مادر پدر آزادی خطرناک، ایسے رجحان کی حوصلہ شکنی کرنا ہو گی،وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی سی ای سی کا اجلاس ہوا ،
اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت پارٹی امور پر مشاورت جاری ہے پی ٹی آئی سی ای سی اجلاس میں اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے پر مشاورت پر بحث کی گئی،اجلاس میں ا سپیکر قومی اسمبلی ، پنجاب اور سندھ کے گورنر بھی شریک ہیں اجلاس میں اسد عمر،فواد چودھری، قاسم سوری، علی زیدی، خسرو بختیار شریک ہیں،اجلاس میں شوکت ترین، فرخ حبیب، مراد سعید اور شریں مزاری شریک ہیں ،
وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی سی ای سی کا اجلاس ہوا سی ای سی اجلاس میں پی ٹی آئی آئین پر غور کیا گیا سی ای سی اجلاس میں پی ٹی آئی کے مختلف فارمزسے متعلق امور پر غور کیا گیا،خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں فضل الرحمان پر عدم اعتماد کا اظہار ہوا،پی ٹی آئی نےعلی امین اور عمر امین کو جیت پرمبارکباد دی خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں بڑی جماعتیں مٹ گئیں خیبرپختونخوا سے پیپلزپارٹی،ن لیگ اور اے این پی وائپ آوٹ ہوگئی خاتون اول کا کسی قسم کی سیاسی سرگرمی میں کوئی کردار نہیں ،شہباز شریف کے خلاف رمضان شوگر مل کیس واضح ہے ،مقصود چپڑاسی کے اکاونٹ میں کروڑوں روپے منتقل ہوئے شہبازشریف گھبرائے ہوئے ہیں، آصف زرداری کے پھیرپکڑے ہوئے ہیں،شہبازشریف نے سلمان شہبازکو اشتہاری کروایا ہوا ہے ،شہبازشریف کو 22 سال بعد چودھری شجاعت کی عیادت یاد آئی،مونس الہٰی نے آج واضح کردیا کہ روٹی کھاؤ اور چلتے بنو،اپوزیشن ہی اپوزیشنکے خلاف ہے،شہباز شریف سلمان شہباز کو بلائیں ،ان کو کونسی بیماری ہے ؟
وزیراعظم کی زیر صدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں بلدیاتی انتخابات اور سیاسی حکمت عملی پر غور کیا گیا ،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھاکہ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں کہیں نہیں جا رہے،اپوزیشن کے بیانیے کا مقابلہ کارکردگی سے کریں، ڈیمز، ہیلتھ کارڈ، احساس اور کامیاب جوان پروگرام کی کامیابیوں پر بات کریں، فلاحی منصوبوں سے متعلق حکومتی اقدامات کو عوامی سطح پر اجاگر کریں،
وزیراعظم عمران خان نے ذاتی حملوں پر مشتمل مخصوص مہم پر سخت اظہار ناراضی کیا،اور کہا کہ ذاتی حملوں پر مشتمل مہم گھٹیا اور نا قابل برداشت ہے،مادر پدر آزادی خطرناک ہے، ایسے رجحان کی حوصلہ شکنی کرنا ہو گی،
قبل ازین وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ 18فروری کو ملازمین کے اکاؤنٹ میں کرپشن کا پیسہ جمع کروانے والے پر فرد جرم عائد ہورہی ہے،شہباز شریف کو مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں 4 ارب روپے کا بھی حساب دیا پڑے گا
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج اپوزیشن والے ووٹوں کی بھیک مانگنے کیوں جارہے ہیں کیا ووٹ مانگنا ووٹ کو عزت دو کے نعرے کی نفی نہیں جن کو غیر جمہوری کہتے تھے آج ان سے ملاقات کرتے ہیں،ن لیگ میں دو دھڑے ہیں،ایک دھڑاعدم اعتماد اور دوسرا انتخابات کے حق میں ہے،پیپلزپارٹی ابھی الیکشن نہیں چاہتی ،ن لیگ اس قیادت کے پاس گئی جن کو کہا وہ غیر شفاف انتخاب کی پیدوار ہیں تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کا استحقاق ہے،عدم اعتماد کا سیاسی طور پرمقابلہ کریں گے اپوزیشن کی صفوں میں یکسوئی نہیں ہے،ن لیگ کے دور میں معاہدوں کی وجہ سے بجلی مہنگی ہوئی،ن لیگ کے معاہدوں کا خمیازہ ہے،
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ہم سندھ کے حقوق کے لیے نکلے ہیں بلاول ملتان آیا تھا، میں لاڑکانہ آرہا ہوں بلاول کے سوالوں کا جواب ان کے گھر آ کر دوں گا، آج بھارت میں سب مسلمان احتجاج کر رہے ہیں، ایمپائر ہمیشہ نیوٹرل ہوتا ہے،
دوسری جانب سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی عمر گزر گئی سیاسی آداب نہیں سیکھے،
سعید غنی کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی ملتان میں تو ووٹروں کے پاس جاتے نہیں لاڑکانہ کیسے جائیں گے،ہم نے نالائقی کی بنیاد پر قریشی سے وزارت خارجہ واپس لی تھی شاہ محمود قریشی وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہے تھے،عمران خان نے قریشی کو شٹ اپ کال دی ہے،شاہ محمود بہت جلد عمران خان کے خلاف حسب عادت بیان بازی کریں گے، نالائق وزیراعظم کی نظر میں شاہ محمود کی کارکردگی صفر ہے، ملتان میں شاہ محمود قریشی کا سیاسی زوال شروع ہو چکا ہے،
وزیر خارجہ کا سعودی عرب بارے بیان،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا
برف پگھلنے لگی، سعودی سفیر کی وزیر خارجہ سے ملاقات، سعودی اہم شخصیت کا دورہ پاکستان متوقع
سعودی عرب بمقابلہ پاکستان، اصل کہانی سامنے آ گئی، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی
سعودی عرب کا بین الاقوامی مسافر پروازوں کا آپریشن معطل،پی آئی اے نے بھی اعلان کر دیا
سعودی عرب کا بڑا وفد کب آ رہا ہے پاکستان؟ وزیر خارجہ کا بڑا اعلان
وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک سے سعودی سفیر کی ملاقات،کیا ہوئی بات؟
سعودی سفیر اچانک وزیر خارجہ کو ملنے پہنچ گئے
آرمی چیف کا سعودی نائب وزیر دفاع کی وفات پر اظہار افسوس
آرمی چیف کے دورہ سعودی عرب سے پہلے سعودی سفیر متحرک، اہم شخصیات سے ملاقاتیں
سعودی عرب میں پاکستانی سفیرکو واپس بلائے جانے کا امکان