پاکستان اور ترکی کے مابین معاہدے،مفاہمت کی یادداشت پر دستخط، شیخ رشید بھی پیچھے نہ رہے

0
61

پاکستان اور ترکی کے مابین معاہدے،مفاہمت کی یادداشت پر دستخط، شیخ رشید بھی پیچھے نہ رہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارت، سیاحت، دفاع اور انفراسٹرکچر کی ترقی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے تعاون، معاہدوں، پروٹوکول اور مفاہمت کی یادداشتوں کی 13 دستاویزات پر دستخط کئے گئے ہیں۔

تعاون کی دستاویزات پر دستخطوں کی تقریب ترک صدر رجب طیب اردوان کی وزیراعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات اور وفود کی سطح پر مذاکرات کے بعد وزیراعظم ہائوس میں منعقد ہوئی۔ دونوں رہنمائوں نے ترک وفد اور وفاقی کابینہ کے اراکین کے درمیان دستخطوں کی تقریب کا مشاہدہ کیا۔

پاکستان اور ترکی نے دونوں ممالک کے درمیان تزویراتی اقتصادی فریم ورک کے معاہدے پر دستخط کئے، وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے اس معاہدے کے علاوہ دورہ کے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کئے۔

دونوں ممالک کے درمیان فوجی تربیت اور تعاون کے دوطرفہ معاہدے پر دستخط کئے گئے، وزیر دفاع پرویز خٹک اور ترک قومی دفاع کے وزیر ہولوسی آکر نے اس معاہدے پر دستخط کئے۔ نیشنل یونیورسٹی سائنس و ٹیکنالوجی آف پاکستان کے ریکٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) نوید زمان اور ترک ایرو سپیس انڈسٹریز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تامیل کوٹلی نے اپنے متعلقہ اداروں کی جانب سے معاہدے پر دستخط کئے۔

ترک سٹینڈرڈ انسٹی ٹیوشنز (ٹی ایس ای) اور پاکستان سٹینڈرڈ کنٹرول اتھارٹی کے مابین سٹینڈرڈائزیشن کے شعبوں میں مفاہمت کی یادداشت پر عملدرآمد کے پروگرام اور موسمی جانچ پڑتال و تصدیق کے معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ پی ایس کیو سی اے کے ڈائریکٹر جنرل عبدالعلیم میمن اور ٹی ایس ای کے صدر ڈاکٹر آدم شاہین نے معاہدے پر دستخط کئے۔

وزارت سمندر پار پاکستانیز اور ترک وزارت ثقافت، سیاحت اور بیرون ملک مقیم شہریوں کی پالیسی کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز عامر حسن اور بیرون ملک مقیم ترک اور متعلقہ کمیونٹیز کے صدر عبداﷲ ایرن نے اس دستاویز پر دستخط کئے۔

میڈیا اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کے ایک پروٹوکول پر بھی دستخط کئے گئے، یہ پروٹوکول ترک ریڈیو ٹیلی ویژن کارپوریشن (ٹی آر ٹی) اور پاکستان ٹیلی ویژن کے مابین طے پایا ہے جس پر پی ٹی وی منیجنگ ڈائریکٹر عامر منظور اور ٹی آر ٹی کے ڈائریکٹر جنرل ابراہیم ایرن نے دستخط کئے۔ اسی طرح ایک اور پروٹوکول پر پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کی ڈائریکٹر جنرل ثمینہ وقار اور ٹی آر ٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے دستخط کئے جس کا مقصد ریڈیو کے شعبہ میں تعاون کو فروغ دینا اور تجربات سے استفادہ کرنا ہے۔

پاکستان اور ترکی کے درمیان سیاحت کے فروغ کے معاہدے پر بھی دستخط ہوئے۔ بین الصوبائی رابطہ کی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور ترکی کے نائب وزیر ثقافت و سیاحت ڈاکٹر سیردار کیم نے دستخط کئے۔

ترک صدر نے کیا کشمیر ، ایف اے ٹی ایف بارے اہم اعلان، کہا وفا کے پیکر پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے

اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

وزیراعظم اور ترک صدر کی ملاقات، کیا بات چیت ہوئی؟ اہم خبر

ترک صدر کے پہنچنے سے قبل پارلیمنٹ میں ایسا کیا کام کیا گیا کہ وزیراعظم بھی حیران رہ گئے

ترک خاتون اول کا اسلام آباد میں تقریب سے خطاب ،کیا اہم اعلان

ترک صدر کا اپنی قومی زبان میں خطاب، نماز جمعہ ایوان صدر میں کی ادا

ترک صدر کا خطاب سننا اعزاز کی بات، اسد عمر نے مزید کیا کہا؟

دو روزہ دورہ پاکستان کی یادیں واپس لیے ترک صدر وطن روانہ،کس نے کیا الوداع؟

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین اور ترک وزیر تجارت روہسر پیکسان کے مابین سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کی تین مفاہمتوں پر دستخط کئے گئے جن میں حلال ایکریڈیٹیشن کے شعبہ میں تعاون بھی شامل ہے۔

ترکی کے وزیر تجارت اور مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے ترک وزارت تجارت اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید اور ترک وزیر ٹرانسپورٹ و انفراسٹرکچر مہمت چاہت تران نے پاکستان پوسٹ اور ترک محکمہ ڈاک کے درمیان تعاون کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔

اسی طرح وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور ترک وزیر ٹرانسپورٹ و انفراسٹرکچر نے ریلوے کے شعبہ میں تعاون کے فروغ کی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔

ترک صدر کے کامیاب دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم کی بڑی غلطی

Leave a reply