کرپشن ثابت نہ ہونا عمران خان کے بیانیے کی موت.وزیراعظم،چیئرمین نیب کو سزا دی جائے، ن لیگ
ن لیگ نے جھوٹے مقدمات بنانے پر وزیراعظم، چیئرمین نیب اور شہزاد اکبر کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ، ہائی کورٹس کے فیصلے نیب نیازی گٹھ جوڑ کے منہ پر طمانچہ ہیں،عدالتی فیصلوں کے بعد عمران خان، چیئرمین نیب اور شہزاد اکبر کو مستعفی ہوناچاہیے اپوزیشن کو سیاسی انتقام پر قید خانوں میں رکھنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے ، عمران خان ، چیئرمین نیب اور شہزاد اکبر کے خلاف مقدمات ہونے چاہئیں،قوم کے وسائل جھوٹے مقدمات پر ضائع کرنے کا حساب لیاجائے کرپشن ثابت نہ ہونا عمران خان کے بیانیے کی موت ہے ،آٹا چینی، دوائی، ایل این جی، رنگ روڈ کے لٹیرے ایوانوں میں ہیں
قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ ن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطاء اللہ تارڑ نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں احتساب کے نام پر اپوزیشن کو انتقام کا نشانہ بنانے ہی روش 3 سالوں سے جاری ہے بجٹ کے فوری بعد بجلی و پٹرول ہی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ادویات، ایل این جی، چینی اور آٹا کے متعدد کیسز ہیں لیکن نیب نے کوئی نوٹس نہیں لیا کیا جیلیں صرف اپوزیشن لیڈروں کے مقدر میں ہیں ہم ایک ایک کیس کا وقت آنے پر ان سے حساب لیں گے میرا مطالبہ ہے کہ شہزاد اکبر سے فی الفور استعفے لے کر اس کیخلاف ہائی لیول انکوائری کروائی جائے کیونکہ انہوں نے جھوٹے کیسز بنائے تھے
شہباز شریف مشکل میں، پیش ہوں ورنہ گرفتار کریں گے، نیب کے بعد ایک اور ادارے نے طلب کر لیا
ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب
ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ
اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا
مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے
ن لیگ دیکھتی رہ گئی، یوسف رضا گیلانی کو بڑا عہدہ مل گیا
گیلانی کے ایک ہی چھکے نے ن لیگ کی چیخیں نکلوا دیں
بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟
مفاہمت یا یوٹرن، شہباز شریف کو عدالت کے بعد حکومت نے بھی ریلیف دے دیا
جج صاحب،ہم نے قوم کی خدمت کی شہباز شریف ،عدالت نے پھر کیا پوچھ لیا؟








