پرویز الہیٰ سے پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی،بزدار سے ن لیگی رکن اسمبلی کی ملاقات

parvez elahi

پرویز الہیٰ سے پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی،بزدار سے ن لیگی رکن اسمبلی کی ملاقات
اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہٰی سے پیپلزپارٹی ایم پی اے رئیس نبیل احمد کی ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ روز بروز بدلتی سیاسی صورتحال پر مکمل نظر ہے،پاکستان کا سیاسی ماحول اس وقت خوب گرم ہے سیاسی ماحول گرم ہونے کی وجہ سے مارچ کا مہینہ گرم ہو گیا ،

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل شرقپوری کی ملاقات ہوئی ہے، میاں جلیل شرقپوری نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کر دیا، میاں جلیل شرقپوری نے حلقے کے مسائل کے حل کیلئے ذاتی دلچسپی لینے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شکریہ اداکیا ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اراکین اسمبلی میرے دست و بازو ہیں۔منتخب نمائندوں کی عزت میری عزت ہے۔ اپوزیشن کی جا نب سے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش بری طرح ناکام رہی۔پاکستان کے عوام باشعور ہیں۔کرپٹ عناصر کے جھانسے میں کبھی نہیں آئیں گے۔۔میاں جلیل شرقپوری کا کہنا تھا کہ آپ کی قیادت اور پالیسیوں پر پورا اعتماد ہے ہم آپ کے ساتھ ہیں

قبل ازیں طالب نکئی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے اچھی ملاقات ہوئی ہے،اراکین میرے کولیگز تھے، انہوں نے اچھا نہیں کیا،میں نے وزیراعظم کو بھرپور حمایت کا یقین دلایا ہے،وزیراعظم عمران خان پر اعتماد ہیں،تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنائیں گے،

قبل ازیں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ حکومت کے خلاف عالمی سطح پر بہت بڑی سازش ہو رہی ہے جب آپ آزاد اور خود مختار خارجہ پالیسی بناتے ہیں تو پھر قیمت تو چکانی پڑتی ہے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسلامو فوبیا کے خلاف قرارداد منظور کرلی ہے ہر سال 15 مارچ کو اسلامو فوبیا کے خلاف دن منایا جائے گا یہ بہت بڑی خوشخبری ہے پوری امت کیلئے عمران کان نے اکیلے اسلامو فوبیا کے خلاف مقدمہ لڑا، عمران خان نے بتایا کہ ڈرون حملوں سے دہشتگردی میں اضافہ ہوا ہے ماضی میں 400 ڈرون حملے ہوئے جس کی اجازت اس وقت کی حکومتوں نے دی اور کہا کہ ہم صرف سینیٹ میں احتجاج کریں گے لیکن آپ لوگ اپنا کام جاری رکھنا شہباز شریف کہتا ہے کہ ایبسولوٹلی ناٹ کہنے کی کیا ضرورت تھی تم کو تو اپنے کرپشن کے پیسے بچانے تھے اس لئے تم کہتے ہو کہ کیا ضرورت تھی لیکن عمران خان ایک خود دار لیڈر ہے وہ اپنے ہی لوگوں کو مارنے کیلئے اڈے نہیں دے گا

صحافی و اینکر پرسن غریدہ فاروقی کا کہنا تھا کہ چند وفاقی وزرا ق لیگ کے ساتھ رابطے میں۔ حکومت گرنے، نئے الیکشن ہونے کی صورت میں پی ٹی آئی ٹکٹ پر نہیں بلکہ ق لیگ ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے خواہاں۔ ن لیگ، پیپلزپارٹی میں بات نہیں بن سکی۔ کم از کم تین سے چار۔ نام بہت جلد منظرِعام پر۔

واضح رہے کہ اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا رکھی ہے،تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 28 مارچ کو ہو گی، 27 مارچ کو ڈی چوک پر تحریک انصاف نے جلسے کا اعلان کر رکھا ہے جس سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے جبکہ 25 مارچ کو اپوزیشن اتحاد نے بھی اپنے کارکنان کو ڈی چوک پہنچنے کا کہہ دیا ہے،مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ڈی چوک 25 مارچ کو پہنچیں گے اور کب تک وہاں بیٹھنا ہے اسکا فیصلہ اسی روز کریں گے،

پارلیمنٹ لاجز کے کمروں میں کیا کرتے ہو،مجھے سب پتہ ہے، مولانا فضل الرحمان

عمران خان نے رابطہ کیا تو مولانا کیا ردعمل دیں گے؟ مولانا فضل الرحمان کا تہلکہ خیز انٹرویو

گالم گلوچ تحریک انصاف کا ٹریڈ مارک بن چکا ،کہیں غائب نہیں، ترین گروپ کے رہنما کا بیان

سندھ ہاوس کے خلاف آپریشن کیا گیا تو غیرقانونی عمل ہوگا،گیلانی

وفاقی وزیرکا سندھ ہاؤس پر آپریشن کا عندیہ

اراکین کو دھمکیاں،حکومت ہمیں اشتعال نہ دلائے، بلاول کی وارننگ

سندھ ہاؤس میں کون کونسے حکومتی اراکین موجود؟ نام سامنے آ گئے

پی ٹی آئی کے 24 ایم این ایز سندھ ہاؤس میں موجود ،مزید آئیں گے ،راجہ ریاض

سندھ میں گورنر راج کا وزیراعظم کو دیا گیا مشورہ

کس نے کہا گیم ختم ہوا ،ابھی تو شروع ہوا ہے ،وفاقی وزیر

حملہ ہوا تو اس کے خطرناک نتائج نکلیں گے ،تین سابق وزراء اعظم کا خط

وزیراعظم کی زیر صدارت سینئر وزراء کا اجلاس، ڈی چوک جلسے بارے بھی اہم مشاورت

ن لیگ کا بھی لانگ مارچ کا اعلان، مریم نواز کریں گی قیادت،ہدایات جاری

گورنر راج کا مشورہ دینے والے شیخ رشید دوردورتک نظر نہیں آئیں گے،اہم شخصیت کا دعویٰ

اپوزیشن اراکین سیکریٹری قومی اسمبلی کے دفتر پہنچ گئے

مریم اورنگزیب کو اسمبلی جانے سے روکا گیا،پولیس کی بھاری نفری تھی موجود

پی ٹی آئی اراکین واپس آ جائیں، شیخ رشید کی اپیل

Comments are closed.