نواز شریف کے دور میں سرمایہ کاری کرنے پر ترک صدر کے شکر گزار ہیں، شہباز شریف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ترک صدر کے پاکستان کے قومی مفادات میں ساتھ دینے کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صدر اردوان کا ایف اے ٹی ایف اور کشمیر پر بیان ان کی پاکستان سے محبت کا مظہر ہے ،فلسطین کے مسئلے پر صدر اردوان کا بیان مسلمانوں کے دل کی آواز ہے،صدر ایردوان نے پاکستان کا دل جیت لیا
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ان کا خطاب ایک سچے، کھرے، مخلص، وفا شعار بھائی کا خطاب تھا۔ترکی ہمیشہ سے پاکستان کا سچا، بااعتماد، ہمدرد و غم گسار رفیق رہا ہے. ترکی کی دوستی ہر پاکستانی کے لئے باعث فخر ہے ،
اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم
کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں
وزیراعظم اور ترک صدر کی ملاقات، کیا بات چیت ہوئی؟ اہم خبر
ترک صدر کے پہنچنے سے قبل پارلیمنٹ میں ایسا کیا کام کیا گیا کہ وزیراعظم بھی حیران رہ گئے
ترک خاتون اول کا اسلام آباد میں تقریب سے خطاب ،کیا اہم اعلان
ترک صدر کا اپنی قومی زبان میں خطاب، نماز جمعہ ایوان صدر میں کی ادا
ترک صدر کا خطاب سننا اعزاز کی بات، اسد عمر نے مزید کیا کہا؟
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ترک حکومت اور عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان کے عوام بھی ترکی سے عشق اور محبت محبت کا یہی جذبہ رکھتے ہیں ،سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور میں ترکی سے کاروباری برادری نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی جس کے لیے صدر ایردوان کے شکرگزار ہیں