ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی پر حکومتی اراکین کا تشدد، وزیراعظم کا بھی ردعمل آ گیا

وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر پر حملے کی مذمت کی ہے

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اورق لیگ کے راکین نےڈپٹی اسپیکرپرحملہ کیا حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی جانی چاہیے عمران خان کی مایوسی اورتشدد پراکسانا معاشرے کوتوڑ رہا ہے، عمران خان خود جمہوریت پرحملہ آور ہیں،

ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ یہ ہے وہ گنڈا گردی ، بد تہذیبی جو عمران صاحب کا تحفہ ہے ۔ نیشنل اسمبلی میں آئین پہ حملہ پارلیمان پہ حملہ اور پنجاب اسمبلی میں پہلے آئین پہ حملہ اور کب وہ سازش ناکام تو عمران صاحب نے ڈپٹی سپیکر پہ حملے کا حکم دیا

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی پر تشدد کے خلاف مزمتی قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی،قرارداد ن لیگی رکن شزا خواجہ فاطمہ نے پیش کی قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر پی ٹی آئی ٹکٹ پر جیتے اور ن لیگ نے اسے خرید لیا،ضمیر فروشی اور سینا زوری نہیں چلے گی، نیب ، سپریم کورٹ ، ججز اور انکے خاندان کو دھمکیاں دینا ن لیگ نے یہ کلچر متعارف کروایا،

ن لیگی رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کا واقعہ افسوسناک ہے ہم نے تشدد کے کلچر کو ختم کرناہوگا ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، آئین او رقانون کا احترام ہونا چاہیے پی ٹی آئی کو جب اپنی شکست یقینی نظر آئی تو ایسا کیا گیا،عمران خان نے ہر قانون کی دھجیاں بکھیر دیں،پنجاب میں بھی اقتدارکی منتقلی پرامن ہونی چاہیے،یہ لوگ غیرقانونی طریقے سے کرسی سے چمٹنا چاہتے ہیں،ہم نے پرویز الہٰی کو گھر جا کر پنجاب کی وزارت اعلیٰ آفر کی جو مانی گئی

تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں افسوسناک واقعہ ہوا ہے،پنجاب اسمبلی واقعے کےذمہ دار خریدو فروخت کا بازار گرم کرنے والےلوگ ہیں،آئین کا مذاق بنایا اور ضمیر خریدے گئے بد قسمتی سے صدارے ریفرینس پر بھی کوئی سنوائی نہیں ہوئی،پورا سسٹم جب مظلوم کی آواز کو دبائے گا تو پھر انتشار پھیلے گا،بد قسمتی سے صدارتی ریفرنس پر بھی کوئی سنوائی نہیں ہوئی،

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف اور ق لیگ کے ارکان نے ڈپٹی سپیکر پر حملہ کر دیا۔ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی پر حکومتی اراکین نے حملہ کر دیا ،حکومتی اراکین کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کے بال نوچے گئے، اراکین کی جانب سے ڈپٹی سپیکر کو تھپڑ بھی مارے گئے،ڈپٹی سپیکر کو لوٹے مارے گئے پنجاب اسمبلی کی پولیس ڈپٹی سپیکر کو حفاظت کے لیے اٹھا کے دوبارہ اندر لے گئی ھے

جعلی ادویات بنانے اور فروخت کرنے والوں کو سزائے موت ہونی چاہیے، چیف جسٹس

وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کے قریب کسی بھی وقت بڑے خونی تصادم کا خطرہ

مارگلہ کے پہاڑوں پر قبضہ،درختوں کی کٹائی جاری ،ادارے بنے خاموش تماشائی

سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم

مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

حکومت دیگر ممالک سے ملنے والے تحائف نہ بتا کر کیوں شرمندہ ہورہی؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

وفاقی حکومت نے تیسری مرتبہ توشہ خانہ تحائف کیس میں مہلت مانگ لی

پیسہ حقداروں تک پہنچنا چاہئے، حکومت نے یہ کام نہ کیا تو توہین عدالت لگے گی، سپریم کورٹ

مبینہ طور پر کرپٹ لوگوں کو مشیر رکھا گیا، از خود نوٹس کیس، چیف جسٹس برہم، ظفر مرزا کی کارکردگی پر پھر اٹھایا سوال

ماسک سمگلنگ کے الزامات، ڈاکٹر ظفر مرزا خود میدان میں آ گئے ،بڑا اعلان کر دیا

Shares: