وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہبازگل نے کہا ہے کہ اگر ہیلی کاپٹر کے استعمال پر کسی نے جیل جانا ہے تو وہ شریفوں کا پورا ٹبر ہے۔
باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق شہباز گل نے کہا کہ مریم نواز ایسی باجی ہیں جو ویڈیوز بنا کر فارورڈ کرنے میں ماہر ہیں ن لیگ کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں انہوں ںے کہا ہے کہ مریم نواز ایسی باجی ہیں جو ٹوئٹ نہ کریں تو انہیں کھانا ہضم نہیں ہوتا ہے ایک لفظ حرام ہے جو انہوں نے انگلینڈ ٹیم پر کہا ہو۔
شہباز گل نے کہا کہ پاکستان کسی قسم کا کوئی دباؤ برداشت نہیں کرے گا اور اپنے وقار پر آنچ نہیں آنے دے گا پاکستان کی کمان اس وقت عمران خان کے ہاتھ میں ہے پاکستان ملکی سلامتی پر کسی قسم کا سودا نہیں کرے گا۔
نیب کی پریس ریلیز اصل میں نیب نیازی گٹھ جوڑ ہے مریم اورنگزیب
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ پاک فوج نے پاکستان کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں پاکستان ایسی چھوٹی باتوں پر پریشر میں آنے والا نہیں ہے۔
شہباز گل نے کہا کہ ن لیگ کے دور میں کھانے ہیلی کاپٹر میں جاتے تھے شریف خاندان کا کھانا بھی پی آئی اے کے 777 طیارے کے ذریعے دوسرے ممالک میں بھجوایا گیا ن لیگ والوں نے جو چوری کی ہے وہ اس کا جواب نہیں دے رہے ہیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جوعدالتوں میں اپنی آمدنی کی رسیدیں دینے کی بجائے قطری خط پیش کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیب کی جانب سے پریس ریلیز جاری ہوئی ہے لیکن اصل میں یہ پریس ریلیز نہیں بلکہ نیب نیازی گٹھ جوڑ ہے اور اصل میں یہ نیب لاہور نہیں وزیر اعظم ہاؤس کی پریس ریلیز ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ نیب لاہور نے کہا ہم نے 578 ارب روپے کی ریکوری کی ہے اور مسلم لیگ ن کا مطالبہ ہے کہ بتایا جائے ریکوری پر کتنے پیسے خرچ ہوئے ؟ نواز شریف کی جائیداد کی ریکوری کی جا رہی ہے لیکن 3 سال میں دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکے۔
مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ نواز شریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا، موٹر ویز بنائیں ن لیگ کے دور میں اسپتال، اسکول اور بجلی کے منصوبے لگائے گئے۔
نیب سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ نیب کی ریکوری کی تفصیلات کو پبلک کیا جائے اور پریس ریلیز عمران خان کے حکم پر جاری کی گئی۔ چیئرمین نیب کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی ہے۔
50 لاکھ لوگ روزگار سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور لوگوں پر زندگی تنگ ہو چکی ہے شہباز شریف
انہوں ںے کہا تھا کہ نیب لاہور کی پریس ریلیز چیئرمین نیب کی ایکسٹینشن کی درخواست ہے اور حزب اختلاف کے خلاف بے بنیاد الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔ براڈشیٹ کا تمام ریکارڈ بھی پبلک کیا جائے۔
مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ آٹا، چینی، ادویات، ایل این جی اور ہیلی کاپٹر کی پریس ریلیز جاری کی جائے، وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کا ریفرنس دائر کیا جائے اور آٹے کی 450 ارب کی چوری پر پریس ریلیز کیوں نہیں جاری ہوتی ؟ بنی گالہ کے غیرقانونی محل کو قانونی کرایا گیا، پریس ریلیز نہیں آئی ؟
گھروں میں کاروبار کرتے ہیں ان کے بجلی کے بلوں پر ٹیکس لگایا ترجمان ایف بی آر
نیب پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ایل این جی کی 400 ارب روپے کی چوری نیب کو نظر نہیں آتی۔ چینی چوری، بلین ٹری سونامی، فارن فنڈنگ پر پریس ریلیز جاری کی جائے۔ براڈ شیٹ میں عمران خان نے نیب کو اپنا فرنٹ مین بنایا براڈشیٹ کا تمام ریکارڈ پبلک کیا جائے
مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ کبھی ای وی ایم اور کبھی میڈیا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا تماشا لگایا جاتا ہے۔ دھمکی، غنڈا گردی سے ریفارمز نہیں ہوتیں ان کا مقصد دھاندلی ہے۔