مولانا کے دورہ کے بعد ایم کیو ایم وفد کی اہم شخصیت سے ملاقات طے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایم کیو ایم مرکز بہادر آباد کا دورہ کیا

ایم کیو ایم اور اپوزیشن جماعتوں میں بلدیاتی قانون کے معاملے پر ڈیڈ لاک پیدا ہو گئے،سندھ حکومت بلدیاتی قانون میں تبدیلی پر رضامند نہیں ایم کیو ایم نے بلدیاتی قانون میں تبدیلی کے بغیر معاہدہ کرنے سے انکارکر دیا.مولانا فضل الرحمان کی کوششوں سے آصف زرداری کی ایم کیو ایم وفد سے ایک اور ملاقات طے ہو گئی ہے

سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے خالد مقبول کو ٹیلی فون کیا ہے آصف زرداری نے خالد مقبول کو ملاقات کی دعوت دے دی،ایم کیو ایم کے وفد کی آصف زرداری سے آئندہ 24 گھنٹوں میں ملاقات کا امکان ہے

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش ہوچکی ہے موجودہ حالات پر اپوزیشن اورایم کیوایم میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے،ایم کیوایم دفتر سے مطمئن ہوکرجا رہا ہوں ،عمران خان تنہا ہوچکے ہیں ،عمران خان اوران کے جماعت کے لوگ غیر مناسب تقاریر کرتے ہیں،پی ٹی آئی والے سر تا پا وں تک منکرات سے بھرے ہوئے یں عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی یقینی ہے،

سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا احتجاج تو سمجھ آتا ہے، حکومت کے احتجاج پر جانے کی بات سمجھ نہیں آتی،یہ چاہتے ہیں تحریک عدم اعتماد اسمبلی میں پیش نہ ہو سکے،اٹارنی جنرل کی جانب سے ڈی چوک پر حکومتی جلسہ نہ ہونے کی یقین دہانی خوش آئندہ ہے،تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر عمران خان سابق وزیراعظم ہو جائیگا،عمران خان توبہ کرے، جن لوگوں پر جھوٹے مقدمات بنائے ان سے بھی معافی مانگے،جب بچے ہارتے ہیں تو کھیل خراب کرنے کی کوشش کر تے ہیں عمران خان بھی بچوں والی حرکت کر رہے ہیں،

کس نے کہا گیم ختم ہوا ،ابھی تو شروع ہوا ہے ،وفاقی وزیر

حملہ ہوا تو اس کے خطرناک نتائج نکلیں گے ،تین سابق وزراء اعظم کا خط

وزیراعظم کی زیر صدارت سینئر وزراء کا اجلاس، ڈی چوک جلسے بارے بھی اہم مشاورت

ن لیگ کا بھی لانگ مارچ کا اعلان، مریم نواز کریں گی قیادت،ہدایات جاری

گورنر راج کا مشورہ دینے والے شیخ رشید دوردورتک نظر نہیں آئیں گے،اہم شخصیت کا دعویٰ

اپوزیشن اراکین سیکریٹری قومی اسمبلی کے دفتر پہنچ گئے

مریم اورنگزیب کو اسمبلی جانے سے روکا گیا،پولیس کی بھاری نفری تھی موجود

پی ٹی آئی اراکین واپس آ جائیں، شیخ رشید کی اپیل

پرویز الہیٰ سے پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی،بزدار سے ن لیگی رکن اسمبلی کی ملاقات

لوٹے لے کر پی ٹی آئی کارکنان سندھ ہاؤس پہنچ گئے

کرپشن مکاؤ کا نعرہ لگایا مگر…ایک اور ایم این اے نے وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

ہمارا ساتھ دو، خاتون رکن اسمبلی کو کیا آفر ہوئی؟ ویڈیو آ گئی

بریکنگ، وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد، قومی اسمبلی کا اجلاس طلب

آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے ریفرنس، اٹارنی جنرل سپریم کورٹ پہنچ گئے

پیکا ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواستوں پر سماعت ملتوی

کسی کو ووٹ دینے سے روکا نہیں جاسکتا،سپریم کورٹ

جب جہازبھربھرکے لائے جا رہے تھےتوضمیرکی آوازکہاں تھی؟ مولانا فضل الرحمان

ایم کیو ایم کا ساتھ چاہیے،مولانا بہادرآباد پہنچ گئے

Shares: