وزیر دفاع پرویز خٹک کا اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو مناظرے کا چیلنج

وزیر دفاع پرویز خٹک کا اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو مناظرے کا چیلنج
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اپوزیشن والوں کی کوئی ایک سچ بات ہوتوبات کروں،

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ اپوزیشن والے جھوٹ پرجھوٹ بولتے ہیں اپوزیشن والوں کی باتیں تو ہم نے سن لیں مگر یہ نہیں سن سکتے ،نوازشریف کی کارکردگی اچھی اورہماری خراب ہوگئی یہ ان کی باتیں ہیں،

وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو مناظرے کا چیلنج دیا اور کہا کہ شہبازشریف جو کام ہوئے انکی فہرستیں لے آئیں،ہمیں خیبر پختونخوا نے دوبارہ منتخب کیا،اگرن لیگ کی کارکرگی بہتر ہوتی تو پنجاب انہیں مسترد نہ کرتی،شہباز شریف کی 20 سالہ حکومت سے میری 5 سال کی کارکردگی بہتر ہے، ہم پر تنقید کرتے ہیں جیسے ان کے دور میں دودھ، شہد کی نہریں بہتی تھیں ،ان کے دور میں کارخانے بند تھے آج چل پڑے ہیںیہ عوام کی خدمت کے لیے نہیں آتے حکمران بننے آتے ہیں عمران خان کے صحیح فیصلوں سے ملک کی معیشت بہتر ہوئی،

وزیردفاع پرویز خٹک کی تقریر کے دوران اپوزیشن اراکین نے لقمے دیئے جس پر پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے میری بات نہیں سننی تو باہر چلی جائے،میں نے اپنی تقریر پوری کرنی ہے،امریکا،یورپ سمیت پوری دنیامیں مہنگائی ہے اپوزیشن کاڈرامہ اب نہیں چلے گا وزیراعظم عمران خان نے ملک کومشکلات سے نکالا،الزامات لگانے والے اپنے گریبان میں جھانکتے نہیں، ہرکوئی سرکاری نوکری حاصل کرناچاہتا ہے،موجودہ حکومت نے کسان کو بغیر سود قرض کی سہولت دی،

بیچارے بلاول کو آگے کرکے شہباز شریف، مریم نے چپ کا روزہ رکھ لیا،زرتاج گل

خیال نہیں رکھ سکتے تو پنجروں میں قید کیوں، چڑیا گھر کے جانوروں کو پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا جائے؟ عدالت

پاکستان ایک انتہائی غیر محفوظ ممالک میں سے ایک ہے،زرتاج گل کے بیان پر وزیراعظم حیران

نوجوانوں کو گوگل پر سرچ کرنے کی بجائے کیا کرنا چاہئے؟ زرتاج گل نے دیا مشورہ

ماضی میں توجہ نہیں ملی،اب ہم یہ کام کریں گے، زرتاج گل کا حیرت انگیز دعویٰ

عمران خان مایوس کریں گے یا نہیں؟ زرتاج گل نے کیا حیرت انگیز دعویٰ

رنگ گورا کرنے کیلئے کاسمیٹکس کا استعمال کیسا ہے؟ زرتاج گل نے کیا اہم انکشاف

اسلام آباد میں پہلی دفعہ یہ "کام” ہو رہا ہے، زرتاج گل نے یہ کیا کہہ دیا؟

وزیر ماحولیات زرتاج گل اور اسکے شوہر نے دس لاکھ رشوت مانگی، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا الزام

زرتاج گل پر حلقے میں عوام نے برسائے ٹماٹر، لگائے پی ٹی آئی مردہ باد کے نعرے

ہارنا ہے تو وقار سے ہاریں، زرتاج گل نے کس کو دیا مشورہ؟

Comments are closed.