نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت،پاکستانی ہائی کمیشن لندن کے حکام کا بیان ریکارڈ

0
43

نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت،پاکستانی ہائی کمیشن لندن کے حکام کا بیان ریکارڈ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز اپیلوں پر سماعت ہوئی

ایڈیشنل اورڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نیب اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے ،وزارت خارجہ کے افسرمبشرخان بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں موجود ہیں

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ پہلے ویڈیو لنک پر موجود لوگوں کے بیانات قلمبند کر لیتے ہیں،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالت نے راؤ عبدالحنان اور مبشر خان کا بیان قلمبند کرنے کا حکم دیا تھا،پاکستانی ہائی کمیشن لندن کے فرسٹ سیکریٹری کا بیان بھی قلمبند کیا جائے،پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ پہلے کمرہ عدالت میں موجود مبشر خان کا بیان قلمبند کر لیں،

پاکستانی ہائی کمیشن لندن کےفرسٹ سیکرٹری دلدار علی ابڑو وڈیو لنک پر عدالت میں پیش ہوئے،فرسٹ سیکرٹری دلدار علی ابڑو نے بیان رکارڈ کرانے سے پہلے سچ بولنے کا حلف لیا،دلدار علی ابڑو نے کہا کہ میں سچ بولوں گا اور کوئی بات عدالت سے نہ چھپاؤں گا،17 ستمبر کو نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ملے اسی روز وارنٹ گرفتاری رائل میل سے نوازشریف کی رہائش گاہ پربھجوائے گئے، وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیلئےقونصلراتاشی راؤعبدالمنان نوازشریف کی رہائش گاہ گئے،17ستمبرکوہم نے نواز شریف کے اپارٹمنٹ پر عدالتی احکامات پہنچائے،پاکستانی ہائی کمیشن نے ہمیں عدالتی احکامات ذاتی حیثیت میں پہنچانے کا کہا تھا، نواز شریف کے ذاتی ملازم یعقوب خان نے عدالتی احکامات وصولی سے انکار کیا،رائل میل کےذریعے بھجوائے گئے وارنٹ گرفتاری کی ڈیلیوری کی رسیدیں موجودہیں، پاکستانی ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکرٹری نے ٹریکنگ نمبر اور آن لائن رسیدیں بھی پیش کر دیں

نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر نے کہا کہ کیا یعقوب خان نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری وصول کرنے سے انکار کیا تھا؟ جس پر دلدار علی ابڑو نے کہا کہ جی نواز شریف کے بیٹے کے زاتی ملازم یعقوب خان نے عدالتی احکامات وصولی سے انکار کیا، عدالت نے دلدار علی ابڑو سے استفسار کیا کہ کیا آپ مزید کچھ کہنا چاہتے ہیں؟ دلدار علی ابڑو کا بیان قلم بند کر لیا گیا،راو عبد الحنان کا بھی بیان قلم بند کر لیا گیا

ڈائریکٹر یورپ محمد مبشر خان نے کہا کہ نواز شریف کے وارنٹس گرفتاری کی نقول میرے پاس موجود ہیں، نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹس گرفتاری دو اپیلوں میں اس عدالت نے جاری کیے، وارنٹس گرفتاری ڈاک کے ذریعے وصول ہوئے جو کورنگ لیٹر کے ساتھ ڈپلومیٹک بیگ میں بھجوائے گئے، جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ وارنٹ گرفتاری ایک تھا یا پھر دو تھے؟ جس پر مبشر خان نے کہا کہ دو وارنٹس گرفتاری تھے، عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کے پاس وارنٹ موصول ہونے کا رجسٹر نمبر ہے؟ جس پر مبشر خان نے کہا کہ ڈپلومیٹک بیگ بھجوانے کا نمبر اس وقت معلوم نہیں،جس پر عدالت نے کہا کہ آپ کو وہ نمبر بھی عدالت کو بتانا ہو گا،جب رجسٹر یا اس پر موصول کردہ دستاویز کا نمبر نہیں ہو گا تو کیسے ریکارڈ پر آئے گا؟

نیب کی نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت،عدالت نے بڑا حکم دے دیا

نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

مریم نواز عدالت پہنچ گئی، بہارہ کہو میں کارکنان نے کیا استقبال

عدالت پہنچنے پر مریم نواز نے کارکنان کے لئے جاری کیا حکم،ن لیگی رہنماؤں کو روک دیا گی

نواز شریف ضمانت پر نہیں، وکیل کا عدالت میں اعتراف،ہمیں سزا معطلی سے متعلق بتائیں، عدالت

نواز شریف کے لندن ڈاکٹر کی رپورٹ باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار

جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس

اشتہاری ملزم کی درخواستیں کس قانون کے تحت سن سکتے ہیں،نواز شریف کے وکیل سے دلائل طلب

نواز شریف کی جیل میں طبیعت کیوں خراب ہوئی تھی؟ نئی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشاف

اشتہاری مجرم کی ضمانت منسوخی کی ضرورت ہے؟ نواز شریف کیس میں عدالت کے ریمارکس

نواز شریف کو مفرور بھی ڈکلیئر کر دیں تو تب بھی اپیل تو سنی جائے گی،عدالت

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں،عدالت نے نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے،جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلہ سنا دیا ،عدالت نے نواز شریف کی درخواستیں مسترد کر دیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے حاضری سے استثنی اور نمائندہ مقرر کرنے کی درخواستیں مسترد کردیں

Leave a reply