علیم خان کی ہاؤسنگ سوسائٹی کے پارٹنر پر فائرنگ، مقدمہ درج

0
61
علیم-خان-کی-ہاؤسنگ-سوسائٹی-کے-پارٹنر-پر-فائرنگ،-مقدمہ-درج #Baaghi

علیم خان کی ہاؤسنگ سوسائٹی کے پارٹنر پر فائرنگ، مقدمہ درج
اسلام آباد میں فائرنگ سے پراپرٹی ڈیلر کے قتل کا مقدمہ تھانہ آئی نائن میں درج کر لیا گیا،مقدمہ میں 6ملزمان نامزد کئے گئے، درج ایف آئی آر میں قتل، اقدام قتل سمیت 5دفعات شامل کی گئی ہیں، ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے گاڑی کا تعاقب کرکے کلاشنکوف سےفائرنگ کی،مقدمہ میں تین نامعلوم ملزمان سمیت چھ ملزمان نامزد ہیں اسرار، رازق، شاہ ریز، گلفراز،نصیر شاہ اور تصدق شاہ مقدمے میں نامزد گیا

قبل ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں‌ حکومتی جماعت کے سینئیر رہنما علیم خان کی ہاؤسنگ سوسائٹی "پارک ویو” کے پارٹنر مالکان ملک طاہر اور ملک نوید کی گاڑیوں پر تھانہ آئی نائن کی حدود نائنتھ ایونیو پر پوٹھوہار میٹرو اسٹیشن کے نزدیک مخالفین نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ملک نوید جانبحق جبکہ ملک طاہر سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق حملہ آور سفید رنگ کی کرولا گاڑی پر سوار تھے۔ اطلاعات کے مطابق پارک ویو سوسائٹی کے مالکان ملک طاہر، ملک نوید اور اپنے ملازمین کے ہمراہ دو ویگو گاڑیوں میں سیکٹر آئی نائن میں واقع اپنے آفس سے نکل کر جیسے ہی نائنتھ ایونیو پر پوٹھوہار میٹرو اسٹیشن کے پاس پہنچے تو تعاقب میں آنے والی سفید رنگ کی کرولا گاڑی میں سوار مسلح افراد نے دونوں ویگو گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ واقعہ میں پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں ملک نوید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ زخمیوں میں عزیز، ثاقب اور عاقب کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

پارک ویو سوسائٹی اب تک متعدد جانیں نگل چکی ہیں۔ سوسائٹی کے مالک علیم خان پر اراضی پر قبضہ کے دوران فائرنگ سے شہری کی ہلاکت پر قتل اور دہشت گردی کا بھی مقدمہ درج ہوچکا ہے۔ رواں برس ماہ جنوری میں حکمران جماعت تحریک انصاف کے رہنما، پنجاب کے صوبائی وزیر علیم خان کے خلاف دہشتگردی، قتل، اقدام قتل سمیت دس سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، وزیراعظم عمران خان کی بنی گالہ میں رہائشگاہ سے چار کلومیٹر دو ر پیش آیا تھا جہاں رات دوبجے شروع ہونے والے فائرنگ صبح چھ سے سات بجے تک جاری رہی لیکن پولیس تاخیر سے پہنچی ۔ اسلام آباد میں تھانہ بنی گالہ کی حدود میں مقامی شہریوں کی قیمتی اراضی پرقبضہ کرنے کے دوران با اثر قبضہ مافیا کے کارندوں کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت ہوئی، جس کے بعد پولیس نے پی ٹی آئی کے سینئر وزیروپارک ویوسوسائٹی کے مالک علیم خان خلاف دہشتگردی ، قتل، اقدام قتل سمیت دس سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا

