کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر ،پیپلز پارٹی آگے

کراچی میں بلدیاتی انتخابات،چیئرمین اوروائس چیئرمین کی نشست ،الیکشن کمیشن نے پارٹی پوزیشن کی فہرست جاری کر دی الیکشن کمیشن نے 106سیٹوں کے نتائج جاری کردیئے پیپلزپارٹی 53،تحریک انصاف23اورجماعت اسلامی نے25 نشستیں حاصل کیں ,جے یو آئی ف، ٹی ایل پی اورآزاد امیدوار کی ایک ایک نشست ،مسلم لیگ ن نے 2 نشستیں حاصل کیں،

ضلع کیماڑی کے سائٹ ٹاؤن موریرو میر بہار کی چار یونین کاؤنسلز کے نتائج روک دئیے گئے ریٹرننگ آفیسر نے نتائج روکنے کی تصدیق کردی ،کہا کہ کراچی یونین کونسل 1 سے 4 تک کے نتائج روکے گئے ہیں،ان یونین کونسلز میں الیکشن سے قبل دھاندلی کے ویڈیو سامنے آئی تھی فی الحال نتائج کو 17 جنوری تک روکا گیا ہے،

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ کے لوگوں نے ایک بار پھر پیپلزپارٹی کو سپورٹ کیا ہے،لوگوں نے پیپلزپارٹی پر اعتما دبرقرار رکھا ہےکل لا اینڈ آرڈر کے کچھ مسائل تھے کہ ہم نے انہیں حل کیے،جوبھی میئر آئے اختیارات کا رونا نہ روئے،پورے الیکشن میں مجموعی طور پر 13 بدامنی کے واقعات ہوئے ،اس لحاظ سے بلدیاتی الیکشن انتخابات انتہائی پرامن رہے،

دوسری جانب کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں غیر معمولی تاخیرپر سیاسی جماعتوں نے تحفظات کا اظہار کردیا۔ ابتدائی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی آگے ہے۔ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد ڈویژن سمیت دیگر اضلاع میں پولنگ کے بعد مختلف حلقوں سے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی کے 7 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق کراچی کی دو سو چھیالیس یونین کونسلزمیں سے اُنتالیس کے نتائج آگئے،پیپلزپارٹی بائیس نشستوں کے ساتھ پہلے نمبرپر،پی ٹی آئی کی گیارہ اور جماعت اسلامی کی پانچ یونین کونسلز میں کامیاب ہوئی،ایک آزاد امیدوار نے فتح حاصل کی۔ انتخابات میں شہر قائد کے سات اضلاع کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔،حیدرآباد میں پیپلزپارٹی چھیانوے یونین کمیٹیز پر کامیاب سمیٹ کر سب سے آگے ہے۔

دوسری جانب کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر سے سیاسی جماعتوں میں شکوک و شبہات پیدا ہونے لگے۔ کراچی کے بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ ختم ہونے کے تقریبا ساڑھے نو گھنٹے بعد نتائج آنا شروع ہوئے۔ حیدرآباد اور ٹھٹھہ ڈویژن کے نتائج آرہے ہیں تو کراچی ڈویژن کے نتائج کیوں رکے ہوئے ہیں؟ کئی سوال پیدا ہو گئے۔ جماعت اسلامی نے نتائج میں تاخیر کے خلاف احتجاج کی وارننگ دے دی۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا فارم گیارہ اور بارہ نہ ملا تو احتجاج کریں گے۔ کسی بھی صورت دھاندلی نہیں ہونےدیں گے۔

