پاکستانی اداروں پر سائبر حملوں میں اضافہ، بھارت سمیت کئی ممالک ملوث
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے کہا ہے کہ ایف بی آر سمیت بینکوں کی ڈیٹا سیکیورٹی بہت اہم ہے ،
وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق کا کہنا تھا کہ بڑے ادارے جدید سیکیورٹی سسٹم پر اخراجات کرنے کوتیارنہیں، بھارت، ایران اور روس کی جانب سے پاکستان میں سائبر حملے ہو رہے ہیں،خوش قسمتی سے حملوں میں ہیکرز نقصان پہنچانے میں کامیاب نہیں ہوسکے،سائبر پاور وقت کی ضرورت ہے ،اسے محفوظ بنانا چاہتے ہیں نیشنل ڈیٹا بیس پر بھی کام کر رہے ہیں نظام کاروبار دوست ہوگا تو باہر سے سرمایہ کاری آئے گی نیشنل بینک پر سائبر حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا ڈیٹا کو محفوظ بنانے میں کامیاب رہے اس کا کریڈٹ آئی ٹی منسٹری کو جاتا ہے پاکستانی اداروں پر سائبر حملوں کے خدشات دن بہ دن بڑھ رہے ہیں عالمی سطح پر یومیہ ساڑھے 5 لاکھ سائبر حملے تاوان کیلئے کیے جاتے ہیں سائبر سیکیورٹی ہیکاتھون کے انعقاد کا سائبر سیکیورٹی ماہرین کی تربیت و تیاری ہے سائبر ٹیم سائبر حملوں کی روک تھام کے لیے جوابی کارروائی کرے گی،نیشنل ڈیٹا بیس پر کام کررہے ہیں ،ڈیٹا محفوظ بنائیں گے ،وزارت آئی ٹی ڈیٹا محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کررہی ہے گزشتہ سال عالمی اداروں کو سائبر حملوں سے 20 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا،
وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق کا کہنا تھا کہ سائبر دفاع کے لیے نیشنل رسپانس ٹیم بنالی پاکستان کے کسی ادارے پر سائبر حملہ قومی سلامتی پر حملہ تصور کیا جائے گا سیکریٹریز دفاع،آئی ٹی اور ، داخلہ نیشنل رسپانس ٹیم کا حصہ ہیں قومی اداروں کو فروری میں ہی ممکنہ سائبر حملوں سے آگاہ کردیا تھا ،تقریب میں ممبر آئی ٹی سید جنید امام، چیف ایگزیکٹیو اگنائٹ عاصم شہریار سمیت سائبر سیکیورٹی ماہرین اور آئی ٹی شعبے سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار
کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب
فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف
ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟
بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟
بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی
سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات
سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار
سائبر کرائم کا شکار ہونے والی خواتین خودکشی کی طرف مائل ہو جاتی ہیں،انکشاف