پالپا کے ساتھ مذاکرات ،پی آئی اے کو کامیابی ملی یا نہیں؟

0
35

پالپا کے ساتھ مذاکرات ،پی آئی اے کو کامیابی ملی یا نہیں؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے اور پالپا کے درمیان مذاکرات جزوی طور پر کامیاب ہو گئے ہیں،

پی آئی اے نے پالپا کی سیفٹی سے متعلق تمام مطالبے غیر مشروط طور پر مان لیے، نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق کپتانوں کی طرف سے تحفظات پر کورونا فنڈ کیلئے کاٹی گئی تنخواہ واپس کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے،پی آئی اے اور پالپا کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر بھی دستخط ہوں گے،

پی آئی اے کورونا وائرس سے بچاو کیلئے بین الاقوامی ضوابط کے مطابق سیفٹی کٹس اور اشیا فراہم کریگی،

پالپا اور سیکرٹری ایوی ایشن کے مابین مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد پالپا نے پروازیں آپریٹ کرنے پر رضا مندی ظاہر کر دی،پائلٹس اور حکومتی انتظامیہ کے مابین تین روز سے اس حوالہ سے ڈیڈ لاک جاری تھا، پائلٹ کی جانب سے کہا جا رہا تھا کہ جب تک حفاظتی سامان نہیں دیا جاتا پروازیں نہیں چلائی جائیں گی.

اب مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور پالپا نے پروازیں آپریٹ کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی.

دوسری جانب پی آئی اے نے کراچی سے بھی فضائی آپریشن بحال کردیا،کراچی سے لندن کی پرواز بھی کنٹریکٹ پائلٹس کی مدد سے روانہ کر دی گئی،پی کے 9787 کراچی سے لندن کے لئے 380 مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی.

دوسری جانب پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک پی آئی اے کے چھ ملازمین میں کورنا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، تین پائلٹ، دو فضائی میزبان سمیت ایک ایئر کرافٹ ٹیکنیشن متاثر ہوچکا ہے ۔ پی آئی اے کے پائلٹ اور فضائی میزبان حفاظتی لباس میں ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں جبکہ اسلام آباد سے گلگت اور اسکردو کی پروازوں میں خاص حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

پی آئی اے کی مالی مشکلات، سی ای او ارشد ملک اور افسران کا بڑا فیصلہ

پالپا کا پروازوں کو آپریٹ کرنے سے انکار،اصل کہانی کیا ؟ جان کر لگے بڑا جھٹکا

کرونا کیخلاف جنگ،پروازیں آپریٹ نہ کرنیوالوں کے خلاف کیا ایکشن لیا جائے؟ بڑا مطالبہ آ گیا

ترجمان پی آئی اے کے مطابق فضائی عملے کے لیے حفاظتی کٹس چین سے درآمد کی گئی ہے جبکہ حفاظتی لباس اور دیگر سامان آج پاک فضائیہ کے سی ون تھرٹی کے ذریعے اسلام آباد پہنچا دیا گیا ہے.

قبل ازیں پی آئی اے کے پائلٹس کا عراق میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے سے انکار پرسوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی،سوشل میڈیا صارفین نے پائلٹس پر تنقید کرتے ہوئے پی آئی اے کے سی ای او سے پائلٹس کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا

صارفین کا کہنا تھا کہ دو ملین روپے ماہانہ تنخواہ لینے والے مشکل وقت میں ہڑتال پر چلے جاتے ہیں،مشکل حالات میں راہ فرار اختیار کرنے والوں کے بجائے نوجوانوں کو مواقع دیئے جائیں، شاہین ایئر، اور ایئر فورس کے پائلٹس کی خدمات حاصل کی جائیں،بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں،پالپا کے تمام ممبران کے خلاف فوری کاروائی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے

Leave a reply