حکومت کا اہم اعلان، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی

0
39

پاکستانی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ پٹرول کی قیمتیں‌ برقرار رہیں گی۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے 30 پیسے تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا. ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 30 پیسے جبکہ اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 26 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی تھی، نئی قیمتوں کا اطلاق کل یکم جولائی سے ہونا تھا لیکن وزارت خزانہ کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ قیمیتوں میں اضافہ نہیں‌ کیا جارہا اور قیمتیں‌ پہلے والی سطح پر برقرار رہیں‌ گی.

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے بھجوائی گئی سمری میں‌ پیٹرول کی قیمت میں 77 پیسے فی لٹر کمی کی بھی سفارش کی گئی تھی۔ وزارت خزانہ کی طرف سے کئے گئے اس فیصلہ کے بعد پٹرول 112 روپے 68 پیسے فی لٹر، ڈیزل 126 روپے 82 پیسے فی لٹر اور مٹی کا تیل 98 روپے 46 پیسے فی لٹر پر ہی فروخت ہوگا۔

واضح رہے کہ پٹرول کی قیمتیں‌ دوبارہ بڑھانے کی خبروں‌ پر پاکستانی عوام میں سخت بے چینی پائی جاتی تھی اور عوامی سطح‌پر یہ مطالبہ کیا جارہا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں‌ میں اضافہ نہ کیا جائے تاکہ مہنگائی اور زیادہ نہ بڑھ سکے.

Leave a reply