پاکستان دنیا کے چند دلکش ترین سیاحتی مقامات کا حامل ملک

ہر سال 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی عالمی تنظیم برائے سیاحت کے زیراہتمام عالمی یوم ِ سیاحت منایا جاتا ہے
0
46
siahat03

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سیاحت کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ آج ہم خطے کی ترقی اور خوشحالی میں شعبہ ِسیاحت کے کردار اور صلاحیت کو بروئے کار لانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں،

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کے چند دلکش ترین سیاحتی مقامات کا حامل ملک ہے، پاکستان بلند ترین پہاڑی چوٹیوں ، شاندار ساحلی پٹی، خوبصورت جھیلوں ، سرسبز و شاداب وادیوں ، قدیم تہذیبوں ، اور بھرپور ثقافتی ورثے کی سرزمین ہے،ہر سال 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی عالمی تنظیم برائے سیاحت کے زیراہتمام عالمی یوم ِ سیاحت منایا جاتا ہے، دن کو منانے کا مقصد شعبہ ِسیاحت کی اہمیت اور ہمارے معاشرے پر اس کے اثرات کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے، اس سال کے یومِ سیاحت کا موضوع "سیاحت اور ماحول دوست سرمایہ کاری” ہے، اس سال کے یوم سیاحت کا مقصد سیاحت کے فروغ اور پائیدار ترقی کیلئے ماحول دوست سرمایہ کاری کے امکانات کی نشاندہی کرنا ہے ،

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ اقوامِ متحدہ کی عالمی تنظیم برائے سیاحت عالمی یوم ِسیاحت کے موقع پر انسانیت، کرہ ِارض اور خوشحالی کیلئے مزید اور بہتر سرمایہ کاری کی ضرورت اجاگر کرتی ہے،یہی وقت ہے کہ ہم اقتصادی ترقی اور پیداواری صلاحیت بڑھانے کیلئے روایتی سرمایہ کاری کے علاوہ جدید اور غیر روایتی حل بھی اپنائیں، آج موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال کی وجہ سے کئی سیاحتی مقامات اور سیاحت پر انحصار کرنے والی آبادیوں اور معیشتوں کو بقا ء کے خطرات لاحق ہیں،موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر بہت سے ترقی پذیر دیگر ممالک کو سرمایہ کاری کی کمی اور مہنگائی کے بحران کا بھی سامنا ہے، سیاحت کے پائیدار فروغ اور محفوظ مستقبل کیلئے ہمیں نئی حدود اور طویل المدتی منصوبہ بندی کی اشد ضرورت ہے،اس سال کے دن کا مقصد نجی شعبے کو اس بات کی ترغیب دلانا ہے کہ وہ صفر کاربن اخراج کے طریقے اپنائیں ، توانائی کی کھپت کم کریں ، تمام سیاحتی مقامات کا حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے کیلئے قابل ِتجدید توانائی سے فائدہ اٹھا کر پائیدار سیاحت کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لانا ہوگا ، آئیے ، ہم سب ایک بہتر اور پائیدار مستقبل کیلئے ماحول دوست سرمایہ کاری پر توجہ دے کر پائیدار سیاحت کے امکانات بروئے کار لانے کیلئے مل کر کام کریں،

موسم سرما کی برفباری دیکھنے کیلیے 8 لاکھ سے زائد ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا

محکمہ سیاحت میں آسیہ گل کی تین ماہ کی خدمات قابل ستائش تاریخی اور یادگار

آبادی کم کرنے کا منصوبہ، نئے شادی شدہ جوڑوں کو حکومت دے گی تحفے میں "کنڈوم”

واٹس ایپ کے ذریعے فحش پیغام بھیجنے والا ملزم ہوا گرفتار، کئے ہوش اڑا دینے والے انکشاف

شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

لاک ڈاؤن میں فحش فلمیں دیکھنے میں اضافہ،فحش ویڈیوزدیکھنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں،سائبر کرائم کا بڑا الرٹ

Leave a reply