ہم جمہوری طریقے سے غیر جمہوری شخص کو نکالیں گے ،بلاول
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوامی مارچ مورو پہنچ گیا

مورو شہر میں پیپلز پارٹی پرچموں کی بہار، عوام کا پرجوش نعروں میں اپنے قائد کا والہانہ استقبال،بلاول کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی،

بلاول زرداری نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی غریب کی جماعت ہے،عوام مشکل میں ہے ، کسان کو فصل کی قیمت نہیں مل رہی،نوجوان 2،2،3،3ڈگریاں لے کر دھکے کھارہےہیں،ہم نے ہمیشہ غریب کی مدد کی ،عمران خان روٹی ،کپڑا اور مکان چھین رہے ہیں،یہ تبدیلی نہیں تباہی ہے، یہ نیا نہیں مہنگا پاکستان ہے،2 دن محنت کے نتیجے میں عمران خان گھبرا گئےاور پیٹرول کی قیمت کم ہوئی اسلام آبا دپہنچیں گے تو قیمتیں کتنی کم ہوں گی ،کسان خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا ٹڈی دل کا فصلوں پر حملہ ہوا تو اقدامات بہت تاخیر سے کیےگئے،مرکزی حکومت بحران کو جنم دیتی ہے ملکی معیشت ڈرامے بازی سے نہیں چلتی وقت آگیا ہے کہ ہم کٹھ پتلی سے حساب لیں ہم جمہوری حق کا استعمال کرکے عوام کے پاس جارہے ہیں،ہم جمہوری طریقے سے غیر جمہوری شخص کو نکالیں گے ،

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ کرسی پر بیٹھا شخص کسی کا نہیں سوچتا،قوم سے خطاب میں ملک کا سربراہ رو رو کر بات کرتے ہیں ملک کےسربراہ میں تنقید سننے کا حوصلہ نہیں ،ہم آمرانہ پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں،خان صاحب اب آپ کا پتلی تماشا نہیں چلے گا،اب تیر چلے گا پیٹرول 10روپے سستا کر کے آپ کو لگا عوام بے وقوف ہے،معیشت اس قسم کی ڈرامے بازی سے نہیں چلتی،خان صاحب آپ نے زراعت کے شعبے پر ڈاکا مارا ہے،وقت آگیا ہے کٹھ پتلی سے حساب لیں، کبھی عدالت پرحملہ،کبھی سیاسی مخالف کوجیل بھیجا جاتا ہے،آصف زرداری کے انٹرویو کونشرہونے سے روکا جاتا ہے ،ہم جیب میں عدم اعتماد لیکر اسلام آباد کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ عوام کا اعتماد تو اٹھ چکا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ پارلیمان میں بھی تحریک عدم اعتماد لائی جائے۔ عوامی مارچ شروع ہونے سے پہلے بجلی کی قیمت میں 6 روپے اضافہ کیا تھا، اب 5 روپے کم کرکے عمران خان ہمیں بیوقوف بنا رہا ہے۔اب یہ کٹھ پتلی تماشا نہیں چلے، صرف تیر چلے گا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ قیادت تاریخ ساز عوامی مارچ کا آج تیسرا دن چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ قیادت عوامی مارچ نے آج اپنے سفر کا آغاز مورو سے شہر سے کیا ،ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ قیادت مارچ درحقیقت عوامی حقوق کی جدوجہد کا فیصلہ کُن معرکہ ہے ملکی تاریخ کے سب سے طویل عوامی مارچ کو عوام کی جانب سے ملنے والی پذیرائی بھی تاریخی ہے کراچی، ٹھٹہ، سجاول، بدین، ٹنڈومحمد خان، حیدرآباد، مٹیاری اور نوابشاہ سمیت ہر چھوٹے بڑے شہر اور قصبے میں عوام نے فقیدالمثال استقبال کیا عوامی مارچ نے اپنے سفر کے دو دن میں پورے ملک کا سیاسی ماحول تبدیل کردیا، عوام کی حتمی فتح نوشتہ دیوار ہے

