مبینہ زیادتی کیس،یاسر شاہ پر الزام تھا یا حقیقت؟ سچ سامنے آ گیا

0
27

مبینہ زیادتی کیس،یاسر شاہ پر الزام تھا یا حقیقت؟ سچ سامنے آ گیا

قومی کرکٹر یاسر شاہ کو مبینہ زیادتی کیس میں بے گناہ قرار دے دیا

پولیس کا کہنا ہے کہ یاسر شاہ کا مبینہ زیادتی کیس سے کوئی تعلق نہیں,اسلام آباد کے تھانہ شالیمار نے کرکٹر کا نام ایف آئی آر سے خارج کر دیا ہے متاثرہ خاتون نے بھی اعتراف کیا کہ یاسر شاہ کا نام غلط بیانی کے باعث ایف آئی آر میں شامل ہوا،قومی ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ کے خلاف 14سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے اور زیادتی میں معاونت کے الزام پر مقدمہ درج کیا گیا تھا

خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ یاسرشاہ کے دوست فرحان نےگن پوائنٹ پرزیادتی، ویڈیو بھی بنائی اورہراساں کیا فرحان اوریاسر شاہ نےدھمکی دی کہ کسی کوبتایا تو ویڈیو وائرل کردوں گا متاثرہ لڑکی کے مطابق ملزمان نے جان سے بھی مارنے کی دھمکیاں دی یاسرشاہ نےکہاکہ وہ انٹرنیشنل کرکٹرہے شکایت کی صورت میں مقدمے میں پھنسا دے گا

یاسر شاہ کا بے گناہی ثابت ہونے پر بیان سامنے آیا ہے، یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ یہ سب ان لوگوں کے مجھ پر کیے گئے مکمل یقین کے بغیر ممکن نہ تھا،عالمی سطح پر میں پاکستان کی نمائندگی کرتا ہوں، جس کسی نے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی وہ پاکستان کی بدنامی ہوگی۔مجھ پر لگایا گیا زیادتی کا الزام میرے اہلخانہ، مداحوں اور پی سی بی کی سپورٹ اور دعاؤں کی بدولت خارج ہوگیا ہے,ملک سے نفرت کرنے والے لوگ ہی اپنے مفاد کی خاطر اس حد تک گر سکتے ہیں,لوگوں نے میرا نام خراب کرنے کی کوشش کی ہے اُن کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کروں گا,

 

لڑکی کے مطابق یاسر شاہ اور فرحان باہمی ملی بھگت سے اپنے شیش-ہ سینٹر پر نو عمر اور معصوم بچیوں کو پھنساتے ہیں جنسی زیادتی کر کے ویڈیو بناتے ہیں اور پھر بلیک میل کر کے مزید لڑکیاں پھنسانے کا گندا کم کرتے ہیں

متاثرہ لڑکی کے ماموں کا کہنا تھا کہ مجھے اور میری بھانجی اور گھر والوں کو دونوں ملزمان سے جان کا خطرہ ہے ان دونوں کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کر کے فوری کاروائی کی جائے میری بھانجی ہر وقت روتی رہتی ہے کہتی ہے کہ میں میڈیا کے سامنے ساری بات بتا کر خود کشی کر لوں گی انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ ہمیں قانونی تحفظ کے ساتھ سخت کاروائی عمل میں لائی جائے-

دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے والدین بھی عدالت پہنچ گئے

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے ریمانڈ میں توسیع

Leave a reply