اپوزیشن کی ٹرین چھوٹ چکی، یہ اب میڈیا، میڈیا اور ویڈیو، ویڈیو کھیل رہے ہیں،شیخ رشید

0
50
شیخ رشید

اپوزیشن کی ٹرین چھوٹ چکی، یہ اب میڈیا، میڈیا اور ویڈیو، ویڈیو کھیل رہے ہیں،شیخ رشید
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نادرا کو ووٹر لسٹ میں ووٹر کی تصویر رکھنے کی ہدایت کی ہے

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ آن لائن اورای پاسپورٹ کااعلان بہت جلدکریں گے ، الیکشن میں پونے 2 سال رہ گئے ہیں، شفاف انتخاب کے لیے ووٹرکی تصویر بھی ہوگی،90لاکھ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا گیا ،اپوزیشن میڈیا میڈیا اور ویڈیو ویڈیو کھیل رہی ہے اپوزیشن سے ٹرین چھوٹ چکی ہے ہماری خوش قسمتی ہے ہمیں نالائق اپوزیشن ملی ،ابھی نندن کوخوبصورتی سے طیارہ گرانے کا ایوارڈ ملا ہے دشمن بھول جائے کہ پاکستان کی سرحد کوچھیڑ سکتاہے وزیراعظم نے کمیٹی بنادی، ای وی ایم سے متعلق الیکشن کمیشن سے بات کرے گی ،خوش قسمی سے ہمیں نالائق اپوزیشن ملی، فضل الرحمان اسلام آباد آئے تواس وقت احتجاج کا وقت تھا، اب اپوزیشن کی ٹرین چھوٹ چکی، یہ اب میڈیا، میڈیا اور ویڈیو، ویڈیو کھیل رہے ہیں،

قبل ازیں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارکی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی رہائش گاہ آمد ہوئی،عثمان بزدار نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ملاقات؛ کی اور ان کے بڑے بھائی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ،وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارنے مرحوم کےلئے دعاۓ مغفرت کی۔ درجات کی بلندی کے لیے دعا کی

@MumtaazAwan

کالعدم جماعت سے پابندی کیسے ختم ہو سکتی ہے؟ شیخ رشید نے بتا دیا

کالعدم تحریک لبیک نے پابندی کیخلاف ایسا کام کر دیا کہ حکومت کو بھی اجلاس بلانا پڑ گیا

کالعدم تحریک لبیک کی درخواست، وزارت داخلہ میں اجلاس

کالعدم جماعت کی بھی لیگل ٹیم ہو سکتی ہے؟ سعد رضوی سے ملاقات نہ کروانے کی درخواست پرعدالت کے ریمارکس

سعد رضوی کی رہائی کی درخواست، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

سعد رضوی کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت،عدالت نے کیا دیا حکم؟

سعد رضوی کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت،دلائل مکمل

Leave a reply