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ قیادت عوامی مارچ کا اپنے سفر کے تیسرے دن کا آغاز ،ضلع نوشہروفیروز کے شہر مورو میں عید کا سماں، شہر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پرچموں کی بہار ہے مورو میں جگہ جگہ استقبالی کیمپس قائم ہیں، شہر کو استقبالی بینرز اور پوسٹرز سے بھی سجایا گیا عوامی مارچ آج مورو کے بعد نوشہروفیروز، کنڈیارو، محراب پور، رانی پور، گمبٹ اور خیرپور سے ہوتا ہوا سکھر پہنچے گا پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مورو، خیرپور اور سکھر میں خطاب کریں گے عوامی مارچ کا تیسرے دن کا پڑاوَ سکھر میں ہوگا، جہاں سے قافلہ اپنے چوتھے روز کے سفر کی شروعات کرے گا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے لانگ مارچ کے ڈر سے چوری کم کردی،وہ ایم این ایز جن کو عوام کی فکر ہے وہ ہمارے ساتھ ہوں گے،جن کو عوام کی فکر نہیں وہ دستخط نہیں کریں گے،ترجمان بلاول بھٹو, ذوالفقار علی بدر کا کہنا ہے کہ عوامی مارچ نے حکومت کے اندر کھلبلی ڈال دی ہے٬ عمران خان نے بلاول بھٹو زرداری اور عوام کے پریشر میں آکر پٹرول اور بجلی سستی کی ہے.

پیپلز پارٹی کے حکومت کے خلاف 27 فروری کو نکالے گئے لانگ مارچ کیلئے جنوبی پنجاب میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جیالوں کا جوش و خروش عروج پر ہے۔ اسی طرح دو مارچ کو یہ قافلہ جنوبی پنجاب میں داخل ہو گا 3 مارچ کی صبح لانگ مارچ بہاولپور کیلئے روانہ ہوگا اور رات کو ملتان پہنچے گا۔ ملتان میں ایک بڑا عوامی جلسہ بھی منعقد کیا جائے گا جبکہ اگلی صبح کارواں لاہور روانہ ہوجائے گا ،جنوبی پنجاب کے تمام شہروں میں کارکنان پر جوش ہیں

لانگ مارچ کے شرکاء پرجوش ہیں، لانگ مارچ کے شرکاء جئے بھٹو، وزیراعظم بلاول کے نعرے لگاتے دکھائی دیئے شرکا نے پارٹی پرچم اٹھا رکھے ہیں اور مارچ کے ساتھ رواں دواں ہیں

پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ لاہور آئے تو ہم….شہباز شریف کو کیا مشورہ مل گیا

اگرحکومت ہمارے 38 مطالبات مان لے توہماری حکومت سے کوئی لڑائی نہیں:

بلاول کیخلاف بات نہیں سن سکتا،مولانا کو اب یہ کام کرنا چاہئے، شیخ رشید

وہی ہوا جس کا انتظار تھا، وزیراعظم ہاؤس سے بڑا استعفیٰ آ گیا

شہزاد اکبر کو بھاگنے نہ دیا جائے،اگلا استعفیٰ کس کا آئے گا؟ مبشر لقمان کا انکشاف

آصف زرداری،ایم کیو ایم وفد کی ملاقات کے بعد اسد قیصر بھی چودھری پرویز الہیٰ سے ملنے پہنچ گئے

خبروں میں اِن رہنے کا فن، فردوس عاشق اعوان نے اپنی ویڈیو لیک کر دی

فردوس عاشق اعوان کے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کے ساتھ ہتک آمیز رویے کی وجہ سامنے آگئی ، حکومتی وزراء بھی حمایت میں بول اٹھے

فردوس عاشق کالہجہ تلخ تھا،مگرسرکاری ملازم صاحبہ کا ڈیوٹی سےچلےجانا،تکبر،انااورافسرشاہی نہیں تواورکیاہے

فردوس عاشق نے اپنے حلقہ انتخاب میں کیا کارنامہ سرانجام دیا، تہلکہ خیز انکشاف

مشیر نہیں بلکہ جہنم میں تھی، فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر گندی گالیاں

فردوس عاشق اعوان کسی نئے سیاسی منظر نامے کی منتظر

بہتری کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کرینگے،اتحادی جماعت حکومتی کشتی سے اترنے کو تیار

جو ملک کے مفاد میں ہوگا وہ کریں گے،چودھری پرویز الہیٰ

اک زرداری سب پر بھاری، بلاول ہاؤس لاہور سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا

عمران خان کو ہٹانے کے بعد نئے شفاف انتخابات کروانا ہونگے ، بلاول

پی پی کے لانگ مارچ کا دوسرا روز،جیالے پرجوش،بلاول وزیراعظم کے نعرے

Shares: