موٹروے زیادتی واقعہ کے بعد ملزم عابد گھر آیا تو کیا ہوا؟ مرکزی ملزم عابد کی اہلیہ کا انکشاف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موٹر وے زیادتی کیس میں پولیس مرکزی ملزم عابد کو تو گرفتار نہ کر سکی البتہ اسکی دوسری بیوی کو گرفتار کر لیا

مرکزی ملزم عابد کی دوسری اہلیہ بشریٰ بی بی نے پولیس کو اپنا ابتدائی بیان ریکارڈ کروا دیا ہے ، خاتون نے بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے بتایا کہ میری عابد کے ساتھ دوسری شادی تھی ، عابد کئی روز تک گھر نہیں آتا تھا اور جب میں پوچھتی تھی تو وہ مجھ پر تشدد کرتا تھا ۔

بشریٰ بی بی نے پولیس کو بتایا کہ واقعہ کے بعد عابد گھرآیا تھا اور وہ کا فی پریشان بھی دکھائی دے رہا تھا ، عابد نے واقعہ کے بارے میں مجھ کچھ بھی نہیں بتایا تاہم جب واقعہ کے بعد عابد کی شناخت ہو گئی تووہ فرار ہو گئے ۔

عابد کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا مزید کہنا تھا کہ میں بھی بچی کو گھر چھوڑ کر اپنے والدین کے گھر آ گئی تھی ,

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم شفقت کی نشاندہی پرعابد کی گرفتاری کیلئے اب تک 66 چھاپے مارے جاچکے ہیں، مرکزی ملزم عابد کی گرفتاری کیلئے اب ٹیکنیکل ونگ بے سود ہوگیا، ملزم نے اپنا موبائل فون استعمال کرنا چھوڑ دیا ہے جس کی وجہ سے اب روایتی پولیسنگ کی جا رہی ہے،

مرکزی ملزم عابد  کی بیوی بشریٰ بی بی کو مانگا منڈی سے پولیس نے حراست میں لے لیا ، بشریٰ بی بی کی ملزم عابد سے دوسری شادی ہے، فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ کی رہائشی خاتون کے سابقہ شوہر سے 4بچے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی پولیس  کے قلعہ ستار شاہ چھاپے کے دوران عابد کے ساتھ فرار ہوگئی تھی

گزشتہ شب پولیس نے مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے قصور میں سرچ آپریشن کیا اور عابد کے 5 قریبی رشتے داروں کو حراست میں لے لیا۔ قصور روڈ کے قریب واقع نواحی گاؤں راؤ خان والا میں لاہور پولیس، سی ٹی ڈی، سی آئی اے اور قصور پولیس کی بھاری نفری نے ملزم عابد علی کی گرفتاری کے لیے دو کلو میٹر کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا، مرکزی ملزم تو نہ پکڑا گیا لیکن پولیس نے عابد سے مسلسل رابطے میں رہنے والے اس کے دو کزن، ایک خاتون اور دو دیگر رشتہ داروں کو گرفتار کر لیا

پولیس ذرائع کے مطابق دو روز قبل ان تمام افراد کا عابد علی سے رابطہ ہوا تھا، زیر حراست افراد کو قصور سے لاہور منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان سے ملزم بارے تفتیش جاری ہے،

پولیس نے مرکزی ملزم عابد اور اس کی بیوی کا شناختی کارڈ بلاک کرادیا، شناختی کارڈز بلاک ہونے سے ملزم کوئی بھی ڈاکومنٹ نہیں بنوا سکے گاشناختی کارڈ زبلاک ہونے سے ملزم فرار نہیں ہوپائےگا،

طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے

خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف

‏موٹروے پر اجتماعی زیادتی کا سن کر دل دہل گیا ، ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، مریم نواز

موٹر وے کے قریب خاتون سے اجتماعی زیادتی،سراج الحق کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم

درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی

زیادتی کے مجرموں کو خصوصی عدالت کے ذریعے فی الفور سزا دی جائے،کل مسالک علماء بورڈ

آبروریزی کے بڑھتے واقعات کسی بڑی تباہی کی نشاندہی کر رہے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی

پنجاب پولیس کی اعلیٰ کارکردگی،موٹروے زیادتی کیس کے ملزم تیسرے روز بھی گرفتار نہ ہو سکے

موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی، واحد عینی شاہد نے کیا منظر دیکھا؟ بتا دیا

قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا سی سی پی او لاہور کی برطرفی کا مطالبہ

سی سی پی او لاہور کو نشان عبرت بنایا جائے،اسکے ہوتے ہوئے عورت محفوظ نہیں رہ سکتی، مریم اورنگزیب

خاتون سے زیادتی کے بعد پولیس کو ہوش آ گیا،لاہور سیالکوٹ موٹروے پر پولیس تعینات

زیادتی کے مجرموں کیلئے سرعام پھانسی کی سزا کیلئے آواز اٹھائی ہے،فیصل واوڈا

موٹروے پر خاتون زیادتی کیس میں اہم پیشرفت، دو مشتبہہ ملزمان گرفتار

سی سی پی اوکے ہاتھوں عوام کا جان و مال محفوظ نہیں،اسکو کیوں لگایا گیا؟ رانا ثناء اللہ کا انکشاف

سائیں بزدار کی نااہلی،موٹروے زیادتی کیس،3 روز گئے، ملزمان گرفتار نہ ہو سکے

موٹروے زیادتی کیس،تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، عدالت میں درخواست دائر

موٹروے زیادتی کیس، ملزم کی گرفتاری کی خبر پر آئی جی پنجاب میدان میں آ گئے

موٹروے زیادتی کیس، متاثرہ خاتون سے بیان ریکارڈ کرنے کیلئے پولیس کا رابطہ،خاتون نے کیا دیا جواب؟

موٹروے زیادتی کیس،سی سی پی او کے بیان پر کابینہ کو معافی مانگنی چاہئے تھی،عدالت،ریکارڈ طلب

موٹرے پر سفر ذرا احتیاط سے، سینیٹر کی گاڑی پر حملہ،پولیس کا روایتی بیان،ملزم فرار

ریپ کے مجرموں کو نامرد بنانے کی بجائے کونسی سزا دینی چاہئے؟ انصار عباسی کی تجویز

بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران

موٹروے زیادتی کیس،گجرپورہ سے تفتیش تبدیل ،مرکزی ملزم کا شناختی کارڈ بلاک

واضح رہے کہ  لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا۔ دو افراد نے موٹر وے پہ ایک گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور ان کے بچوں کو باہر نکالا جس کے بعد انہیں قریبی جھاڑیوں میں لے جا کر خاتون کو بچوں کے سامنے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی خاتون لاہور سے گوجرانوالا جارہی تھی، کار کا پٹرول ختم ہونے کے باعث موٹروے پر گاڑی روک کر شوہر کا انتظار کر رہی تھی، پہلے خاتون نے اپنے ایک رشتے دار کو فون کیا، رشتے دار نے موٹر وے پولیس کو فون کرنے کا کہا۔

موٹروے ہیلپ لائن پر خاتون کو جواب ملا کہ گجر پورہ کی بِیٹ ابھی کسی کو الاٹ نہیں ہوئی اور موٹر وے پولیس بھی نہیں آئی۔ رشتے داروں کے پہنچنے سے پہلے ہی دو افراد نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان خاتون سے ایک لاکھ روپے نقد، سونے کے زیورات اور اے ٹی ایم کارڈز بھی لے گئے

موٹروے زیادتی کیس،8 روزگزرگئے مرکزی ملزم گرفتار نہ ہو سکا، ملزم کے ساتھ رابطہ میں رہنے والے گرفتار

Comments are closed.