پیپلز پارٹی کے سعید غنی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کراچی میں بلدیاتی نتائج کو فوری جاری کرنے کو یقینی بنائے۔ تاخیر سے نتائج جاری ہونے سے پورا انتخابی عمل بلاجواز متنازعہ بن سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے پریذائیڈنگ افسروں کو فارم گیارہ اور بارہ پولنگ ایجنٹس کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی نے اچھی کمپین چلائی،ہماری کمپین اتنی اچھی نہیں تھی پیپلزپارٹی نے15سال میں کراچی کیلئے کیا کیا؟جیسے جیسے نتائج آتے جائیں گے ہمارے نمبرز میں اضافہ ہوں گے،کراچی میں ہم اچھی کمپین چلانے میں کامیاب نہیں ہو سکے الیکشن کمیشن کے سامنے بین بجانے کا کوئی فائدہ نہیں،ایم کیو ایم نے اچھا فیصلہ لیا انہوں نے اپنی عزت بچائی، ایم کیو ایم الیکشن لڑتے تو چوتھے،پانچویں نمبر پر آتے ،صرف52پر ایم کیو ایم کے امیدوار تھے،کوئی بھی سیاسی جماعت سادہ اکثریت سے حکومت ہیں بنا سکے گی،ہمارے ایم پی ایز کو گرفتار کیا گیا،

دوسری جانب وفاقی وزیر، پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کی شاندار کامیابی پر ووٹرز، پارٹی قیادت، امیدوار اور کارکنان کو مبارکباد پیش کرتی ہوں،کراچی، جامشورو، حیدرآباد، دادو، جوہی، سیہون، خیرپور ناتھن شاہ، مٹیاری اور ٹھٹھہ سمیت دیگر اضلاع میں پیپلزپارٹی کا تیر چلا ہے ،پیپلز پارٹی کی بلدیاتی انتخابات میں اکثریتی جیت عوام کی طرف سے اعتماد کا ووٹ ہے، اب تک کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو تاریخی شکست ملی ہے،سندھ کے لوگوں نے پیپلز پارٹی کا انتخاب کیا ہے اور تحریک انصاف کے نام نہاد بیانئے کو ایک بار پھر مسترد کر دیا ہے، پیپلز پارٹی نے بیانیہ نہیں عوامی خدمت میں وقت گزارا ہے،چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت پر عوام کو پورا یقین ہے، کرونا وبا ہو یا سیلاب ہم ہر مشکل میں عوام کے ساتھ کھڑے رہے،پی پی پی کی سیاست کا مقصد عوام کی خدمت ہے،عوام اور پیپلز پارٹی کا بیچ اعتماد کا یہ رشتہ کبھی نہیں ٹوٹے گا،

لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی

شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف

نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

یہ ہے پنجاب،ایک روز میں ایک شہر میں جنسی زیادتی کے چھ کیسزسامنے آ گئے

کراچی کا میئرکون ہوگا؟ کراچی کی 246 یونین کونسلزمیں سے 84 کے نتائج آگئے پیپلزپارٹی46 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبرپر،غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پی ٹی آئی13 اور جماعت اسلامی 18یونین کونسلز میں کامیاب ہوئی ہے،صوبائی الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ 15سو22 حلقوں کے نتائج آچکے ہیں،الیکشن کمیشن نے لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کی،الیکشن کمیشن کا سب سیاسی جماعتوں کے ساتھ ایک جیسا رویہ ہے،سب تسلی رکھیں، صاف اور شفاف نتائج ملیں گے ، کراچی میں 4 ہزار 999 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے کراچی میں246 یوسیز ہیں، کئی مقامات پر6سے سات بجے تک پولنگ کا عمل جاری رہا،ہر یوسی کا فارم 11 اور 12 الگ بنتا تھا، اس وقت 4ہزار 412 حلقے ہیں،بلدیاتی انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن کے بہت اچھے انتظامات تھے،کراچی میں ریٹرننگ افسران کی تعداد57تھی کہیں بھی کوئی بڑا واقعہ پیش نہیں آیا،ہم تیاری کر رہے ہیں جلد سے جلد اعلان کیا جائے گا ، ٹھیک ہے ٹرن آؤٹ کم رہا، نتائج مکمل ہونے پر ٹرن آؤٹ پتا چل جائے گا، شام تک کراچی کے تمام نتائج تیار کر لیے جائیں گےکراچی میں پرامن انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا،بلدیاتی الیکشن کے نتائج کا اعلان جلد کر دیا جائے گا کتنا ٹرن آوٹ رہا ووٹنگ کی گنتی کے بعد پتہ چلے گا،

Shares: