ن لیگ کی طرف سے نکالے گئے اراکین میدان میں‌ آ گئے،بڑا اعلان کر دیا

0
66

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کے جرم میں ن لیگ کی طرف سے نکالے گئے اراکین اسمبلی میدان میں‌ آ گئے

جلیل احمد شرقپوری کا کہنا تھا کہ پارٹی سے نکالنے کی خبر مجھے میڈیا سے پتہ لگی ہے، مجھے پارٹی کی طرف سے کوئی ایسا پیغام نہیں ملا، اگر ایسا کچھ ہواہے تو یہ قانون کے مطابق نہیں ہے،یہ کس طرح مجھے پارٹی سے مجھے نکال سکتے ہیں،اویس لغاری کی طرف سے مجھے ایک شوکاز نوٹس ملاہے مجھے یہ علم نہیں میری کیاغلطی ہے ؟شوکازمیں کچھ نہیں لکھاہوا کس چیز کا جواب دوں، غیر معمولی بات پر شور شرابہ کیاجاررہاہے،یہ پارٹی کی بدنامی کی بات ہے، وزیر اعلیٰ سے ملناکوئی جرم نہیں ہے، اپنی پارٹی کے قائد سے اختلاف کرناکوئی جرم نہیں ہے،

ن لیگی رکن اسمبلی اشرف انصاری کا کہنا تھا کہ پارٹی سے نکالے جانے کا مجھے میڈیا کے ذریعے پتاچلا،میرے ساتھ کسی نے رابطہ کیا نہ کسی نے پوچھا،میرے ساتھ رابطہ کیا ہوتا تو بتاتا وزیر اعلیٰ سے ملاقات کا ایجنڈا کیا تھا،پارٹی میں جو امریت چل رہی ہے یہ پارٹی کو تباہ کرے گی،پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ زیادتی اور ظلم پر مبنی ہے اس کو تسلیم نہیں کرتا،نواز شریف کا فوج کے خلاف بیان کو بھارت اپنے مفاد کے لیے استعمال کررہا ہے،ایسے بیانیے کے ساتھ ہوں اور نہ ہی میرے جیسے کئی اورارکان اسمبلی ہیں،اداروں کے خلاف نوازشریف کے بیانیے کے ساتھ نہیں ہوں ،

بزدار تو بڑا کھلاڑی نکلا، ن لیگی اراکین اسمبلی کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات،پنجاب کی سیاست میں کھلبلی مچ گئی

آئی ایم ایف اپنے قرضوں کا سود وصول کرنے کیلئے اپنی مرضی کا بجٹ بنوارہا ہے،سراج الحق

کرونا کا یہ حال ہے کہ مجھے اس کاغذ اور میز سے ڈر لگ رہا ہے، رکن قومی اسمبلی کا ایوان میں اظہار خیال

قومی اسمبلی بجٹ سیشن،لیکن وزراء غائب، خواجہ آصف کی نشاندہی پر ڈپٹی سپیکر نے دیا جواب

مسلم لیگ (ن) نے پارٹی نظم وضبط کی خلاف ورزی کرنے والے ارکان کے خلاف بڑا فیصلہ اور بڑا قدم اٹھا لیا ہے ,وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے 5 ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے،قیادت کی منظوری سے پارٹی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے فیصلے کا اعلان کردیا ،پارٹی سے نکالے جانے والے اراکین پنجاب اسمبلی میں اشرف انصاری، جلیل شرقپوری، فیصل نیازی، نشاط ڈاہا اور مولوی غیاث الدین شامل ہیں

پنجاب اسمبلی کے ارکان کے خلاف کارروائی مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کے دستخطوں سے عمل میں آئی

Leave a reply