ممبئی میں دہشت گردی کا خطرہ، الرٹ جاری

0
35
ممبئی-میں-دہشت-گردی-کا-خطرہ،-الرٹ-جاری #Baaghi

ممبئی میں دہشت گردی کا خطرہ، الرٹ جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے ایک بار پھر ممبئی میں دہشت گردی کا الرٹ جاری کر دیا ہے

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سیکورٹی اداروں نے ممبئی میں دہشت گردی کے خدشے کا امکان ظاہر کیا ہے اور اس ضمن میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ممبئی میں دہشت گرد ٹرینوں، ریلوے سٹیشن، رش والی جگہوں پر حملہ کر سکتے ہیں، بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے سیکورٹی بڑھانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ دہشت گرد کسی بھی عوامی مقام کو نشانہ بنا سکتے ہیں اسلئے سب چوکس رہیں

بھارتی سیکورٹی اداروں کی جانب سے یہ الرٹ گرفتار کئے جانے والے شخص سے تفتیش کے بعد جاری کیا گیا، ممبئی پولیس نے ذاکر محمد شیخ کوشیوڑی کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کیا ہے ، اس سے تحقیقات کے بعد بھارتی سیکورٹی ایجنیساں الرٹ جاری کرنے پر مجبور ہوئیں ، بھارتی سیکورٹی ادارے یہ بھی تحقیقات کر رہے ہیں کہ ذاکر کو کون ہینڈل کر رہا تھا اور وہ کس کے لئے کام کرتا تھا، یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ذاکر جان محمد کے لئے کام کرتا تھا اور اسکے داؤد ابراہیم سے تعلقات ہیں، جان محمد کو پولیس پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے

گزشتہ چند دنوں میں بھارت میں سات کے قریب ایسے افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن پر یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ بھارت میں آنیوالے دنوں میں دہشت گردی کروانا چاہتے تھے،

واضح رہے کہ 26 نومبر 2008 کو ممبئی میں حملہ کیا گیا تھا۔ اس حملے میں 166 لوگ مارے گئے تھے جبکہ 300 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے تھے۔ 60 گھنٹے تک جاری حملے نے بھارت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا۔ بھارت نے ممبئی حملوں کا الزام پاکستان پر لگایا تھا تا ہم وہ ثابت نہیں کر سکا،

بھارتی میڈیا کا کراچی میں داؤد ابراہیم کی چھتیسویں بار کرونا سے موت کا دعویٰ

داؤد ابراہیم کو کراچی میں قتل کرنے کی بھارتی حساس اداروں کی سازش کب ہوئی تھی ناکام؟

کراچی میں ممبئی طرز کا حملہ کیا گیا،وزیراعظم عمران خان

بھارت کے دہشتگردی میں ہاتھ کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،ثروت اعجاز قادری

دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانیوالے اہلکاروں کو انعام دینے کا فیصلہ

کل جہنم واصل ہونے والے دہشتگرد بھی آپکے ماموں کی مسنگ پرسن لسٹ میں شامل تھے؟ وینا ملک

واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

Leave a reply