ایک اور اعزاز،قومی اسمبلی پاکستان کو مبصر کا درجہ حاصل
آسیان بین الپارلیمانی اسمبلی میں قومی اسمبلی پاکستان کو مبصر کا درجہ حاصل ہو گیا ہے۔
آسیان پارلیمانی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق برونائی داراسلام میں منعقد ھونے والی 42 ویں آسیان بین الپارلیمانی اسمبلی کی جنرل اسمبلی نے پاکستان کی قومی اسمبلی کو بطور مبصر کا درجہ دینے کی منظوری دی ہے۔ اے آئی پی اے آسیان کے دس رکن ممالک کی پارلیمانوں کے علاوہ سولہ مبصر پارلیمانوں پر مشتمل ہے جس میں اب پاکستان کی قومی اسمبلی بھی شامل ہے۔ اے آئی پی اے میں مبصر کے درجہ کا حصول سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی خصوصی دلچسپی اور کاوشوں کا نتیجہ ہے۔
اے آئی پی اے کا مقصد ممبر پارلیمانوں اور مبصر پارلیمانوں/پارلیمانی تنظیموں کے درمیان افہام و تفہیم، تعاون اور قریبی تعلقات کو فروع دینا ہے۔ آسٹریلیا، کینیڈا، چین، جاپان اور یورپی پارلیمنٹ سمیت اہم پارلیمانوں کی موجودگی سے، پاکستان آسیان بین الپارلیمانی اسمبلی کے پلیٹ فارم کے ذریعے خطے اور عالمی پارلیمانوں کے ساتھ اپنے کثیر الجہتی تعلقات کو فروغ دے سکے گا۔
پاکستان کی قومی اسمبلی نے 2017 میں آسیان بین الپارلیمانی اسمبلی میں مبصر کے درجہ کے حصول کے لیے درخواست دی تاہم، آسیان بین الپارلیمانی اسمبلی کے چارٹر کے تحت غیر آسیان ممالک کو مبصر کا درجہ نہیں دیا سکتا تھا جس کی بنا پر آسیان بین الپارلیمانی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اس درخواست پر فیصلے کو کو موخر رکھا۔ آسیان بین الپارلیمانی اسمبلی کے مبصر کے درجے کی افادیت کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی اسمبلی نے اپنی کوششیں جاری رکھیں اور سپیکر اسد قیصر کی قیادت میں مسلسل پارلیمانی سفارتکاری اور رابطوں کے نتیجے میں پاکستان کی قومی اسمبلی آسیان بین الپارلیمانی اسمبلی کے ممبر ممالک کی رائے کو اپنے حق میں تبدیل کرنے میں کامیاب ہوئ جس کے نتیجے میں مبصر کا درجہ حاصل ہوا۔
پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی
پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور
کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا
کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت
دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا
شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی
نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات
لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا
کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے
لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا