مودی کا طیارہ فضائی حدود سے گزرنے دیا جائے، بھارت نے کی پاکستان کی منتیں

0
39

بھارت نے فضائی حدود استعمال کرنے کے لئے پاکستان سے اجازت مانگ لی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے درخواست کی ہے کہ مودی کا جہاز پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے دیا جائے، مودی نے امریکا جانا ہے، مودی کا طیارہ پاکستان سے اجازت ملنے کے بعد 20 ستمبرکوپاکستانی فضائی حدود سے گزرکرامریکا جائے گا، نریندرمودی اقوام متحدہ کےاجلاس میں شرکت کریں گے،

واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے لئے اپنی فضائی حدود کو بند کی ہوئی ہے بھارتی صدر کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی صدررام ناتھ کووند نے 8 ستمبرکوآئس لینڈجانا تھا،پاکستان نےبھارتی صدرکےطیارے کیلئےبھارت کوکلیئرنس نہیں دی،پاکستان نے بھارتی صدرکوفضائی حدوداستعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا. بھارتی صدرنےپاکستانی فضائی حدودسےگزرنےکی درخواست کی تھی .

پاکستانی قوم کا دیرینہ مطالبہ ہوا پورا، بھارت کے لئے پاکستان کی فضائی حدود بند، منتیں بھی کام نہ آئیں

مقبوضہ کشمیر میں مسلسل ایک ماہ سے کرفیو،کنٹرول لائن پر بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر پاکستانی عوام، تاجروں، سماجی تنظیموں‌ اور دیگر تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا جارہا تھا کہ انڈیا کیلئے فوری طور پر پاکستان کی فضائی حدود بند کر دی جائیں تاکہ ان کی ایئر لائنز کو شدید نقصان سے دوچار کیا جاسکے اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اگر انڈیا کی طرف سے کسی قسم کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جائے تو 27 فروری جیسا بھرپور جواب دیا جائے.

فضائی حدود بند کرنے کی تجویز پر کابینہ کی اکثریت متفق نہیں،وفاقی وزیر ہوا بازی کا انکشاف

بھارتی وزیر سول ایوی ایشن ہردیپ سنگھ پوری نے راجیہ سبھا میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے بھارت کو 548 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے

بھارت کیلئے پاکستان کی فضائی حدود مکمل طور پر کب بند ہو گی؟ بڑی خبر آ گئی

مودی کیلئے فضائی حدود کھول دی گئی، طیارہ کتنی دیر تک پاکستانی فضا میں رہا؟ بڑی خبر آ گئی

پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے بھارت کو کتنے ارب روپے کا نقصان ہوا؟ بھارتی وزیر نے بتا دیا

Leave a reply