پارک ویو سوسائٹی کے حوالہ سے عدالتوں میں بھی کیس زیر سماعت ہیں سپریم کورٹ میں جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نےتحریک انصاف کے رہنما علیم خان کی ہاؤسنگ سوسائٹی پارک ویو کے این او سی کی بحالی سے متعلق معاملہ کی سماعت کی جس میں تمام متعلقین پیش ھوئے ،جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دئیے ہیں کہ سی ڈی اے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہا،سی ڈی اے خود ہاوسنگ کی سہولت فراہم نہیں کرتا تو نجی انوسٹرز کو تنگ نہ کرے۔سی ڈی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پارک ویو سوسائٹی نے کری روڈ سے اپنی سوسائٹی کیطرف غیر قانونی سڑک بنائی،پارک ویو سوسائٹی کے وکیل نے موقف اپنایا کہ دو سال گزر گئے سی ڈی اے نے سڑک سے متعلق ہمیں کوئی نوٹس نہیں دیا۔نجی زمین مالکان نے اس موقع پر عدالت کو بتایا کہ پارک ویو والوں نے ہماری زمین پر قبضہ کیا اور ہم پر حملہ بھی کیا اور ایک بندہ مار دیا۔جسٹس عمر عطا بندیال نے اس موقع پر ریمارکس دئیے کہ پارک ویو پر سیاسی مداخلت,پولیس گردی اور نجی زمینوں پر قبضے کا الزام ہے،نجی مالکان آپ وکیل کر لیں بعد میں آپکو سنیں گے،

وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کے قریب کسی بھی وقت بڑے خونی تصادم کا خطرہ

ملک میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

نیب سے کون خوفزدہ تھا؟ ترمیمی آرڈیننس کیوں لائے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی مدت ختم، نیب کو پھر مل گئے وسیع اختیارات

علیم خان کی سوسائٹی کیخلاف عدالت میں روزدرخواستیں آرہی ہیں،اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے ریمارکس

علیم خان اتنے بااثر ہیں کہ ریاست نے اپنی زمین استعمال کیلئے دے دی؟

جسٹس منیب اختر نے ایک موقع پر کہا کہ عدالت میں جمع کرائے گئے نقشے کی کوئی سمجھ نہیں آرہی۔اس کے بعد عدالت نےاین او سی بحال کرنے کی پارک ویو کی استدعا مسترد قرار دیتے ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو آئندہ سماعت پر عوامی مفاد سے متعلق عدالت کی معاونت کرنے جبکہ سی ڈی اے سے اسلام آباد کے زوننگ رولز طلب کرتے ہوئے کیس کی مذید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی

دو برس قبل 10 دسمبر 2019 کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کے بورڈ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور موضع ملوٹ میں واقعʼʼ پارک ویو سٹیʼʼ اسلام آباد کے مالک علیم خان کو ملوٹ کے مقامی لوگوں کی اراضی زبردستی ایکوائر کرنے کا اختیار دینے سے متعلق اپنی نوعیت کے واحد مقدمہ کا تحریری عبوری حکمنامہ جاری کیا تھا،

چیف جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل سنگل بنچ نے کیس کی سماعت کے دوران مذکورہ اراضی کے استعمال کو تاحکم ثانی روکتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے سے تفصیلی رپورٹ طلب کی تھی ،فاضل عدالت نے ہفتہ کے روز 4 صفحات پر مشتمل تحریر ی فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ یہ عوامی اہمیت کا ایک نہایت اہم معاملہ ہے،جس پر عدالت کو سخت تشویش ہے، درخواست گزار فرحان مصطفےٰ نے پارک ویو سٹی اسلام آباد کے مالک علیم اور ان کے ایجنٹوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی ہے

آئی بی افسران کا ہاؤسنگ سکیم کے نام پر بڑا دھوکہ، رقم لیکر ترقیاتی کام کروانے کی بجائے مزید زمین خرید لی

ہاؤسنگ سوسائٹیز میں لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے، سپریم کورٹ نے دی حکومت کو مہلت

فلمسٹار لکی علی کا فراڈ ہاوسنگ سوسائٹیوں سے عوام کو چونا لگانے کا اعتراف،نیب نے کی ریکارڈ ریکوری

وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے اسلام آباد میں پراپرٹی کا کام شروع کئے جانے کا انکشاف

وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر اربوں کا فراڈ

آئی بی کی ہاوسنگ اسکیم کے فراڈ پر پوسٹ لکھنے پر صحافی کا 15 سالہ پرانا فیس بک اکاؤنٹ ہیک

آئی بی افسران کی ہاؤسنگ سکیم،دس سال پہلے پلاٹ خریدنے والوں کو قبضہ نہیں ملا، نیب کہاں ہے؟ عدنان عادل

بنی گالہ کی حدود میں صحافیوں پر تشدد، مقدمے کے اندراج میں سیاسی اثرورسوخ حائل ہوگیا

Leave a reply