودکشی کی؟
بھارت، آندھرا پردیش کے سابق اسپیکرشیو پرساد کی خودکشی
بھارتی فوجی خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر 14 برس تک عزت لوٹتا رہا،مقدمہ درج
بھارتی پولیس اہلکاروں کی غیر ملکی خاتون سے 5 ماہ تک زیادتی
ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا
بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟
بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی
ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟
مطالبات نہ مانے گئے تو بھارت بند کردیں گے،احتجاج کرنیوالے کسانوں کا بڑا اعلان
بھارت بند کا اعلان، کسانوں کو اپوزیشن جماعتوں کی حمایت مل گئی
مودی کا جہاز خریدنے کیلیے پیسے ہیں لیکن کسانوں کو دینے کیلئے نہیں،پرینکا گاندھی مودی پر برس پڑیں
مودی کیخلاف کسانوں کی تحریک میں تیزی، آج ہو گا تاریخ”بھارت بند”
حکومت کے خلاف احتجاج ،وزیراعلیٰ کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا
کسانوں کا بھارت بند، ٹرین روک دی ،احتجاج جاری
مودی سرکار کی طرف سے پارلیمنٹ میں منظور کیے جانے والے تین زرعی قوانین کے خلاف لاکھوں کی تعداد میں کسان دہلی کی سرحدوں پر سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ تحریک کو پنجاب اور ہریانہ کے بعد اتر پردیش کے کسانوں کی بھی حمایت حاصل ہو رہی ہے اور متعدد ریاستوں کے کسانوں نے مظاہرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ کسانوں سے حکومت کی کئی دور کی بات چیت ناکام ہو چکی ہے۔ اب گاؤں گاؤں میں احتجاج کی آگ پھیل رہی ہے اور لوگوں کا غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔ بڑی تعداد میں کسان دہلی جا کر احتجاج میں شامل ہونے کی تیاری کر رہے ہیں
کسانوں کے احتجاج میں شامل خاتون نے لگایا مودی پر سنگین الزام