نعیم بخاری کی تعیناتی کے خلاف کیس،عدالت نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی ٹی وی نعیم بخاری کی تعیناتی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے چودہ جنوری کو اٹارنی جنرل سے دلائل طلب کر لیے ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے نعیم بخاری کو سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھنے کی ہدایت کر دی،
عدالت نے حکم دیا کہ نعیم بخاری کی تعیناتی بادی النظر میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے ،عدالت نے سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات کا مجاز افسر آئندہ سماعت پر طلب کر لیا
سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی، درخواست گزار ارسلان فرخ کی جانب سے شکیل عباسی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ نعیم بخاری کی تقرری سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے مختلف فیصلوں کے برعکس ہے،اعلیٰ عدالتی فیصلوں میں ایسی تقرریوں کے لئے واضح ہدایات موجود ہے،سرکاری ٹی وی کے سابق چیئرمین کی تقرری کو سپریم کورٹ نے نومبر 2018 میں ایک سو موٹو کیس میں غیر قانونی قرار دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے 17 ستمبر 2020 کو سرکاری ٹی وی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 7 ارکان کی تقرریوں کو غیر قانونی قرار دیا تھا، نعیم بخاری کی بطور چیئرمین سرکاری ٹی وی تقرری کالعدم قرار دیا جائے،
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ججمنٹ موجود ہے، نعیم بخاری کی عمر کی ریلیکسیشن کس نے دی ہے، جس پر وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ کابینہ ڈویژن نے عمر کی ریلیکسیشن دی ہے، عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ججمنٹ کے بعد کابینہ ڈویژن عمر کی ریلیکسیشن نہیں دے سکتا،
وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ کیس پر تیاری کے لئے عدالت وقت دے، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نعیم بخاری کی تقرری سپریم کورٹ کی ججمنٹ کے خلاف ہے، سپریم کورٹ کی ججمنٹ کی روشنی میں کیس کا فیصلہ کیا جائے گا، آئندہ سماعت میں نعیم بخاری کی تقرری کے حوالے سے عدالت کو مطمئن کریں،
صحافیوں نے کیا پنجاب اسمبلی سمیت دیگر سرکاری تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان
بلاول کا آزادی صحافت کا نعرہ، سندھ میں 50 سے زائد صحافیوں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج
فردوس عاشق اعوان نے سنائی صحافیوں کو بڑی خوشخبری جس کے وہ 19 برس سے تھے منتظر
پی ٹی وی میں اچھے لوگوں کو پیچھے اور کچرے کو آگے کر دیا جاتا ہے، ایسا کیوں؟ قائمہ کمیٹی
بسکٹ آسانی سے ہضم ہو جاتا ہے اس کے اشتہار میں ڈانس کیوں؟ اراکین پارلیمنٹ نے کیا سوال
میرے پاس کوئی اختیار نہیں، قائمہ کمیٹی اجلاس میں چیئرمین پیمرا نے کیا بے بسی کا اظہار
تحریک انصاف کے خلاف ن لیگ کے اشتہارات کی ادائیگی کس نے کی؟ فیصل جاوید کا انکشاف
حکومت کے حق میں آرٹیکلز لکھنے پر اشتہارات ملتے ہیں، قائمہ کمیٹی میں انکشاف
قائمہ کمیٹی کا اجلاس،تنخواہیں کیوں نہیں دی جا رہیں؟میڈیا ہاﺅسز کے اخراجات اور آمدن کی تفصیلات طلب
میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی
فواد چودھری، تھپڑ کے بعد صحافیوں کو دھمکیاں، ،متنازعہ ترین بیانات،کیا واقعی کرائے کا ترجمان ہے؟
پی ٹی وی کے پاس پرانے کیمرے، سپیئر پارٹس نہیں ملتے،قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف
پی ٹی وی سپورٹس پر اینکرز کی دس دس گھنٹے کی تنقید ، قائمہ کمیٹی نے تجزیوں کو غیر معیاری قرار دے دیا
فلم پالیسی کو بہت جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا، قائمہ کمیٹی تعاون کرے گی: سینیٹر فیصل جاوید
پاکستان کے علاقے کو دشمن ملک کے ساتھ دکھانا بہت بڑا جرم،قائمہ کمیٹی نے پی ٹی وی سے کیا جواب طلب
ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا کیا کر رہا ہے؟ قائمہ کمیٹی نے بریفنگ مانگ لی
موجودہ دور کے ڈرامے صرف خواتین کیلئے بنائے گئے جو بے حیائی پھیلا رہے ہیں،قائمہ کمیٹی
پی ٹی وی میں غیر قانونی تعیناتیاں، عدالت نے دیا چیئرمین پی ٹی وی سمیت بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بڑا جھٹکا
نعیم بخاری کو 3 سال کے لیے چیئرمین پی ٹی وی تعینات کیا گیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ نعیم بخاری اس دوران پاکستان ٹیلی ویژن کے بورڈ ممبر ہوں گے جو کہ پی ٹی وی بورڈ کے خودمختار ڈائریکٹر بھی ہوں گے ۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنما نعیم بخاری سپریم کورٹ کے سینئر وکیل ہیں جنہوں نے شریف خاندان کے خلاف پانامہ پیپرز کیس سمیت متعدد مقدمات لڑے تھے ، سینئیر قانون دان نعیم بخاری پانامہ کیس میں نوازشریف کے خلاف وکالت کرچکے ہیں جب کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے کیسز میں ان کے وکیل رہ چکے ہیں۔