نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی پر نوجوان کی خودکشی

0
34
mobile

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی ملنے کے بعد نوجوان طالب علم نے خود کشی کر لی

واقعہ بھارت میں پیش آیا، بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک طالب علم کو دھمکی ملی تھی کہ اس کی نازیبا ویڈیو وائرل کر دی جائے گی، طالب علم بی کام کے پہلے سال میں پڑھ رہا تھا، پولیس کے مطابق ملزمان وسیم خاتون اور سویتا نے اسے واٹس ایپ پر ایک سکرین شاٹ بھیجا اور ساتھ ہی دھمکی بھی دی کہ اگر اس نے ہمیں پیسے نہ دیئے تو ویڈیو وائرل کر دیں گے، ملزمان نے طالب علم سے 26 ہزار کی ڈیمانڈ‌کی، طالب علم نے واقعہ کے بعد نہر میں کود کر خود کشی کر لی،

طالب علم 28 اپریل سے گھر سے لاپتا تھا جس کی لاش 2 مئی کو نہر سے ملی۔ پولیس نے لواحقین کو معاملے پر سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے، ویڈیو کب کی ہے اور کہاں کی، کس نے بنائی، طالب علم نے کس کے ساتھ تعلق قائم کیا تھا اس بارے بھی پولیس تحقیقات کر رہی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا

قبل ازیں سہاگ رات کی ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے لڑکی نے شوہر کو لوٹ لیا اور بلیک میل کرنا بھی شروع کر دیا واقعہ بھارت کا ہے، بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے بھوپال میں پیش آیا جہاں ایک نرس نے جو شادی شدہ تھی خود کو غیر شادی شدہ بتاتے ہوئے ایک لڑکے سے شادی کر لی جس کا تعلق بھارتی وزیراعظم مودی کے آبائی علاقے گجرات سے تھا، شادی کے ٹھیک 17 روز بعد نرس نے شوہر پر الزام عائد کیا کہ اس نے مجھ سے جھوٹ بولا،اس نے خود کو آئی اے ایس بتا کر شادی کی تھی تا ہم یہ آئی اے ایس نہیں، خاتون نے دھوکہ دہی کے الزام میں شوہر کو جیل بھجوا دیا اور ساتھ دھمکی بھی دی کہ سہاگ رات کی خاص ویڈیو اس نے بنا رکھی ہے، اگرلڑکے نے بات نہ مانی تو وہ ویڈیو وائرل کر دے گی، دھمکی دے کر نرس نے شوہر کا پاسپورٹ، اہم کاغذات لے لئے جبکہ دس لاکھ روپے کا بھی مطالبہ کیا، بعد ازاں لڑکے کے لواحقین پر پولیس نے نرس سمیت اسکے ساتھیوں پر بھی مقدمہ درج کر لیا ہے

پولیس کے مطابق نوین گپتا کی دوستی بھوپاک کی رانی سے فیس بک پر ہوئی تھی، چار برسوں میں دوستی محبت میں بدل گئی ،رانی نے نوین کو بتایا کہ وہ اکیلی ہے اور نرس ہے حالانکہ اسکی شادی ہو چکی تھی، نوین سے رانی نے اپنے گھر والوں کی بات کروائی تا کہ اسکی تسلی ہو کہ وہ اکیلی ہے، دونوں کی دوستی محبت میں بدلی تو شادی کر دی گئی ،نوجوان نے رانی کو جہیز میں ساڑھے آٹھ لاکھ کاسامان دیا جبکہ لاکھوں روپے رانی کے اکاؤنٹ میں جمع کروائے، لڑکے کے گھر والوں کے مطابق ابتدائی دن صحیح تھے لیکن پھر لڑکی جس نے خود کو نرس کہا تھا نے شوہر کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا اور اس سے مزید رقم بھی لے لی، لڑکی نے شوہر پر مقدمہ درج کروا کے اسے گرفتار کروا دیا،

خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

کرونا لاک ڈاؤن کا نتیجہ، کس ملک میں ہو گی دسمبر سے مارچ تک دو کروڑ سے زائد بچوں کی پیدائش؟

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

جسمانی تعلقات سے بھی کیا پھیل سکتا ہے کرونا وائرس؟

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

اچھی نوکری کا جھانسہ دے کر غیر ملکی لڑکی سے کیا گیا گھناؤنا کام

Leave a reply