ملک میں مہنگائی کی شرح 25 فیصد تک پہنچ گئی

0
51

ملک میں مہنگائی کی شرح 25 فیصد تک پہنچ گئی. رپورٹ میں انکشاف

وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤ ٹ لک رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق 6ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح 25 فیصد رہی ہے۔ وزارت خزانہ ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ (جولائی تا دسمبر 2022) کے دوران بیرونی سرمایہ کاری اور روپے کی قدر میں کمی واقع ہوئی۔ جولائی تا دسمبر 2022 کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 58.7 فیصد جب کہ مجموعی مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری میں 180.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ترسیلات زر میں 11.1 فیصد اور برآمدات میں مجموعی طور پر 6.8 فیصد کمی آئی۔

معاشی آؤٹ لک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک ذخائر 15 ارب ڈالر سے کم ہوکر 3 ارب 8 کروڑ ڈالر تک رہ گئے، مالیاتی خسارہ 218 ار ب روپے اضافے کے ساتھ بنیادی خسارہ 511 ارب روپے رہا۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران درآمدات میں 18.2 فیصد اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 59.7 فیصد کمی ہوئی۔ رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران ایف بی آر محصولات میں 17.4 فیصد جب کہ نان ٹیکس آمدنی میں58.4 فیصد کا اضافہ ہوا ریکارڈ کیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں
امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی

جبکہ دوسری جانب سوشل میڈیا پر بڑھتی ہوئی مہنگائی بارے عوام بڑی پریشان ہے اور صارفین نے حکومت پر تنقید کی ہے کہ اب اس بڑھتی ہوئی شرح کا زمہ دار کون ہے اور کیا ہم نے آپ کو ووٹ دے کر اس لیئے بھیجا تھا کہ آپ ہمارے مسائل حل کرنے کیلئے مزید بڑھائیں. صارفین کا کہنا تھا کہ جل از جلد مہنگائی کو قابو کیا جائے.

Leave a reply