نواز شریف کا صبر، تمہارے جبر سے جیت گیا ہے۔مریم نواز
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر ٹویٹ کی ہیں
مریم نوازنے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان 65 ملین پاونڈز خرچ کرکے نوازشریف کے خلاف 65 روپے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکا ۔نواز شریف کو تو اللّہ نے سرخرو کر دیا مگر موسوی کا معافی نامہ عمران خان کے خلاف چارج شیٹ ہے-اسکو بتانا ہو گا کہ قوم کا پیسہ اپنے انتقام کی آگ ٹھنڈی کرنے پر بہانے کا اختیار اسکو کس نے دیا؟
ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمارے سر االلّہ ربّ العزت کے آگے سجدہ شکر میں ہیں، بےشک اللّہ سازش کرنے والوں سے بہتر چال چلنے والا ہے اور وہی ہماری عزتوں کا مالک ہے۔ نواز شریف کا صبر، تمہارے جبر سے جیت گیا ہے۔الحمدُ للّٰہِ ربّ العالمین
ہمارے سر االلّہ ربّ العزت کے آگے سجدہ شکر میں ہیں، بےشک اللّہ سازش کرنے والوں سے بہتر چال چلنے والا ہے اور وہی ہماری عزتوں کا مالک ہے۔ نواز شریف کا صبر، تمہارے جبر سے جیت گیا ہے۔الحمدُ للّٰہِ ربّ العالمین 🙏🏼 pic.twitter.com/oVjBgDgHJN
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 22, 2022
قبل ازیں مریم نواز کا کہنا تھا کہ جو لاشوں سے بلیک میل نہیں ہوتا تھا آج ایک دو سیٹس والوں کے در پر سر جھکا رہا ہے۔ آپ مکافات عمل کا شکار ہوئے ہیں کسی سازش کا شکار نہیں ہوئے۔ اپنے غرور کا اپنے تکبر کا، اپنے بڑے بولوں کا شکار ہوئے ہیں
قبل ازیں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کے قافلے کا 24 تاریخ کو لاہور سے آغاز ہوگا جسکو مریم نواز اور حمزہ شہباز لیڈ کرینگے،پرامن طریقے سے قافلہ روانہ ہو گا جو اسلام آباد پہنچے گا،نوازشریف کی بے توقیری کے لیے انتقام کا ہرحد عبور کیا گیا،عمران خان کی 3سال کے سوشل میڈیا کے پیغامات سب کے سامنے ہیں نواز شریف کی بے گناہی ثابت ہو گئی ہے،عمران خان کی غلط بیانیاں بے نقاب ہوگئی ہیں ،قوم کا پیسہ برباد کیاگیا اور وقت کا ضیاع کیاگیا ،شریف خاندان کے بارے میں ٹی وی پرپروپیگنڈا کیا گیا ،انہیں غیر قانونی فنڈز یا اثاثےکچھ نہیں ملا،نوازشریف کے منصوبے کی 74سال میں کوئی مثال نہیں ملتی، 20سال کی انکوائری میں نوازشریف کیخلاف کچھ نہیں نکلا نوازشریف نے غریب قوم کے اربوں ،کھربوں کی بچت کی،
کس نے کہا گیم ختم ہوا ،ابھی تو شروع ہوا ہے ،وفاقی وزیر
حملہ ہوا تو اس کے خطرناک نتائج نکلیں گے ،تین سابق وزراء اعظم کا خط
وزیراعظم کی زیر صدارت سینئر وزراء کا اجلاس، ڈی چوک جلسے بارے بھی اہم مشاورت
ن لیگ کا بھی لانگ مارچ کا اعلان، مریم نواز کریں گی قیادت،ہدایات جاری
گورنر راج کا مشورہ دینے والے شیخ رشید دوردورتک نظر نہیں آئیں گے،اہم شخصیت کا دعویٰ
اپوزیشن اراکین سیکریٹری قومی اسمبلی کے دفتر پہنچ گئے
مریم اورنگزیب کو اسمبلی جانے سے روکا گیا،پولیس کی بھاری نفری تھی موجود
پی ٹی آئی اراکین واپس آ جائیں، شیخ رشید کی اپیل
پرویز الہیٰ سے پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی،بزدار سے ن لیگی رکن اسمبلی کی ملاقات
لوٹے لے کر پی ٹی آئی کارکنان سندھ ہاؤس پہنچ گئے
کرپشن مکاؤ کا نعرہ لگایا مگر…ایک اور ایم این اے نے وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا
ہمارا ساتھ دو، خاتون رکن اسمبلی کو کیا آفر ہوئی؟ ویڈیو آ گئی
بریکنگ، وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد، قومی اسمبلی کا اجلاس طلب
آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے ریفرنس، اٹارنی جنرل سپریم کورٹ پہنچ گئے
پیکا ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواستوں پر سماعت ملتوی
کسی کو ووٹ دینے سے روکا نہیں جاسکتا،سپریم کورٹ
جب جہازبھربھرکے لائے جا رہے تھےتوضمیرکی آوازکہاں تھی؟ مولانا فضل الرحمان
ایم کیو ایم کا ساتھ چاہیے،مولانا بہادرآباد پہنچ گئے
نوازشریف کی بے گناہی ثابت عمران خان کی غلط بیانیاں بے نقاب ہوگئیں، شہباز شریف