مجھے کیوں نکالا…..کس کس جماعت کو پی ڈی ایم سے نکال دیا گیا؟
مجھے کیوں نکالا…..کس کس جماعت کو پی ڈی ایم سے نکال دیا گیا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ میں پیپلز پارٹی کی جانب سے سید یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر بنانے پر پی ڈی ایم میں اختلافات شدید تر ہو گئے
پی ڈی ایم نے پیپلزپارٹی اور اے این پی کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے جس میں دونوں جماعتوں سے جواب مانگا گیا ہے، شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اتحاد کے فیصلوں کی خلاف ورزی کیوں کی گئی؟ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا یوسف رضاگیلانی کوسینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنانےپراختلاف ہوا ،جواب نہ دینے کی صورت میں ن لیگ سمیت دیگر جماعتوں نے پیپلزپارٹی ا ور اے این پی کو پی ڈی ایم سے نکالنے کا اعلان کیا ہے
ن لیگی رہنما ،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اور اے این پی کو شوکازجاری کردیئے ہیں، نوٹس میں وضاحت مانگی گئی ہے کہ کیوں باپ پارٹی سے ووٹ لیے؟
دوسری جانب پیپلزپارٹی کو شوکاز نوٹس موصول ہونے کے حوالہ سے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے تصدیق کردی،صحافی نے سید یوسف رضا گیلانی سے سوال کیاکہ ن لیگ آپ کو اپوزیشن لیڈر نہیں مانتی؟ جس پر یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ابھی تو ہمیں شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے، ابھی ہم نے شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا،شوکاز نوٹس کا جواب دینے کے بعد کچھ طے ہوگا،
قبل ازیں سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی زیرصدارت آزاد اپوزیشن اتحاد کا اجلاس ہوا،اجلاس میں جے یو آئی، پی کے میپ، بی این پی مینگل اور نیشنل پارٹی کے اراکین شریک ہوئے،اجلاس میں سینیٹ اجلاس کی حکمت پر مشاورت کی گئی،
گیلانی کا سینیٹ میں قائد حزب اختلاف منتخب ہونے کے بعد بڑا اعلان،مولانا ،مریم پریشان
اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا
مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے
ن لیگ دیکھتی رہ گئی، یوسف رضا گیلانی کو بڑا عہدہ مل گیا
گیلانی کے ایک ہی چھکے نے ن لیگ کی چیخیں نکلوا دیں
بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟
ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب
ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ
واضح رہے کہ پی ڈی ایم میں اختلافات پیدا ہو چکے ہیں ،سینیٹ میں پی پی نے ن لیگ کی مشاورت کے بغیر اپنا اپوزیشن لیڈر بنا لیا ہے جس سے پی پی پر ن لیگ ناراض ہے اور ن لیگ نے یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر ماننے سے انکار کیا ہے، اب سینیٹ میں ن لیگ نے دیگر جماعتوں کے ساتھ ملکر الگ درخواست جمع کروا دی ہے