اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ باہمی تعلقات پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

0
43

دبئی : امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کے قیام کے حوالے سے معاہدے کے بعد اسرائیل کے کسی سرکاری عہدیدار کا متحدہ عرب امارات کا یہ پہلا دورہ ہے

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان باہمی تعلقات کے قیام کے لیے ہونے والے امن معاہدے کے بعد اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ امارات پہنچ گئے۔

اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ نے دورہ متحدہ عرب امارات میں امارات کے قومی سلامتی مشیر سے ملاقات میں سیکیورٹی کے باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اماراتی میڈیا کے مطابق موساد کے سربراہ یوسی کوہن نے ابوظبی میں امارات کے قومی سلامتی مشیر شیخ طحنون بن زاید النہیان سے ملاقات میں علاقائی ترقی اور سیکیورٹی تعاون کے معاملات پر بات چیت کی۔

خیال رہے کہ پچھلے ہفتے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کے قیام کے حوالے سے معاہدے کے بعد اسرائیل کے کسی سرکاری عہدیدار کا متحدہ عرب امارات کا یہ پہلا دورہ ہے۔

معاہدے کے تحت اسرائیل مزید فلسطینی علاقے ضم نہیں کرے گا، دو طرفہ تعلقات کے لیے دونوں ممالک مل کر روڈ میپ بنائیں گے۔

معاہدے کے مطابق امریکا اور متحدہ عرب امارات، اسرائیل سے دیگر مسلم ممالک سے بھی تعلقات قائم کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے، اسرائیل سے امن کرنے والے ممالک کے مسلمان مقبوضہ بیت المقدس آ کر مسجد اقصیٰ میں نماز پڑھ سکیں گے۔ امارات اور اسرائیل امن معاہدے کی اسلامی ممالک نے شدید مذمت کی ہے۔

بدنام زمانہ اسرائیل کی جاسوسی کی تنظیم موساد کے ڈائریکٹر یوسی کوهن ان افراد میں شامل ہیں جنہوں نے اسرائیل اور امارات کے مابین روابط کی برقراری میں کلیدی کردار ادا کیا۔

اکثرذرائع ابلاغ کاکہنا ہے کہ موساد کے ڈائریکٹر یوسی کوهن اسرائیل اور امارات کے مابین تعلقات کی برقراری کیلئے کئي مرتبہ ابو ظہبی کا دورہ کر چکے ہیں۔

Leave a reply