وزیراعظم کے وژن اور سیاحت کے فروغ کیلئے پی آئی اے کا شمالی علاقہ جات کا آپریشن مزید وسیع
وزیراعظم پاکستان کے وژن اور سیاحت کے فروغ کیلئے پی آئی اے کا شمالی علاقہ جات کا آپریشن مزید وسیع
باغی ٹی وی : ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سکردو اور گلگت ائیرپورٹ پر 8، 8 پروازیں آپریٹ ہوئیں سکردو پر پروازیں بیک وقت کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے آپریٹ ہوئیں-
وزیراعظم عمران خان کے وژن اور سیاحت کے فروغ کے لیے پی آئی اے کا۔شمالی علاقہ جات کا آپریشن مزید وسیع @ImranKhanPTI @UdarOfficial @PTIofficial #pakistan #Northernareas pic.twitter.com/bSzTjo3bbS
— Ayesha (@Ayesha701900053) May 25, 2021
گلگت پر 3 پروازیں اسلام آباد سے اور ایک پرواز لاہور سے پہنچی پی آئی اے نے تمام مسافروں سے حکومتی وضع کردہ ہدایات پر مکمل عمل درآمد کروایا-
ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سکردو اور گلگت ائیر پورٹ پر۔8,8 پروازیں آپریٹ @ImranKhanPTI @PTIofficial #pakistan pic.twitter.com/fS10sLNkOC
— Ayesha (@Ayesha701900053) May 25, 2021
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ شمالی علاقہ جات پر پروازوں کی تعداد بڑھانے کا مقصد علاقے کی ترقی، بہتر سفری سہولیات کی فراہمی اور سیاحت کا فروغ ہے-
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کراچی اور لاہور سے شمالی علاقہ جات کی پروازوں کی مانگ بہت حوصلہ افزا ہے چند ساعتوں میں شدید گرمی سے انتہائی خوشگوار موسم اور پر لطف نظاروں تک آسان رسائی لوگوں کے جوش و خروش کا باعث بن رہی ہے-
@ImranKhanPTI @PTIofficial pic.twitter.com/jrtLfkQhKJ
— Ayesha (@Ayesha701900053) May 25, 2021
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اقتصادی طور پر پسماندہ علاقہ ہونے کے باعث پی آئی اے نے اپنے کرائے انتہائی مناسب رکھے ہیں-