امریکی نو منتخب صدر جوبائیڈن نے کورونا ویکسین لگوا لی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی نو منتخب صدر جوبائیڈن نے بھی کورونا ویکسین لگوا لی۔
نومنتخب صدر جوبائیڈن کو کورونا ویکسین کا انجیکشن ریاست ڈیلاوئیر کے ہسپتال میں لگایا گیا، اس موقع پر نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ شہریوں میں کورونا ویکسین کا خوف ہے، ویکسین ضرور لگوائیں، پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔
امریکیوں کا ویکسین پر اعتماد بحال کرنے کیلئے بائیڈن کو ویکسین لگانے کی کارروائی لائیو نشر کی گئی۔ نو منتخب امریکی صدر نے کہا ویکسین لگوانے میں ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔اس موقع پر بائیڈن کی اہلیہ بھی موجود تھیں۔
نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کو کورونا ویکسین دینے کی تقریب امریکی TV پر براہِ راست نشر #baaghitv #corona #coronavirus #CoronaVirusUpdates #Covid_19 #COVID @JoeBiden pic.twitter.com/eBeZ2KQvsp
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) December 22, 2020
ادھر یورپی کمیشن نے بھی فائزر اور بائیو این ٹیک کی تیار کورونا ویکسین کے استعمال کی اجازت دے دی۔ خبر ایجنسی کے مطابق جرمنی، آسٹریا، اٹلی سمیت یورپ میں 27 دسمبر سے ویکسی نیشن کا عمل شروع ہو گا۔
قبل ازیں نائب صدر مائیک پینس نے بھی کورونا ویکسین لگوائی تھی، 4 روز قبل اہلیہ کرن پنس کے ہمراہ ویکسین لگوانے کے مناظر ٹی وی چینلز پر براہ راست دکھائے گئے تھے تاکہ امریکی عوام میں ویکسین کے حوالے سے پایا جانے والا خوف ختم ہو سکے۔
عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی
کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام
کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ
کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات
کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا
کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج
پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات
سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار
کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب
لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ
لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا
کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی
کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان
لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی
برطانیہ میں کورونا ویکسین سب سے پہلے کس کو لگائی گئی؟
دوسری جانب امریکی ایوان نمائندگان نے کوویڈ سے متاثر معاشی صورتحال کو سہارا دینے اور ویکسین کی تقسیم کیلئے 900 ارب ڈالر کا پیکج منظور کر لیا ہے، پیکج کو اب سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔
کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا