نوکری کا جھانسہ دیکر اجتماعی زیادتی کے دوران ٹک ٹاک بنانیوالے ملزمان گرفتار
نوکری کا جھانسہ دیکر اجتماعی زیادتی کے دوران ٹک ٹاک بنانیوالے ملزمان گرفتار
ایس پی انویسٹی گیشن صدر نے اپنے دفتر میں جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاریوں کے حوالہ سے میڈیا کو آگاہ کیا ہے،
ایس پی انویسٹی گیشن صدر کا کہنا تھا کہ انویسٹی گیشن پولیس رائیونڈ نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2ملزمان گرفتار کر لیے،گرفتارملزمان وقاص اور ابرار نے لڑکی کو فیکٹری میں نوکری دینے کے بہانے بلایا ملزمان نے خالی مکان میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان نے لڑکی کو برہنہ کر کے ویڈیوز اور ٹک ٹاک بناتے رہے،
واضح رہے کہ رائیونڈ میں ملزمان نے نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا، خاتون کا کہنا تھا کہ فیکٹری میں نوکری دینے کے بہانے بلایا گیا اور ملزمان نے نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی، ملزمان نے ویڈیو وائرل کرنے کی بھی دھمکی دی،
انویسٹی گیشن پولیس رائیونڈ نے 3سالہ بچے عباس کو قتل کرنیوالے سوتیلے باپ کو گرفتار کر لیا ہے،ملزم غلام عباس نے بچے کو چارپائی پر پیشاب کرنے کی وجہ سے تشدد کر کے قتل کیا،بچے کے سوتیلے والد غلام عباس کو بچے کو قتل کرنے جبکہ ماں سمیراکو حقائق چھپانے پر گرفتار کیا گیا،
انویسٹی گیشن مانگا منڈی نے شوروم میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل اور راہگیر کو زخمی کرنیوالے 2 ملزمان وہاڑی سے گرفتارکیا،ملزمان کی فائرنگ کر کے شوروم مالک محمد حسین قتل جبکہ راہگیر آصف شدید زخمی ہوا تھا،ملزمان ابوبکر اور وقاص سے آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا گیا ہے،
انویسٹی گیشن پولیس چوہنگ نے اپنے شوہر کو قتل کرنیوالی ملزمہ رضیہ بی بی کو گرفتار کر لیا ہے،ملزمہ نے گھریلو جھگڑے پر اپنے شوہر علی شان کو چھری کے وارکر کے قتل کر دیا تھا،ملزمہ رضیہ بی بی سے آلہ قتل چھری برآمد کر لی گئی ہے،
انویسٹی گیشن پولیس سبزہ زار نے شہری عدنان کو فائرنگ کر کے قتل کرنیوالے 4ملزمان کوساہیوال سے گرفتار کیا،ملزمان رمیض، عامر، آفاق اور واحد نے موٹر سائیکل کے لین دین کے جھگڑے کی رنجش پر عدنان کو قتل کیا .انویسٹی گیشن پولیس رائیونڈسٹی نے اقدام قتل کی 2مختلف مقدمات میں ملوث 6ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان نے ذاتی دشمنیوں کی وجہ سے 3شہریوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا،گرفتار ملزمان سے آتشیں اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے،انویسٹی گیشن پولیس مانگا منڈی نے ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزم وقاص علی کو گرفتار کیا،ملزمان نے بینک سے پیسے لے کر آتے ہوئے واپسی پر فلور مل فیکٹری کے ریکوری آفیسرسے رقم 9لاکھ روپے چھین لیے تھے،انویسٹی گیشن پولیس نواب ٹاؤن نے بینکوں سے رقوم نکلو ا کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والے گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کیا،ملزم محمد اقبال کے خلاف رقوم لوٹنے کے درجنوں مقدمات ٹریس ہوئے ہیں،
سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم
مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن
ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ
جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس
نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج
مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد
ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا
وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی بھی اسلام آباد پولیس کے خلاف بول اٹھے
اسلام آباد جرائم کا گڑھ بن گیا، روز پولیس مقابلے، ڈکیتیاں، وجہ کیا؟ تہلکہ خیز انکشاف
اسلام آباد ڈاکوؤں کیلیے جنت بن گیا، یکے بعد دیگرے آٹھ وارداتیں
اسلام آباد،ایک رات میں 14 وارداتیں،پولیس اہلکار بنیادی سہولیات سے محروم