پاکستان میں او آئی سی کانفرنس،چودھری شجاعت نے بھی بڑی بات کہہ دی

0
65

پاکستان میں او آئی سی کانفرنس،چودھری شجاعت نے بھی بڑی بات کہہ دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم، مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ افغانستان کے معاملے پر پاکستان میں او آئی سی کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے ،

چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ سے سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق اور مقبول شیخ نے ملاقات کی، دونوں رہنماؤن نے سابق وزیراعظم کی خیریت دریافت کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعطم چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ افغانستان میں اقتصادی و غذائی بحران ہے جبکہ اسے عالمی پابندیوں کا بھی سامنا ہے مسلمان ملکوں کو ایک دوسرے کے ساتھ صرف کانفرنس کی حد تک نہیں بلکہ عملی طور پر بھی تعاون کرنے کی ضرورت ہے

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ مسلمان ممالک ایک دوسرے کی مدد کریں تو غیروں کے آگے ہاتھ نہ پھیلانا پڑیں تمام اسلامی ممالک کو باہمی اختلافات بھلا کر افغانستان کی مدد کرنا ہو گی

اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت حسین پاکستان کی قومی سیاست کا اثاثہ ہیں،مقبول شیخ نے کہا کہ قوم ان کی مکمل صحت یابی و سلامتی کیلئے دعا گو ہے سیاسی مسائل کا حل بڑی خوبصورتی سے نکال لیتے ہیں، ملاقات میں چودھری سالک حسین ایم این اے اور چودھری شافع حسین شریک تھے

چودھری شجاعت حسین اس سے قبل بھی علیل ہوئے تھے تا ہم وہ صحت یاب ہو گئے تھے رواں برس ہی پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کا کامیاب آپریشن ہوا ہے چودھری شجاعت حسین نے ہسپتال سے گھر واپسی پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ڈاکٹروں کو اپنے پارکنسن کی ایک قسم اور بولنے میں مشکلات کے مرض کا کامیاب آپریشن کرنے پر مبارکباد دی ہے .پاکستانی ڈاکٹروں کی ٹیم نے پروفیسر انوار اے خان، پروفیسر غیاث النبی طیب کی سربراہی میں صحیح تشخیص اور کامیاب آپریشن کیا .ڈاکٹروں کی ٹیم میں پروفیسر کامران چیمہ، پروفیسر نادر ظفر خان، پروفیسر نوید اسلم، پروفیسر ارشد تقی اور پروفیسر خورشد عالم شامل تھے چودھری شجاعت حسین کا دو گھنٹے طویل آپریشن کیا گیا

چودھری شجاعت حسین نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں طویل عرصہ اس مرض میں مبتلا رہا جس کا جرمنی، آسٹریا، انگلینڈ، فرانس اور امریکہ سے علاج بھی کروایا، ،آخر کار پاکستانی ڈاکٹروں نے ان کا کامیاب آپریشن کیا چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انتہائی قابل اور ماہر ڈاکٹر موجود ہیں جن کی تعریف نہیں کی جاتی ،ہم نے ہمیشہ پاکستانی ڈاکٹروں پر اعتماد کیا ہے چودھری پرویزالٰہی جب وزیراعلیٰ پنجاب تھے تو دل کی تکلیف ہونے پر انہوں نے سٹنٹ بھی پاکستان سے ہی ڈلوائے تھے حالانکہ وہ بیرون ملک بھی جا سکتے تھے

سیاست میں شرافت کے پیکرچوہدری شجاعت حسین بیمارہیں،اللہ ان کوجلد صحت کاملہ عطافرمائے ،مبشرلقمان

مریم نواز کی چودھری شجاعت حسین کی صحتیابی کے لئے دعا

چوھدری شجاعت حسین کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی

انتہائی اہم شخصیت سے ملاقات کے لئے وزیراعظم کا دورہ لاہور شیڈول

چودھری شجاعت کا کرونا ٹیسٹ،ڈاکٹرز نے اہم فیصلہ کر لیا

چودھری شجاعت کا کرونا ٹیسٹ،ڈاکٹرز نے اہم فیصلہ کر لیا

انتہائی اہم شخصیت کی طبیعت خراب، ہسپتال منتقل، وزیراعلیٰ پنجاب،یاسمین راشد بھی ہسپتال پہنچ گئے

@MumtaazAwan

مندر کی تعمیر کے خلاف مزید دو درخواستیں، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

تاریخی ہندو مندر مسماری کا معاملہ،ن لیگ اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں پر مقدمہ درج،گرفتاریاں شروع

مندر جلائے جانے کے واقعے میں فرائض سے غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کو ملی سزا

اقلیتوں کے حقوق،سپریم کورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

وزیراعظم کی اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت

اگر یہ مندر ہوتا ۔۔۔ لیکن یہ تو مسجد ہے ، تحریر: محمد عاصم حفیظ

مندر گرا دیا اگر مسجد گرا دی جاتی تو کیا ردعمل سامنے آتا؟ چیف جسٹس کا بڑا حکم

آپ سپریم کورٹ میں کھڑے ہو کر ایسی بات نہیں کر سکتے،چیف جسٹس

لوگوں نے حج کا پیسہ بھی زلزلہ متاثرین کو دیا تھا،205 ارب روپے کہاں خرچ ہوئے؟ سپریم کورٹ

زلزلہ سے متاثرہ اسکولز کی دوبارہ تعمیر،اہم شخصیت کو سپریم کورٹ نے کیا طلب

Leave a reply