موٹروے گینگ ریپ کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آ گئی

0
36

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موٹروے گینگ ریپ کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے

انسداد دہشتگردی عدالت نے گینگ ریپ کے دونوں ملزمان پر فرد جرم عائدکردی ملزمان عابد ملہی اور شفقت بگا نے صحت جرم سے انکار کر دیا

انسداد دہشتگری عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے جیل میں سماعت کی ملزمان کو جیل میں قائم خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا،سرکاری وکلا نے عدالت سے فرد جرم عائد کرنے کی استدعا کی تھی

عدالت نے ملزمان کے خلاف استغاثہ کے گواہوں کو طلب کر لیا ملزمان کے خلاف تھانہ گجر پورہ میں خاتون سے زیادتی پر مقدمہ درج کیا تھا

پولیس نے ملزمان کیخلاف چالان میں اے ٹی سی لاہو ر جمع کرا دیا ،چالان200سے زائد صفحات پر مشتمل، 40 گواہان شامل ہے،گواہان میں متاثرہ خاتون، مدعی اور 15 پر کال کرنے والا شخص بھی شامل ہے،

چالان کے متن میں کہا گیا ہے کہ سانحے کے وقت موجود 3 بچوں کو گواہوں کی لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا متاثرہ خاتون نے عابد ملہی اور شفقت کی شناخت پریڈ جیل میں کی،ملزمان کی شناخت پریڈ جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے کروائی گئی، متاثرہ خاتون کا 3 مرتبہ بیان ریکارڈ کیا گیا،ملزم عابد ملہی اور شفقت سے برآمدگی بھی گئی،

چالان کے متن میں کہا گیا ہے کہ شفقت نے ڈنڈا بالامستری کے گھر سے برآمد کروایا ،عابد ملہی  نے پستول تھانہ فیکٹری ایریا شیخوپورہ سے برآمد کروایا،پولیس نے عابد ملہی اور شفقت بگا کا موبائل فون بھی برآمد کیا ملزمان نے بتایا جب خاتون نے انکار کیا تو بچوں کو مارنے کی دھمکی دی،عابد ملہی اور شفقت کا ڈی این اے میچ کرچکا ہے، عابد ملہی کے خون کا قطرہ گاڑی ٹوٹے شیشے سے ملا،

اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں ملزمان کو عدالت پیش کیا گیا،

موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم کو 12 اکتوبر کو پولیس نے گرفتار کیا تھا، پولیس نے عابد کی گرفتاری کے لیے جال بچھایا اور اس کی بیوی کو فون اور نمبر فراہم کیا، یہ نمبر بیوی نے عابد سے رابطے کیلئے استعمال کیا۔ پولیس نے اس کی اہلیہ کو فیصل آباد پہنچا کر سادہ لباس اہلکاروں کا جال بچھایا تھا

عابد ملہی نے سی آئی اے لاہور میں تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ ایک مہینہ پبلک ٹرانسپورٹ میں مختلف شہروں میں بھی پھرتا رہا۔ میں، شفقت اور بالا مستری 9 ستمبر کو واردات کے لیے کورول گاؤں سے نکلے، بالا مستری راستے سے واپس چلا گیا

طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے

خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف

‏موٹروے پر اجتماعی زیادتی کا سن کر دل دہل گیا ، ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، مریم نواز

موٹر وے کے قریب خاتون سے اجتماعی زیادتی،سراج الحق کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم

درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی

موٹروے زیادتی کیس،سی سی پی او کے بیان پر کابینہ کو معافی مانگنی چاہئے تھی،عدالت،ریکارڈ طلب

موٹرے پر سفر ذرا احتیاط سے، سینیٹر کی گاڑی پر حملہ،پولیس کا روایتی بیان،ملزم فرار

ریپ کے مجرموں کو نامرد بنانے کی بجائے کونسی سزا دینی چاہئے؟ انصار عباسی کی تجویز

بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران

موٹروے زیادتی کیس،گجرپورہ سے تفتیش تبدیل ،مرکزی ملزم کا شناختی کارڈ بلاک

واضح رہے کہ  لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا۔ دو افراد نے موٹر وے پہ ایک گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور ان کے بچوں کو باہر نکالا جس کے بعد انہیں قریبی جھاڑیوں میں لے جا کر خاتون کو بچوں کے سامنے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی خاتون لاہور سے گوجرانوالا جارہی تھی، کار کا پٹرول ختم ہونے کے باعث موٹروے پر گاڑی روک کر شوہر کا انتظار کر رہی تھی، پہلے خاتون نے اپنے ایک رشتے دار کو فون کیا، رشتے دار نے موٹر وے پولیس کو فون کرنے کا کہا۔

موٹروے ہیلپ لائن پر خاتون کو جواب ملا کہ گجر پورہ کی بِیٹ ابھی کسی کو الاٹ نہیں ہوئی اور موٹر وے پولیس بھی نہیں آئی۔ رشتے داروں کے پہنچنے سے پہلے ہی دو افراد نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان خاتون سے ایک لاکھ روپے نقد، سونے کے زیورات اور اے ٹی ایم کارڈز بھی لے گئے

Leave a reply