مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرا لی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکمران جماعت پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرا لی
سابق امیدوار صوبائی اسمبلی اقبال خان ترند نے جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا، اقبال خان کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی اور باقاعدہ ایک تقریب میں شمولیت کا اعلان کیا،
قبل ازیں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم پی ٹی آئی کی اکثریت کو تسلیم نہیں کرتے۔ تمام سیاسی جماعتوں اور اس وقت پی ڈی ایم کا ایک متفقہ موقف رہا ہے کہ یہ دھاندلی کی پیداوار حکومت ہے۔ اس لحاظ سے یہ جاٸز حکومت نہیں، اور اگر کوئی ادارہ بھی ان کو سپورٹ کررہا ہے تو وہ بھی ہمارے نظر میں مجرم ہے۔ جو دھاندلی سے آئی ہو ان کو حق کیا پہنچتا ہے کہ وہ ہمیں منصفانہ انتخابات کے لیے قانونی مسودے بناکر دے۔ انتخابی اصلاحات ہمارے لیے کرے۔ مشینیں بناکر ہمیں دے اور ہمیں کہیں کہ یہ ایک منصفانہ انتخاب کی ضمانت ہے۔ تو اصولی طور پر میں انتخابی اصلاحات کے حوالے سے حکومت کے نا ترمیمی مسودات نا قانون سازی کو اور پھر ان کے ساتھ اس موضوع پر اسمبلی کے اندر بھی کسی بھی کمیٹی میں بیٹھنے کو اپنے اصولوں کی نفی سمجھتا ہوں۔ اور یہ بات ظاہر ہے کہ ہم پی ڈی ایم میں کریں گے۔ تمام دوستوں کے ساتھ شیٸر کریں گے اپنے سوچ کو اس فکر کو، انکی بھی سنیں گے اور اپنی بھی بات کریں گے۔ اور اگر یہ حکومت ہم پر اپنے اصلاحات ایمپوز کرنے کی کوشش کرتے ہیں یا اس کے پیچھے کچھ قوتیں ہیں جو آئندہ کے لیے دھاندلی کے منصوبے کو ہم سے منوانا چاہتے ہیں اور اسکو قانونی جواز دینا چاہتے ہے۔ تو پھر میں اپنے دوستوں کے سامنے اس تجویز کو بھی رکھونگا کہ کیوں نہ ہم اسطرح کے الیکشن کا ہی بائیکاٹ کرے۔
صحافیوں کے خلاف کچھ ہوا تو سپریم کورٹ دیوار بن جائے گی، سپریم کورٹ
صحافیوں کا کام بھی صحافت کرنا ہے سیاست کرنا نہیں،سپریم کورٹ میں صحافیوں کا یوٹرن
مجھے صرف ایک ہی گانا آتا ہے، وہ ہے ووٹ کو عزت دو،کیپٹن ر صفدر
پولیس جرائم کی نشاندہی کرنے والے صحافیوں کے خلاف مقدمے درج کرنے میں مصروف
سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار
مولانا فضل الرحمان کا ایک بار پھر اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان
@MumtaazAwan