نئے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کیسے پولیس افسر؟ اہم انکشافات سامنے آ گئے

0
68

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو ہٹا کر انکی جگہ غلام محمود ڈوگر کو سی سی پی او تعینات کیا گیا ہے

سی سی پی او لاہور تعینات ہونے والے ڈی آئی جی غلام محمود ڈوگر کا شمارپاکستان پولیس سروس کے انتہائی پروفیشنل، قابل، ایماندار اور فرض شناس پولیس افسران میں ہوتا ہے۔وہ ان دنوں سنٹرل پولیس آفس میں ڈی آئی جی ٹیکنیکل پروکیورمنٹ کے عہدے پر فرائض دے رہے ہیں جبکہ اس سے قبل وہ سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے مختلف شہروں میں انتہائی اہم عہدوں پر اپنے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

غلام محمود ڈوگر1963میں پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔انہوں نے بی ایس سی سول انجینئرنگ اور ایم ایس سی کی ڈگریاں حاصل کر رکھی ہیں۔ غلام محمود ڈوگر نے 1993میں بطوراے ایس پی پولیس سروس پاکستان جوائن کی اور انکا تعلق اکیسویں کامن سے ہے۔۔

کیرئیر کے آغاز میں غلام محمود ڈوگر نے بطور اے ایس نواب شاہ سندھ، اے ایس پی پنوں عاقل اوراے ایس پی خیر پورکے عہدوں پر فرائض سر انجام دئیے جس کے بعد وہ ڈیڑھ برس کیلئے یو این مشن پر بیرون ملک روانہ ہوگئے۔ وطن واپسی پر انہوں نے اے ایس پی جمشید کوارٹر کے عہدے پر اپنی ذمہ داریاں ادا کیں۔

بطور ایس پی پروموشن کے بعد غلام محمود ڈوگر نے ایس پی گلشن اقبال کراچی، ایس پی سنٹرل ڈسٹرکٹ کراچی، ایس پی ہیڈ کوارٹرز۔ گارڈن کراچی، ایس ایس پی سیکیورٹی کراچی،ڈی پی او نصیر آباداور ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ کے عہدوں پر فرائض ادا کئے۔ غلام محمود ڈوگر نے ایڈیشنل ایس پی صدر، ایس پی لیگل /ڈی اینڈ آئی لاہورسی ٹی او لاہور کے عہدے پر بھی تعینات رہے۔

ایس ایس پی رینک پر پروموشن کے بعد غلام محمود ڈوگر نے سی ٹی او لاہور، ایس ایس پی انیلیسس سی آئی ڈی پنجاب، اے آئی جی ٹریننگ سی پی او، پنجاب، کے عہدوں پر فرائض اداکئے جس کے بعد انہیں سی پی او گوجرانوالہ کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔ غلام محمود ڈوگر نے ایک برس کے قریب ڈی آئی جی آپریشنز لاہورکے عہدے پر بھی فرائض اداکئے۔ ڈی آئی جی رینک پرپروموشن کے بعد غلام محمو د ڈوگر نے سی پی او ملتان، ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی، سی پی او پنجاب اور آر پی او ساہیوال کے عہدوں پر فرائض اداکئے جبکہ ایس پی آر آئی بی ساہیوال کا اضافی چارج بھی انکے پاس رہا۔

معمولی ملزم کی گرفتاری کے لیے پورے لاہور کی پولیس لگا دی،عدالت سی سی پی او پر برہم

پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے

خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف

‏موٹروے پر اجتماعی زیادتی کا سن کر دل دہل گیا ، ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، مریم نواز

8 ماہ سے لاپتہ شہری کے بازیاب نہ ہونے پرعدالت کا سی سی پی او پر برہمی کا اظہار

انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

لاپتہ افراد بازیابی کیس: ہائی کورٹ نےغفلت برتنے پر 4 ڈی ایس پیز معطل کردیئے

طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

سی سی پی او لاہور عمر شیخ اور کیپٹن صفدر کے درمیان کال پر تلخ کلامی

غلام محمود ڈوگر نے ڈی آئی جی پی ایچ پی، پنجاب، آر پی او فیصل آباد، ڈی آئی جی آئی ٹی، سی پی او، پنجاب کے عہدوں پر فرائض اداکئے جبکہ ان دنوں وہ ڈی آئی جی ٹیکنیکل پروکیورمنٹ، سی پی او پنجاب لاہورکے عہدے پر فرائض ادا کر رہے تھے۔ غلام محمود ڈوگر نے پیشہ ورانہ کیرئیر کے دوران تفویض ہونے والی ہر ذمہ داری کو بھرپور لگن، محنت اور فرض شناسی سے ادا کرکے اپنی مہارت کا عملی ثبوت پیش کیاہے اور انکا شمار پنجاب پولیس کے نہایت پروفیشنل، منجھے ہوئے اور تجربہ کار بہترین افسران میں ہوتا ہے

سی سی پی او لاہور کا تبادلہ کیوں ہوا؟ باغی ٹی وی حقیقت سامنے لے آیا

Leave a reply