باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم او آئی سی رابطہ گروپ کے ارکان کا اجلاس ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر میں جاری صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب اور آذر بائیجان کے نمائندوں نے شرکت کی۔ نیویارک میں او آئی سی رابطہ گروپ اجلاس وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی درخواست پر ہوا۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیر اکرم نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا پیغام پہنچایا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت نے جارحیت کے ساتھ پاکستان کے خلاف بیان بازی تیز کر دی ہے اور بھارت نئی جارحیت کا جواز پیش کرکے فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی اقدامات سے علاقائی امن وسلامتی کو شدید خطرہ ہے اور بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر انسانی فوجی محاصرے کو فوری اٹھائے۔ بھارت وادی میں مواصلات اور نقل و حرکت کی پابندیاں ختم کرے۔
پاکستانی مندوب منیر اکرم نے کہا کہ آرایس ایس، بی جے پی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کر دی ہے اور مقبوضہ کشمیر میں اردو زبان کی حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی۔
بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ
اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر
یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر
مغربی اور مشرقی سرحد پر فوج مستعد ،قوم کا دفاع ہر صورت کریں گے، ترجمان پاک فوج
بھارتی جارحیت خطے کے امن وسلامتی کوتباہ کرسکتی ہے، وزیراعظم کا دنیا کو انتباہ
مقبوضہ کشمیر، ریاض نائیکو کے ہمراہ حریت رہنما کے بیٹے کو بھی بھارتی فوج نے کیا شہید
افغان طالبان نے عیدالفطرکے بعد ہندوستان میں جہاد شروع کرنے کا اعلان کردیا
سرینگر ،بھارتی فوج اور مجاہدین کے مابین جھڑپ ,ایک فوجی ہلاک، 5زخمی
چئرمین تحریک حریت کا فرزند ارجمند کشمیر کی مٹی پر جان نچھاور کر گیا، باغی سپیشل رپورٹ
عید کے بعد مقبوضہ کشمیر میں طالبان کے پوسٹر، کیا طالبان غزوہِ ہند شروع کر رہے؟
او آئی سی رابطہ گروپ کے ارکان نے مقبوضہ کشمیر میں جاری صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی ادارے بھارت پر دباؤ ڈالیں اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کو عملی جامہ پہنایا جائے۔
او آئی سے اجلاس سے خطاب میں وزیر خارجہ نے او آئی سی اور عالمی دنیا سے کیا بڑا مطالبہ